PN 15 12 2013
Sunday, 12 Safar 1435 AH 15/12/2013 CE No: PN13109
Press Release
Hizb ut-Tahrir Wilayah
End American Raj, Close American bases and embassies
Hizb ut-Tahrir Wilayah
Demonstrators also asked the sincere officers to fulfill their pledge with their Lord Allah سبحانہ و تعالی and His Messenger ﷺ that they will protect and defend this land and its people. They also asked the sincere officers that they must uproot the traitors with in the political and military leadership and give Nussrah to Hizb ut-Tahrir for the return of the Khilafah to
People in these demonstrations expressed their resolve that they will continue the peaceful political and intellectual struggle to bring to an end to the American Raj secure the return of the Khilafah. They will bear hardships in this path with determination and patience.
Media office of Hizb ut-Tahrir in Wilayah
اتوار، 12 صفر، 1435ھ 15/12/2013 نمبرPN13109:
امریکی راج کے خاتمے کے لیے حزب التحریرولایہ پاکستان کے ملک بھر میں مظاہرے
امریکی راج ختم کرو ، ایمبیسی اڈے بند کرو
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں خطے سے امریکی راج کے خاتمے کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کیے۔ ان مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "دھماکے، بدامنی، عدم استحکام۔۔۔وجہ ہے امریکہ اور غدار حکمران۔۔۔۔واحد حل خلافت کا قیام"، "امریکی راج ختم کرو، ایمبیسی اڈے بند کرو"۔ مظاہرین نے ملک میں بڑھتے ہوئے امریکی اثرو نفوذ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری فتنے کی اس جنگ سے نکلا جائے جسے امریکہ نے بھڑکایا ہے اور ایسا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب آپ امریکی سفارت خانہ، قونصل خانوں، اڈوں اور ان کے انٹیلی جنس دفاتر کو بند اور امریکی سفارتی و فوجی اہلکاروں کو ملک بدر کریں۔
مظاہرین نے افواج پاکستان کے افسران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ سے کیے گئے اپنے عہد کو پورا کریں کہ وہ اس سرزمین اور اس کے باشندوں کی حفاظت کریں گے ۔ انھوں نے مخلص افسران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سرزمین پر امریکی راج کو مسلط کرنے والے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہٹا کر پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریرکو نصرۃ فراہم کریں کیونکہ خلافت کا قیام ایک انتہائی اہم اسلامی فریضہ ہے اور صرف خلافت کا قیام ہی ملک پر نافذ کفریہ سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی اثرو نفوذ کا خاتمہ کرے گا۔
مظاہرے میں شریک لوگوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ پاکستان سے امریکی راج کے خاتمے اور خلافت کے قیام تک اپنی پرامن سیاسی و فکری جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس راہ میں آنے والی تکالیف کا سامنا صبر و استقامت کے ساتھ کریں گے۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس