LC 23 12 2013
Monday, 20 Safar 1435 AH 23/12/2013 CE No: Lc13111
Letter of Clarification
Defamation of Hizb ut-Tahrir and the methodology of RasulAllah SAW
To the GEO TV administration,
Asalaamo alaykum,
On 18 December 2013, your TV channel broadcast a heinous accusation by Mr. Kamran Khan that Hizb ut-Tahrir took responsibility for an attack on the Pakistan Army, through its spokesman. Please note that other TV stations, on the same day made the record clear that a little known and shadowy group perpetrated this crime, as did the press media the very next day.
This heinous accusation is an affront on several levels.
1. It is an affront to your reputation as a credible news source for Muslims. It is widely known within society that Hizb ut-Tahrir is a political party whose goal is the resumption of the Islamic way of life through the re-establishment of the Khilafah. In fact, it is so widely known that one other news station who ran a similar accusation within minutes retracted it, as persistence upon such obvious falsehood would harm only its narrator. Yet, it has been a full four days and your institution has done nothing to rescue this black mark on your reputation. Be assured this accusation did not harm the Hizb's reputation, Alhamdulillah, but yours is damaged in need of urgent repair.
2. It is an affront to your responsibility to alert the public of the real danger to the country, which is the extensive American presence within the country which has arranged not a single attack, but an entire campaign of bombings and assassinations to ignite the fires of chaos as a basis for ensnaring our armed forces in a prolonged low intensity conflict which is bleeding our country dry. As such the American presence on our soil is functioning as it has the world over, for decades, from Central America all the way over to South East Asia, establishing American hegemony over the skulls and bones of people. Was it not better for you to inform the people of this real and grave danger in your broadcasts, rather than allowing the invention of lies through your channel?
3. It is an affront to the methodology of RasulAllah SAW that Hizb ut-Tahrir has made known that it has adopted since 1953 in over forty different countries. The methodology of RasulAllah SAW included political struggle with the tyrant rulers, culturing the masses regarding this pure Deen and seeking the material support (Nussrah) from the men of war. And it is so well known that Hizb ut-Tahrir has adopted this methodology that previously the mouthpieces of the Pakistani regime have always expressed alarm at Hizb ut-Tahrir's call for the Nussrah from the armed forces. This alarm was seen very recently, in these days, in the speech and writings of the regime's mouthpieces as a response to the “Open Letter to General Raheel Sharif from Hizb ut-Tahrir Wilayah Pakistan” which called for this Shariah duty. So now are the people to believe, and the Raheel-Nawaz regime to make a show of believing, that Hizb ut-Tahrir would seek to harm the very armed forces from which it is obliged by Islam to seek Nussrah from? And where do we stand on the day of judgment before Allah SWT for maligning and making mockery of the methodology of RasulAllah SAW in such a way?
So Hizb ut-Tahrir asks you to right this wrong, both restoring to us our right and to yourselves your credibility. We love for you to gain the Ajar from Allah SWT by broadcasting our statement on your TV channel and print it within your newspapers. Of course, such a principled step would obviate the need on our part to resort to legal proceedings in the immediate future.
Asalaamo alaykum,
Media office of Hizb ut-Tahrir in Wilayah Pakistan
پیر، 20 صفر، 1435ھ 23/12/2013 نمبرLc13111:
وضاحتی خط
حزب التحریر اور رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کو بدنام کرنے کی کوشش
جیو انتظامیہ کے نام،
اسلام علیکم،
18 دسمبر 2013 کو آپ کے چینل پر کامران خان کی جانب سے حزب التحریر پر ایک انتہائی خوفناک الزام لگایا گیا کہ حزب التحریر نے اپنے ترجمان کے ذریعے افواج پاکستان پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ برائے مہربانی اس بات کو جان لیں کہ اسی دن دوسرے تمام ٹی وی چینلز نے اس بات کو واضح طور پر بیان کیا کہ اس مجرمانہ حملے کی ذمہ داری ایک غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے اور دوسرے دن کے اخبارات نے بھی اسی غیر معروف تنظیم کی اس حملے کی ذمہ داری کو قبول کرنے کی خبر کو شائع کیا۔
یہ خوفناک الزام کئی حوالوں سے بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔
1. یہ الزام آپ کے چینل کی ساکھ کے لیے بدنامی کا باعث ہےجو مسلمانوں کے لیے حالت حاضرہ سے آگاہی کا ایک معتبر ذریعہ ہے۔ معاشرہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد خلافت کے قیام کے ذریعےاسلامی طرز زندگی کا احیاء ہے۔ بلکہ یہ بات اس قدر مشہور و معروف ہے کہ ایک دوسرے چینل نے بھی اسی قسم کا الزام نشر کیا تھا لیکن چند ہی منٹوں میں اس الزام کو واپس بھی لے لیا کیونکہ اس قسم کے جھوٹےالزام کو دہرانے سے اس کو نشر کرنے والے ہی کی بدنامی ہونی تھی۔ آپ کی جانب سے اس الزام کو نشر ہوئے پورے چار دن گزر چکے ہیں لیکن آپ کے ادارے نے اپنی ساکھ پر لگے اس کالے دھبے کو ہٹانے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔ یقین رکھیں اس قسم کے جھوٹے الزام حزب التحریر کی ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے ، الحمد اللہ ، لیکن آپ کی ساکھ اس سے ضرور خراب ہوئی ہے ۔
2. یہ گھٹیا الزام آپ کی اس ذمہ داری پر بھی ایک حملہ ہے جس کے تحت آپ پر یہ لازم ہے کہ آپ عوام کو ملک کو درپیش حقیقی خطرے سے آگاہ کریں جو دراصل ملک میں امریکہ کی وسیع پیمانے پر موجودگی ہے۔ امریکہ نے ہمارے ملک کے خلاف صرف ایک حملہ ہی نہیں کیا بلکہ بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کی ایک پوری مہم شروع کررکھی ہے تا کہ فتنے کی آگ کو بھڑکایا جائے اور اس کو بنیاد بنا کر ہماری افواج کو کم شدت کی تنازعات میں ملوث رکھا جائے جس نے ہمارے ملک کو انسانی خون میں نہلا دیا ہے۔ پاکستان میں بھی امریکہ اپنی بالادستی کو قائم کرنے کے لیے ویسے ہی خونی اور شیطانی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جیسا کہ وہ دنیا کے دوسرے حصوں ، وسطی امریکہ سے لے کر جنوب مشرقی ایشیاء تک میں، کئی دہائیوں سےکررہا ہے ۔ کیا آپ کے لیے یہ مناسب نہیں کہ آپ اپنی نشریات میں لوگوں کو اس اصل اور انتہائی خوفناک خطرے سے آگاہ کریں بجائے اس کے کہ آپ کے چینل سے حزب التحریر کے خلاف اس قسم کے سفیدجھوٹ نشر کیے جائیں؟
3. یہ الزام رسول اللہﷺ کے طریقہ کار پر بھی ایک بہتان ہے جس کو حزب التحریر نے اپنے قیام کے سال 1953 سے ، چالیس سے زائد ممالک میں اختیار کررکھا ہے اور حزب اس طریقہ کار کا کُھل کر اور واضح اظہار کرتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار میں جابر حکمرانوں کے خلاف سیاسی جدوجہد کرنا، اس مقدس دین کے فہم سے آگاہی کے لیے عوام الناس کی تربیت کرنا اور طاقت کے حامل لوگوں (افواج)سے قوت (نصرۃ) طلب کرنا شامل ہے۔ حزب التحریر کا رسول اللہﷺ کے اس طریقہ کار پر چلنا اس قدر مشہور و معروف ہے کہ ماضی میں پاکستانی حکومت کے چمچوں نے ہمیشہ حزب التحریر کی جانب سے افواج پاکستان سے نصرۃ طلب کرنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ یہ انتباہ حکومتی چمچوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جب حزب التحریر ولایہ پاکستان نے جنرل راحیل شریف کے نام ایک کھلا خط جاری کیا جس میں انھیں ان کی اس شرعی ذمہ داری سے آگاہ کیا ہے۔ تو کیا لوگ اس بات کو تسلیم کریں گے اور کیا راحیل -نواز حکومت کا ایسا کوئی بھی ڈرامہ لوگوں کو اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور کردے گا کہ حزب التحریر اسی فوج کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے جس سے اسلام نے نصرۃ طلب کرنے کو لازمی قرار دیا ہے؟ اور قیامت کے دن رسول اللہﷺ کے اس طریقہ کار کو اس طرح بدنام کر کے ہم اللہ کے سامنے کس منہ سے کھڑے ہو سکیں گے؟
لہٰذا حزب التحریر آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غلطی کا ازالہ کریں تا کہ جو ہمارا حق ہے وہ ہمیں اور آپ کو آپ کی ساکھ واپس مل جائے۔ ہم یہ چاہیں گے کہ آپ ہمارے بیان کو اپنے ٹی وی چینل پر نشر اور اخبارات میں شائع کریں اور اللہ سبحانہ و تعالٰی سے عظیم اجر حاصل کریں ۔ یقیناً آپ کا ایسا کرنا مستقبل قریب میں ہماری جانب سے اپنے حق کے دفاع کے لیے کسی بھی فوری قانونی چارہ جوئی کی ضرورت کو ہی ختم کردے گا۔
اسلام علیکم
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس