PR 03 09 2013
Tuesday, 27th Shawwal 1434 AH 03/09/2013 CE No:PN13094
Bring permanent peace to Karachi
Armed Forces must smash the Raymond Davis network within two weeks
Hizb ut-Tahrir in the Wilayah of Pakistan calls upon the armed forces to bring peace to
As for identification of the terrorists, it does not require mobile phone detectors and other sophisticated technology, it simply requires speaking to the residents of the major cities of Pakistan, who see the American thugs roaming free daily, unquestioned and unchained!
Hizb ut-Tahrir calls upon the armed forces of
1. Seal all embassies and consulates of the American colonialists and expel their staff
2. Round up all Raymond Davis's, dress them up in orange boiler suits and imprison them, awaiting trial and execution.
3. Sever the NATO supply route so that the crusaders face the Muslims of the tribal areas without support
If the armed forces were to do these actions, they would be heroes not only of the Muslim World, but the entire World, which is sick to its teeth of American bare-faced arrogant tyranny. Indeed, the world over, from
And Hizb ut-Tahrir Wilayah
Media Office of Hizb ut-Tahrir in
منگل، 27 شوال، 1434ھ 03/09/2013 نمبر:PN13094
کراچی میں مستقل امن قائم کیا جائے
افواج پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو دو ہفتوں کے اندر ختم کردینا چاہیے
حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امن کے قیام کے لیے ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا مکمل اور ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیں۔ کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اور قتل کی وارداتوں کی بنیادی وجہ امریکہ کی نجی فوجی تنظیموں اور امریکی قونصلیٹ کا گھناؤنہ کردار ہے۔ کراچی میں موجود امریکی دہشت گردوں کا یہ گروہ کراچی میں بہنے والے خون اور لوٹنے والی املاک کا ذمہ دار ہے۔ایک بار اگر اس امریکی بدمعاشوں کے گرو ہ کا خاتمہ کردیا جائے تو مقامی چھوٹے چھوٹے بدمعاشوں کے گروہ اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ ان امریکی بدمعاشوں کو کیانی و شریف حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ امریکی صلیبی جنگ کو پاکستان کے اہم شہروں تک پھیلانے کے لیے آزاد ہیں۔
جہاں تک دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے کا تعلق ہے تو اس کے لیے موبائل فون کی کال کو پکڑنے کے لیے آلات اوردیگر جدید و حساس آلات کی ضرورت نہیں ہے۔ اس مقصد کو صرف پاکستان کے اہم شہروں میں رہنے والے شہریوں کے تعاون سے حاصل کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ روزانہ امریکی غنڈوں کو بغیر کسی روک ٹوک کے آتے جاتے دیکھتے ہیں۔
حزب التحریر پاکستان کی افواج سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ:
1. تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصلیٹس کو بند کردیں اور اُن میں موجود اہلکاروں کو ملک بدر کردیں۔
2. ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک سے منسلک تمام امریکی دہشت گردوں کو گرفتار کریں ،اُنھیں نارنجی رنگ کا لباس پہنائیں اور مقدمہ چلنے اور سزائیں ملنے تک انھیں قید میں رکھیں۔
3. نیٹو سپلائی لائن کو کاٹ دیں تا کہ صلیبی امریکی افواج قبائلی مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی امداد سے محروم ہوجائیں۔
اگر افواج پاکستان یہ اقدامات اٹھائیں گی تو وہ نہ صرف پوری دنیا کے مسلمانوں کےبلکہ باقی دنیا کے بھی ہیرو بن جائیں گے کیونکہ پوری دنیا امریکی غرور اورجبر کے خلاف شدید غم و غصہ کا شکار ہے۔ یقیناً پوری دنیامیں لاؤس سے لے کر افغانستان تک اور اور عراق سے لے کر پانامہ تک، کروڑوں لوگ امریکی دہشت گرد نیٹ ورکس کی دہشت گرد کاروائیوں کا شکار ہوئے ہیں اور پھر امریکہ ان دہشت گردی کی کاروائیوں جن کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود بھی امریکہ ہی فراہم کرتا ہے کو بنیاد بنا کر اس خطے میں داخل ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مساجد ، اسکول اور بازار غیر محفوظ ہوگئے ہیں جبکہ امریکی سفیر اور سی۔آئی۔اے کے اہلکار بغیر کسی پریشانی کے پورے ملک میں گھومتے پھرتے، سازشیں تیار کرتے اور کیانی و شریف حکومت کو احکامات جاری کرتے نظر آتے ہیں۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج پاکستان کو یقین دلاتی ہے کہ خلیفہ راشد کی قیادت میں پاکستان کی مقدس سرزمین کو امریکی نجاست سے پاک کرنے اور اس پر امن قائم کرنے کے لیے اگر چند دن نہیں تو چند ہفتے ہی کافی ہوں گے۔
پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس