PN 10 04 2013
Wednesday, 29th Jamadi-ul- Awwal 1434H 10/04/2013 N0: PN13037
Hizb ut-Tahrir Holds Protests Against
No more fuel for
Hizb ut-Tahrir held countrywide protests in condemnation of the wasteful Tirah Valley Operations that have resulted in the death of dozens of soldiers and tribal Muslims. These operations were initiated on Friday 5 April 2013, without announcement, by traitors in
General Kayani has proven by the Tirah Valley Operations that he is the actual ruler of
Hizb ut-Tahrir calls the armed forces of
At the end of the demonstrations, protestors dispersed peacefully while chanting slogans for the establishment of Khilafah.
Media Office of Hizb ut-Tahrir in
بدھ، 29 جمادی الاول، 1434ھ 10/04/2013 نمبر:PN13037
وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کے خلاف حزب التحریر کے احتجاجی مظاہرے
امریکی صلیبی جنگ کے لئے مزید ایندھن بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں وادی تیراہ میں فوجی آپریشن اور اس کے نتیجے میں ہونے والے سیکڑوں فوجیوں اور قبائلی مسلمانوں کی اموات کی خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ پاکستان کی قیادت میں موجود غداروں نے یہ فوجی آپریشن 5 اپریل بروز جمعہ 2013 کو بغیر کسی پیشگی اعلان کے شروع کیا۔ ان فوجی آپریشنز کا مقصدیہ ہے کہ افواج پاکستان کو استعمال کر کے افغانستان پر قابض بزدل امریکی افواج کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود قبائلی مسلمانوں کی جانب سے مسلح مزاحمت سے بچایا جائے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "تیراہ میں آپریشن: پاک فوج کو امریکی صلیبی جنگ کا ایندھن نہ بناؤ" اور "تیراہ میں آپریشن، امریکہ سے وفاداری اور امت سے غداری" تحریر تھا۔ مظاہرین قبائلی علاقوں میں امریکی صلیبی جنگ کے لیے پاکستان کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کے ذریعے جنرل کیانی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہی پاکستان کا اصل حکمران ہے جبکہ نگران جمہوری حکومت اسلام آباد میں اس معاملے سے لاتعلق بیٹھی ہے۔ ایک طرف جب پورا ملک بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے اور کڑوڑوں لوگ گرمی دور کرنے کے لیے پنکھا تک چلانے سے محروم ہیں جنرل کیانی اور پاکستان کی قیادت میں موجود چھوٹے سے غداروں کے ٹولے کو صرف اس بات کی فکر ہے کہ کسی طرح امریکی مفادات کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ بجائے اس کے کہ ان غداروں کو اسلامی احکامات کے صریح خلاف ورزی اور امت کے مفادات سے چشم پوشی پر ان کا احتساب کیا جاتا، جمہوریت اور آمریت ان کے غدارانہ اور حرام اعمال کو "قانونی چھتری" فراہم کرتیں ہیں کیونکہ یہ دونوں انسانوں کے بنائے ہوئے نظام ہیں جواللہ سبحانہ وتعالی کے اوامر و نواہی کو معطل کر دیتے ہیں۔
حزب التحریر افواج پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس سرزمین پر خلافت کے قیام کے لیے نصرة فراہم کریں۔ یقیناً حزب التحریر خلافت کے قیام میں ہماری قیادت کرنے اور امریکی قبضے کے بھیانک دنوں کے خاتمے کے لیے ہمارے درمیان میں موجود ہے۔ حزب التحریر نے 191 دفعات پر مشتمل آئین تیار کیا ہے جس کی ہر دفعہ کے لیے حزب نے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل بھی بیان کیے ہیں۔ حزب نے ایسی کتابوں کا ایک پورا ذخیرہ ترتیب دیا ہے جو زندگی میں درپیش مختلف مشکلات اور معاملات کے اسلام سے حل، اس کی تفصیلات اور اس کے نفاذکے تفصیلی طریقہ کار کو بیان کرتیں ہیں۔ اس کے علاوہ حزب التحریر نے کثیر تعداد میں ایسے قابل، باخبر، باشعور اور جاں نثارمرد اور خواتین تیار کیے ہیں جو خلافت کے قیام کے بعد خلیفہ کو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی میں معاونت فراہم کریں گے اور اسلام کے مکمل اور بھرپور نفاذ کے لیے خلیفہ کا سخت احتساب بھی کریں گے۔ حزب التحریر دنیا کی سب سے بڑی جماعت ہے جو پوری مسلم دنیا میں تمام مسلم ریاستوں کو ایک ریاست خلافت کے تحت وحدت بخشنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اور حزب ایسے زبردست قابل سیاست دانوں اور فقہا سے بھری پڑی ہے جیسے اس کے امیر شیخ عطا ابو رشتہ ہیں جن میں یہ صلاحیت، ذہانت اور تجربہ ہے کہ وہ اس امت کی قیادت کرسکیں۔ آخر میں مظاہرین خلافت کے قیام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان