PR 05 04 2013
Friday, 24th Jamadi-ul- Awwal 1434H 05/04/2013 N0: PR13035
Kayani pours salt on the wounds of Baluchistan
Only under the Khilafah did
During his 4 April visit to the capital of the troubled
As Musharraf’s right hand man, Kayani personally worked to establish the “Raymond Davis” network. This covert intelligence network arranges target killings and bombings so as to grant America opportunity to pursue its plans for the immensely resource rich Baluchistan, which it calls “reconstruction,” whilst hiding the fact that it is responsible for the “demolition” in the first place! Thus this network works as
And it was, and is, Democracy that made all of their Haraam, Halal through the Seventeenth Amendment and its successors. This is why the traitors and their American masters enthusiastically call the people to democracy, as it is democracy which secures their treachery, “purifying” their filth which contravene Islam flagrantly.
Only the Khilafah will secure the Muslims of Baluchistan, of all its races and schools of thoughts, as it did for centuries before. The entire province was under the Khilafah Rashidah and its Muslims knew of over nine centuries of peace under the Khilafah, before the British invasion of the Indian Subcontinent. And today, soon inshaaAllah, the Khilafah will end the hostile colonialist influence in
O officers of
Media Office of Hizb ut-Tahrir in
جمعہ، 24 جمادی الاول، 1434ھ 05/04/2013 نمبر:PR13035
کیانی بلوچستان کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے
صرف خلافت میں بلوچستان نے امن دیکھا تھا اور ایک بار پھر خلافت میں ہی امن دیکھے گا
جنرل کیانی نے 4 اپریل کو تباہ حال صوبے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس نے جمہوری نظام کے تحت ہونے والے انتخابات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بلوچستان کے عوام کو ان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی دعوت دی۔ کیانی کا یہ بیان بلوچستان کے باوقار مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ جمہوریت ہی ہے جس کے ذریعے فوجی و سیاسی قیادت میں موجود غداروں نے بلوچستان میں اپنے آقا امریکہ کی خواہش پر فرقہ وارانہ اور لسانی نفرتیں پیدا کیں۔
سابق آمر جنرل پرویز مشرف کے دست راست جنرل کیانی نے اپنی نگرانی میں ملک میں "ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک" قائم کیا۔ یہ خفیہ انٹیلی جنس نیٹ ورک بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کے واقعات کی منصوبہ بندی کرتا ہے تاکہ بلوچستان کے عظیم قدرتی خزانوں پر ہاتھ صاف کرنے کے مواقع پیدا ہوسکیں۔ ان خزانوں کے لوٹنے کو امریکہ تعمیر و ترقی کا نام دیتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ اس خطے کے عوام کو ان قیمتی خزانوں سے محروم کرنے اور ان کی تباہی و بربادی کے منصوبے ہوتے ہیں۔ لہذا یہ نیٹ ورک اسی طرح سے کام کرتا ہے جیسے دوسرے امریکی دہشت گرد ادارے عراق، لاطینی امریکہ اور افریقی ممالک میں اپنی کاروائیاں کرتے ہیں جس کے نتیجے میں خانہ جنگیاں ہوتی ہیں اور خون کی ندیاں بہہ جاتی ہیں اور امریکہ اس افراتفری کا فائدہ اٹھا کر اپنے مفادات کی تکمیل کرتا ہے۔ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی جیسے یہ کافی نہیں تھا کہ اس ملک کے خلاف غداری میں شراکت دار مشرف اور کیانی نے اپنے لوگوں کو مزید عدم تحفظ کا شکار کرنے اور افواج پاکستان کے لیے مزید خطرات کو پیدا کرنے کے لیے بلوچستان میں چمن کی سرحد پر امریکی فوجیوں کو مستقل ٹھہرانے کا بندوبست کیا۔ اس کے علاوہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے کا بلوچستان میں نفرتوں کی آگ کو بھڑکانے میں ایک اہم کردار ہے لیکن اس کے باوجود غداروں نے یہ مناسب سمجھا کہ اپنے ملک کے دارلحکومت میں امریکہ کو دنیا میں اپنا دوسرا بڑا سفارت خانہ بنانے کی اجازت دی جائے۔
یہ جمہوریت ہی تھی اور ہے جس نے سترویں آئینی ترمیم کے ذریعے ان غداروں کے حرام اعمال کو حلال قرار دیا۔ یہی وجہ ہے کہ غدار اور ان کے امریکی آقا پورے جوش و خروش سے لوگوں کو جمہوری نظام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ یہ جمہوریت ہی ہے جو ان کی غداریوں پر پردہ ڈالتی ہے اور ان کی غلاظتوں کو خوشنما بناتی ہے جو اسلام کے احکامات کے صریح خلاف ہے۔
صرف خلافت ہی بلوچستان کے مسلمانوں اور اس میں بسنے والے تمام رنگ و نسل اور مسالک کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے گی اور خلافت ایسا پہلے بھی کرچکی ہے۔ یہ پورا صوبہ خلافت راشدہ کا حصہ تھا اور برصغیر پر برطانیہ کے جابرانہ تسلط سے قبل اس کے لوگ امن و چین کی زندگی سے نو سو سال تک خلافت کے زیر سایہ مستفید ہوتے رہے۔ انشأاللہ جلد ہی خلافت بلوچستان میں استعماری مداخلت کا خاتمہ کر دے گی جو اس صوبے میں بے چینی اور تباہی و بربادی کی اصل وجہ ہے۔ خلافت تمام امریکی سفارت خانوں، قونصل خانوں اور اڈوں کو بند کر دے گی اور ان کے نمائندوں اور دہشت گردوں کو، جو دراصل بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کی نگرانی کرتے ہیں، ملک بدر کر دے گی۔ خلافت دشمن ممالک کے نمائندوں سے تمام رابطے توڑ دے گی کیو نکہ انہی رابطوں کے ذریعے یہ سازشیں کرتے ہیں اور امت کو نفرتوں کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔ خلافت یہ تمام اقدامات اٹھائے گی کیونکہ نہ تو خلیفہ اور نہ ہی امجلس امت کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالی کے کسی بھی حکم سے روگردانی کرسکیں۔
اے افواج پاکستان کے افسران! تم اور کتنے عرصے تک امریکہ کے چیف ایجنٹ کیانی کو اس بات کی اجازت دو گے کہ وہ تمھاری طاقت کے بل بوتے پر جمہوریت کو گرنے اور خلافت کے قیام کو روکنے کی کوشش کرے؟ آپ اس کفریہ جمہوری نظام کی حمائت سے دست بردار ہو جائیں۔ یہ وقت ہے کہ آپ خلافت کے فوری قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کریں۔
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان