PR 06 07 2013
Saturday, 27th Shaban 1434 AH 06/07/2013 CE No: PR13072
End persecution of Hizb ut-Tahrir
Kayani-Sharif regime invokes Allah’s rage by arresting a respected Aalim, calling for Khilafah!
إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ
“Indeed the most fearing of Allah from His Servants, are the Ulema”
[Surah al-Faatir 35:28]
Hizb ut-Tahrir Wilayah of
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ
“The Messenger of Allah peace be upon him that Allah said, whomever harm my Wali I will declare a war against him …” (Bukhari)
So that you may regain your senses, though slavery to
O armed forces of
The Media Office of Hizb ut-Tahrir
ہفتہ، 27 شعبان، 1434ھ 06/07/2013 نمبر:PR13072
حزب التحریر کے خلاف جبر و تشدد کو ختم کرو
خلافت کے داعی، ایک معزز عالم کو گرفتار کر کے کیانی و شریف حکومت اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہے
حزب التحریر ولایہ پاکستان سرور الدین کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہے جو ایک معزز عالم اور رکن حزب التحریر ہیں۔ سرورالدین علمأ، سیاست دانوں اور قبائلی مسلمانوں میں انتہائی مقبول اور معزز ہیں۔ حزب التحریر امریکی ٹاؤٹوں سے پوچھتی ہے کہ کس چیز نے تمھیں ایسے عالم اور معزز انسان کو گرفتار کرنے پر مجبور کیا جو قرآن اور جنت کے زبان عربی پر عبور رکھتے ہیں، جو اللہ کی آیات اور رسول ﷺ کی احادیث کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور جو بغیر کسی خوف کے ظالموں کے ظلم پر ان کا سخت ترین احتساب کرتے ہیں؟ کس بات نے تمھیں مجبور کیا کہ تم نے ایک عالم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جیسا کہ وہ کوئی قاتل، چور یا سمگلر ہو؟ کیا تم نے سوچا ہے یا کبھی سوچنے کی کوشش بھی کی ہے کہ اس قسم کا گھٹیا عمل تمھارے خلاف اللہ سبحانہ و تعالی، جوکہ الجبار اور القہار ہیں، کے غصے کا باعث بنے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالی حدیث قدسی میں فرماتے ہیں: ((قال رسول اللہ علیہ وسلم ان اللہ قال من عادی کی ولیا فقد اذنتہ بالحرب)) "رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں کہ جس کسی نے میرے دوست کو نقصان پہنچایا تو میں اس کے خلاف اعلان جنگ کردوں گا" (بخاری)۔
اگرچہ امریکہ کی غلامی نے تمھیں مدہوش کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہم تمھیں یہ یاد دلانا چاہتے ہیں تاکہ تم اپنے ہوش و ہواس بحال کر سکو کہ تمھارا یہ جرم لوگوں سے چھپ نہیں سکے گا خصوصاً جبکہ رمضان کا بابرکت مہینہ جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ حزب التحریر ایک عالم کی گرفتاری سے خوفزدہ ہو کر ایک دن یا ایک گھنٹے کے لیے بھی اپنے مقصد سے دست بردار ہو جائے گی؟ کیا اس سے قبل جب امریکی ایجنٹ حکمرانوں نے حزب کے بزرگ مرودں جن کے سر اور داڑھی کے بال بھی سفید ہو چکے تھے اور عورتوں کو ان کے دودھ پیتے بچوں سمیت گرفتار کیا تھا تو کیاحزب اپنی جدوجہد سے دستبردار ہو گئی تھی؟ کیا حزب التحریر کو جاننے کے باوجود تم یہ سمجھتے ہوکہ لوگوں سے ملاقاتوں، لیفلٹ، بیانات اور پوسٹرز کے ذریعے اس کے گرفتار شباب کی خبر اللہ سبحانہ و تعالیٰ جو القوی اور العزیز ہے کی مدد سے پورے ملک میں پھیل نہیں سکے گی؟ یا تم حزب کے متعلق اپنے تجربے اور مشاہدے کو ایک طرف رکھ کر مسلسل ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہو تاکہ اس حکومت کے تابوت میں ایک کیل اور پیوست ہو جائے؟
اے افواج پاکستان! یہ ہیں وہ قابل اور مضبوط ارادوں کے مالک حزب التحریر کے شباب، جن کے تم متلاشی ہو اور جن کے لیے تم دعا کرتے ہو، وہ جو پاکستان پر حکمرانی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، وہ جنھیں امریکہ اور اس کے ایجنٹ اسلام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کی وجہ سے ظلم وستم کا نشانہ بناتے ہیں۔ تمھارے پاس وہ قوت ہے جو چند گھنٹوں میں خلافت کے قیام کے ذریعے پاکستان اور افغانستان سے ہمیشہ کے لیے امریکی راج کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ حزب التحریر اپنے امیر، مشہور فقہی، شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ، کی قیادت میں تمھیں اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے پکارتی ہے کہ فوراً اس پر لبیک کہو!
پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس