PR 09 02 2013
Saturday, 28th Rabi ul Awwal 1434H 09/02/2013 N0: PR13016
More needs to be done in
No more of
On 7th February 2013, General Kayani acknowledged that "there is more to do" when meeting the outgoing commander of the crusader forces in occupied
Why more? As if the Muslims have not had enough of
What the Muslim armed forces need more of are brave and aware officers in their leadership. Such officers exist but are hounded out of the armed forces or punished, like Brigadier Ali Khan. The respected Brigadier was picked up by Kayani's thugs, as Kayani prepared to make the armed forces lie down before
هُوَ ٱلَّذِيۤ أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ
It is He who sent His Messenger with guidance and the religion of truth to manifest it over all religion, although those who associate others with Allah dislike it. (61:9)
Media Office of Hizb ut-Tahrir in
ہفتہ 28 ربیع الاول، 1434ھ 09/02/2013 نمبر:PR13016
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں مزید کچھ کرنے کی ضرورت کا اظہارکر کے کیانی مسلسل امریکہ کی اطاعت قبول کررہا ہے
امریکی جنگ کو جاری رکھنے سے انکارکرنے کی ضرورت ہے
7 فروری 2013 کو افغانستان پر قابض امریکی افواج کی قیادت سے سبکدوش ہونے والے امریکی جنرل جون ایلن سے الوداعی ملاقات کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا کہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے"۔
پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیا اس امریکی فتنے کی جنگ کا وبال مسلمانوں کے لیے کافی نہیں! قبائلی علاقوں میں ہزاروں افواج پاکستان کی افسران اور جوان مارے جا چکے ہیں صرف اس لیے کیونکہ امریکہ خود اپنی جنگ لڑنے کے قابل نہیں۔ کیا ہزاروں مسلمان افسران اور سپاہیوں کی ہلاکت کافی نہیں؟ ہزاروں مسلمان شہری امریکی ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے قاتلوں اور جاسوسوں کی کاروائیوں کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں جن کے قتل کی ذمہ داری قبائلیوں پر ڈال دی جاتی ہے تا کہ مسلمانوں کے درمیان فتنے کی جنگ کو جاری و ساری رکھنے کے لیے ماحول کو سازگار رکھا جائے۔ کیا ہزاروں مسلمان شہریوں کی اس امریکی جنگ میں ہلاکت کافی نہیں ہے؟ اس امریکی جنگ میں حصہ لینے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کیا اس قدر معاشی نقصان کافی نہیں؟ جنرل کیانی! اس قدر جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد آخر مزید امریکی جنگ میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟
پاکستان کی مسلم افواج کو اپنی قیادت میں بہادر اور دیدہ ور افسران کی ضرورت ہے۔ افواج پاکستان میں ایسے بہادر اور دیدہ ور افسران موجود ہیں لیکن ان کا پیچھا کیا جاتا ہے یا انھیں سزا دی جاتی ہے جیسا کہ بریگیڈئر علی خان کے ساتھ کیا گیا۔ افواج پاکستان میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے بریگیڈئر کو کیانی کے غنڈوں نے اس وقت اٹھایا جب ایبٹ آباد پر انتہائی تزہیک آمیز امریکی حملے کے نتیجے میں کیانی افواج پاکستان کو امریکہ کے سامنے بے عزت کرا چکا تھا۔ وہ واقع جس پراب ہولی ووڈ میں فلم بنا کر پاکستان اور افواج پاکستان کی مزید تذلیل کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی مسلم افواج کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کرے اور پورے خطے میں اسلام کی بالادستی کو بحال کر دے جیسا کہ اس سے پہلے ہزاروں سال تک اس خطے میں اسلام ہی واحد قوت تھی۔ صرف ایسی قیادت ہی پاکستان سے امریکی سفارتی، فوجی اور انٹیلی جنس افراد کی موجودگی کا خاتمہ کرے گی۔ صرف ایسی قیادت ہی ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک سے منسلک لوگوں کو پکڑے گی اور ملک سے بے دخل کرے گی۔ صرف ایسی قیادت ہی امریکہ سے انٹیلی جنس، فوج اور مواصلات کے شعبے میں تعاون کا خاتمہ کرے گی۔ وقت کی ضرورت ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر اور دیدہ ور افسران خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کریں تا کہ امریکی سازشوں کے خاتمے اور اسلام کی بالادستی کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
هُوَ ٱلَّذِيۤ أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ
"وہی ہے جس نے اپنے رسول ﷺ کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تا کہ اسے تمام مذاہب پر غالب کر دے اگرچہ مشرکین ناخوش ہوں"۔
(الصف:9)
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان