PR 24 04 2013
Press Release
Abolish democracy, Establish Khilafah
Democracy is America’s Best Revenge against Pakistan
The unreserved, enthusiastic and public endorsement of democracy by the
Without doubt democracy is
Hizb ut-Tahrir notices that many of the parties have added Shariah, implementation of Islam and Khilafah to their elections campaigns. These parties want to disguise and “purify” themselves by lip service to Islam. However, all this amounts to deception and fraud, if they exploit the genuine demand of the people by investing it in democracy. Instead of extending the life of democracy, the foundation of
إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ
“If you have no shame, do whatever you wish” [Bukhari]
O Muslims of
Media office of Hizb ut-Tahrir in
بدھ،13جمادی الثانی ، 1434 ھ 24/04/2013 نمبر PR13045:
جمہوریت کو ختم کرو اور خلافت کو قائم کرو
پاکستان کے خلاف جمہوریت امریکہ کا بہترین انتقام ہے
پاکستان میں امریکی سفیر نے23اپریل2013کو پاکستان میں جمہوریت کی حمائت میں ایک واضع ،گرم جوش اور عوامی بیان دیا۔ پاکستان میں جمہوریت کے لیے امریکی حمائت کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ یہ جانتا ہے کہ پاکستان میں اس کے اہم مفادات کے تحفظ اور حصول کے لیے جمہوریت کی بقاء انتہائی ضروری ہے۔ یہ جمہوریت ہی ہے جو امریکی انٹیلی جنس کو پاکستان بھر میں آزادانہ گھومنے،سازشیں کرنے اور کراچی سے لے کر کوئٹہ تک بم دھماکے کرنے کی اجازت دیتی ہے اور جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عدم تحفظ کو بہانہ بنا کر قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں امریکی جنگ کو جاری و ساری رکھا جاتا ہے۔ یہ جمہوریت ہی ہے جس نے استعماری اداروں اور ممالک کے افسران کو جن کا تعلق چاہے امریکہ سے ہو یا آئی۔ایم۔ایف سے،اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ پاکستان کے معاشی امور کو منظم کریں اور اس کے وسیع خزانوں کا استحصال کریں اور پاکستان کے معزز لو گوں کو انتہأ درجے کی غربت اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیں۔ یہ جمہوریت ہی ہے جس نے مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کے دارلحکومت میں امریکہ کو دنیا کا دوسرا بڑا سفارت خانہ بنانے کی اجازت دی ہے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسلم دنیا کی سب سے طاقتور ریاست پاکستان کے خلاف جمہوریت امریکہ کا بہترین انتقام ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ امریکہ کے مفادات کی تکمیل کے لیے جمہوریت نے ان چیزوں کو حلال قرار دیا جنھیں اللہ سبحانہ و تعالی نے حرام قرار دیا ہے اور ان چیزوں کو حرام قرار دیا جنھیں اللہ سبحانہ و تعالی نے حلال قرارد یا ہے۔ اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہر وہ سیاسی جماعت جو جمہوری انتخابات میں کامیابی کی امید کررہی ہے وہ دراصل غداری اور بے شرمی کے اقتدار کو حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی سفیر مسٹر او لسن انتہائی اعتماد کے ساتھ اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ اس کی حکومت کسی بھی ایسے فرد اور سیاسی جماعت سے مطمٔن ہے جو اس جمہوری نظام میں حصہ لیتے ہیں!
حزب التحریر یہ دیکھ رہی ہے کہ کئی جماعتیں اپنے انتخابی مہم میں شریعت،اسلام کے نفاذ اور خلافت کے نعرے لگا رہی ہیں۔ یہ جماعتیں خود کو پاک صاف ظاہر کرنے کے لیے اسلام کے نام کو استعمال کررہی ہیں۔ اگر یہ جماعتیں لوگوں کی اسلام کی چاہت کو جمہوریت کی بقأ کے لیے استعمال کر تی ہیں تو یہ عوام کے ساتھ ایک دھوکہ ہو گا۔ ان جماعتوں کو جمہوریت کو بچانے کی کوشش ترک کردینی چاہیے جو ملک میں امریکی راج کے قیام کی اصل بنیاد ہے ۔ ان جماعتوں کو حزب التحریرکے ساتھ بیٹھنا چاہیے تا کہ وہ جان سکیں کہ کس طرح جمہوریت کو ختم اور خلافت کو قائم کیا جاسکتا ہے ۔لیکن اگر یہ جماعتیں جمہوریت کی بقأ کے لیے ہی کام جاری رکھیں گی تو پھر ہم انھیں رسول اللہ ۖ کی زبان میں جواب دیتے ہیں،
((ذا لَمْ تَسْتَحْیِ فَاَصْنَعْ مَا شِئْتَ))
''اگر تمہیں کوئی شرم نہیں تو پھر جو چاہو کرو'' (بخاری)
اے پاکستان کے مسلمانو!کیا تم یہ خواہش نہیں رکھتے کہ تم خلیفہ کو اس بات پر بیعت دو کہ وہ تم پر اسلام کو نافذ کرے،تمھارے دین کی حفاظت کرے اور اس کی روشنی کو پوری انسانیت تک پہنچائے؟کیا تم یہ خواہش نہیں رکھتے کہ تم خلافت کی مجلس امت اور صوبائی کونسلز کے لیے اپنے نمائندوں کا چناؤ کرو جو تمھارے دین کے مسلسل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے خلیفہ کی نگرانی اور اس کا احتساب کریں؟حزب التحریر خلافت کے قیام میں ہماری قیادت کرنے کے لیے ہمارے درمیان موجود ہے۔ حزب التحریرنے 191دفعات پر مشتمل آئین تیار کیا ہے جس کی ہر دفعہ کے لیے حزب نے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل بھی بیان کیے ہیں۔ حزب نے ایسی کتابوں کا ایک پورا ذخیرہ ترتیب دیا ہے جو زندگی میں درپیش مختلف مشکلات اور معاملات کے اسلام سے حل ،ان کی تفصیلات اور ان کے نفاذکے تفصیلی طریقہ کار کو بیان کرتیں ہیں۔ حزب التحریردنیا کی سب سے بڑی جماعت ہے جو پوری مسلم دنیا میںتمام مسلم ریاستوں کو ایک ریاست خلافت کے تحت وحدت بخشنے کے لیے کام کررہی ہے۔اور یہ حزب زبردست سیاسی بصیرت رکھنے والے فقہأ سے بھری پڑی ہے جیسا کہ اس کے امیر شیخ عطا ابو رشتہ جنہیں یہ صلاحیت،ذہانت اور تجربہ حاصل ہے کہ وہ اس امت کی قیادت کرسکیں۔ اے پاکستان کے مسلمانوں!اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ جمہوریت کے خاتمے اور خلافت کے قیام کے سنجیدہ کام میں حزب التحریرکی جدوجہد میں شریک ہوجائیں۔
پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس