PR 09 07 2013
Tuesday, 30th Shaban 1434H 09/07/2013 N0: PR13074
Press Release
Abbottabad Commission Report
American Raj must be uprooted from the country
After the disclosure of Abbottabad Commission Report, it has been proved once again that the American Raj and
After 9/11, first under the leadership of Musharraf, aided by his right hand man Kayani, traitors within the political and military leadership, rendered the whole country, its forces, intelligence and all its resources at the disposal of
The Abbottabad incident was a slap in the face of
The people of
Shahzad Shaikh Deputy to the official spokesman of Hizb ut-Tahrir in |
منگل، 30 شعبان، 1434ھ 09/07/2013 نمبر:PR13074
ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ
ملک سے امریکی راج کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے
ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوئی ہے کہ ملک سے امریکی راج کا خاتمہ اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں سے نجات انتہائی ضروری ہے۔ یہ امر انتہائی حیران کن ہے کہ کمیشن نے افواج پاکستان کے سربراہ جنرل کیانی کو اس سانحے کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروانے اور اس سانحے میں ان کے کردار کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے کے لیے بلوانا ضروری نہیں سمجھا جبکہ اس سانحے کے بعد افواج پاکستان میں جنرل کیانی کے خلاف اتنا شدید غم وغصہ تھا کہ اس کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش میں اس نے چند دنوں میں تقریباً درجن بھر چھاؤنیوں کا دورہ کیا اور فوجی افسران کے انتہائی سخت سوالات کا سامنا کیا لیکن اس کے باوجود جنرل کیانی اپنے افسران کو قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اسی طرح کمیشن نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھی اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری نہیں کیا جس نے اس سانحے پر دشمن امریکہ کو مبارک باد دی تھی اور اس سانحے کو عظیم کامیابی سے تعبیر کیا تھا۔
9/11 کے بعد پہلے مشرف کی قیادت میں سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے ملک، اس کی افواج، انٹیلی جنس اور تمام اثاثوں کو امریکی جھولی میں ڈال دیا تھا اور پھر جنرل کیانی نے امریکی غلامی کے اس سلسلے کو نئی انتہاوں تک پہنچانے کے لیے بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک، ڈرون حملوں، قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنوں اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو ایک فوجی قلعے میں تبدیل کرنے کے لیے توسیع کی اجازت دی۔
سانحہ ایبٹ آباد ایٹمی پاکستان کے عوام اور اس کی افواج کے منہ پر ایک طمانچہ تھا۔ اگر سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں میں شرم و غیرت کی کوئی معمولی سی بھی رمک موجود ہوتی تو جنرل کیانی، جنرل پاشا، زرداری اور گیلانی بغیر کسی تاخیر کے اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جاتے۔ لیکن اس سانحے میں ملوث کردار یا تو باعزت ریٹائر ہو رہے ہیں، اپنی آئینی مدت پوری کر کے گھر کو جارے ہیں یا مزید توسیع کی امید پر افواج پاکستان سے جونک کی طرح چمٹے ہوئے ہیں تاکہ ایٹمی پاکستان اور اس کی افواج کو مزید ذلیل و رسوا کرنے اور اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا کوئی موقع خالی نہ جانے دیں۔
پاکستان کے عوام اور افواج میں موجود مخلص افسران جان لیں کہ صرف اور صرف حزب التحریر اپنے امیر شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کی قیادت میں پاکستان کو موجودہ ذلت و رسوائی کے اندھیروں سے نکال اور ملک سے امریکی راج کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ اب یہ افواج پاکستان کے مخلص افسران کا فرض ہے کہ وہ کمیشن کی رپورٹوں پر وقت ضائع نہ کریں، سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو اکھاڑ پھینکیں اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کریں۔ خلافت ہی ملک سے امریکی سفارتی مشنز اور اڈوں کا خاتمہ کرے گی، تمام امریکی سفارتی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملک بدر کرے گی، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا خاتمہ کرے گی، نیٹو سپلائی لائن کو کاٹ دے گی اور ملک سے امریکی راج کا خاتمہ کر دے گی۔
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان شہزاد شیخ |