PR 06 03 2013
Wednesday, 24th Rabii uth Thaanee 1434H 06/03/2013 N0: PR13029
High Time for Khilafah in
Kayani’s Treason is Unrelenting
The Council on Foreign relations report, released on 21 February 2013, reveals that
General Kayani has not tired of extending the lethal American presence with
The growing America Raj illustrates the level of actual trust that
أطيب ريح في الأرض الهند “
I feel a cool wind from
Note: The link for the Khilafah’s policy for the armed forces is:
http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm
Media Office of Hizb ut-Tahrir in
بدھ 24 ربیع الثانی، 1434ھ 06/03/2013 نمبر:PR13029
یہی وقت ہے کہ پاکستان میں خلافت قائم کی جائے
کیانی کی غداری بڑھتی جا رہی ہے
21 فروری 2013 کو کونسل فار فارن ریلیشنز کی رپورٹ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکی سی۔آئی۔اے نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تین ہزار مقامی کرائے کے فوجی بھرتی کر رکھے ہیں جن کا کام انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنا اور قتل کرنا ہے۔ اس انکشاف کے صرف چار دن بعد ایک خبر شائع ہوئی جس کے مطابق امریکی فوج کی انجینئرنگ کورپز برائے مشرق وسطی کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے نام پر ایک ٹیکٹیکل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔
جنرل کیانی اب تک پاکستان میں امریکہ کو اپنے بھیانک اور زہریلے اثرورسوخ کو پھیلانے کی اجازت دے رہا ہے۔ کیانی کے لیے پاکستان میں امریکی پنجوں کو مضبوطی سے گاڑنے کے لیے ملک میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو کام کرنے کی اجازت دینا کافی نہیں تھا جو اب ملک بھر میں پاکستان کے شہریوں کے قتل عام کی نگرانی کر رہا ہے۔اس کے لیے یہ بھی کافی نہیں تھا جو اس نے پاکستان کے فوجی اڈے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرونز کے حملوں کے لیے امریکہ کو فراہم کیے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے اور اب بھی مسلسل لوگ ان حملوں میں مارے جا رہے ہیں جبکہ کیانی بظاہر ان حملوں کی مذمت کرتا ہے لیکن امریکی سفیر کے گھٹنوں میں بیٹھ کر مزید حملوں کی فرمائش کرتا ہے۔ اور یہ سب کچھ بھی پاکستان میں امریکی اثرونفوس کو مضبوط کرنے کے لیے کافی نہیں تھا جو کیانی نے اسلام آباد میں امریکہ کو دنیا کا دوسرا بڑا سفارت خانہ بنانے کی اجازت دے دی جو ملک میں امریکی سازشوں کا گڑھ ثابت ہوگا۔ اپنے لوگوں، ریاست اور افواج کے خلاف اتنی غداریاں کرنے کے بعد بھی کیانی اپنی غداریوں سے باز نہیں آیا ہے۔
پاکستان میں امریکہ کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ امریکہ پاکستان کی مسلم افواج پر قطعاً اعتماد نہیں کرتا۔ امریکہ اس بات سے مکمل باخبر ہے کہ جہاں بریگیڈئر علی خان جیسے اسلام پسند افسران موجود ہوں وہ ملک خلافت کے قیام کے لیے انتہائی موزوں مقام ہے۔ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ جن افسران نے دشمن سے لڑنے اور اس کے سامنے نہ جھکنے کی قسم کھائی ہے لیکن غدار انھیں حکم دے رہے ہیں کہ وہ جھکنے سے بڑھ کر اپنے دشمن کے سامنے سجدے میں گر جائیں۔ اس کے علاوہ ملک میں بڑھتاہوا امریکی راج افواج کے لیے بھی ایک سخت یاد دہانی ہے کہ فوراً اسلام کے نفاذ کے لیے حرکت میں آئیں۔ ماضی میں میر جعفر اور میر صادق جیسے غداروں کے متعلق ہماری کوتائی ہی تھی جس کے نتیجے میں خطے سے اسلام کی حکمرانی کا خاتمہ اور برطانوی راج کا آغاز ہوا اور پھر برطانوی راج میں ہندو کو اپنی شرارتیں کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا گیا۔ افواج پر لازم ہے کہ وہ پاکستان میں امریکی راج کو قائم کرنے کی کیانی کی کوشش کو روکیں۔ اس امریکی راج کا مقصد ہندو ریاست کو طاقتور کرنا ہے تاکہ وہ امریکہ کی اصل حریف امت کی جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہونے والی خلافت کی مخالفت کر سکے۔ افواج میں موجود مسلمانو! حزب التحریر تمھیں پکارتی ہے کہ خلافت کے قیام کے لیے اسے نصرة فراہم کرو، اپنے فرض کی ادائیگی کرو اور اللہ کی خوشنودی کو حاصل کر لو۔ پاکستان کو خلافت کے قیام کا مرکز بنا دو اور پوری مسلم دنیا کی مدد اور ان کی آزادی کے لیے کام کرو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ((اطیب ریح فی الارض الھند)) "مجھے ہند سے ٹھنڈی ہوا آ رہی ہے" (الحاکم مستدرک)۔
نوٹ: خلافت میں افواج کے متعلق خلافت کی پالیسی جاننے کے لیے اس ویب لنک کو دیکھیں:
http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان