PN 16 05 2013
Thursday, 7th Rajab 1434 AH 16/05/2013 N0: PN13053
Hizb ut-Tahrir Protests Against Tyrants of
Khilafah will soon avenge against your crimes
Hizb ut-Tahrir Wilayah
Demonstrators handed over a letter of protest to Bangladeshi diplomatic mission, which severely criticized the government’s oppression against those people who were demonstrating against the inaction and lack of care for the heinous blasphemy against Sayyedena Muhammad SAW by their government. It was said in the letter that
Note: The letter of protest is attached along this press release
Media Office of Hizb ut-Tahrir in
جمعرات، 03 رجب، 1434ھ 16/05/2013 نمبر:PN13053
حزب التحریر نے بنگالی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی خط بنگلادیش کے سفارتخانے کے حوالے کیا
خلافت جلد تمھارے جرائم کا بدلہ لے گی
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے6مئی 2013کو بنگلادیشی حکومت کے ہاتھوں نہتے عوام پر گولیاں برسانے اور انھیں قتل کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا اور بنگلادیشی سفارتی مشن کو احتجاجی خط حوالے کیا۔ مظاہرین نے بینزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا :''اے بنگلادیش کے جابر حکمرانوں!خلافت تمھارے ظلم کا بدلہ جلد لے گی''،''اے ظالموں!مسلمان توہین رسالت کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں اور تم ان کا قتل عام کرتے ہو''۔
مظاہرین نے بنگلادیش کے سفارتی مشن کو ایک احتجاجی خط بھی حوالے کیا جس میں توہین رسالت کے خلاف مظاہرے کرنے والے مسلمانوں کے خلاف حکومت بنگلادیش کے ظالمانہ رویے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ بنگلادیش ایک اسلامی سرزمین ہے اور اس کے لوگ اسلام اور رسول اللہۖسے شدید محبت کرتے ہیں۔ یہ وہ مسلمان ہیں جنھوں نے برطانوی سامراج کے خلاف اس قدر زبردست مزاحمت کی کہ دشمن بھی ان سے خوف کھاتا تھا۔ خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت بنگلادیش یہ نہ سمجھے کہ اس کے جرائم پر اس کا احتساب نہیں کیا جائے گااور نہ ہی یہ سمجھے کہ اس قسم کا ظالمانہ طرز عمل مسلمانوں کوخوفزدہ کردے گا بلکہ وہ تمھارے ظالمانہ اور جابرانہ حکومت کو ختم کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بہت جلد اللہ کے حکم سے بنگلادیش یا پھر پاکستان میں خلافت راشدہ قائم ہوجائے گی اور یہ دونوں علاقے ایک بار پھر یکجا ہوجائیں گے اور پھر یہ خلافت اسلام اور اس کی امت کے خلاف کیے گئے جرائم پر تمھارا بھر پور احتساب کرے گی۔
نوٹ: احتجاجی خط اس پریس ریلیز کے ساتھ منسلک ہے۔
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان