Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

PR 21 11 2013

جمعرات، 18 ذی الحج، 1435ھ                            21/11/2013                              نمبر:PR13107

ہنگو پر امریکی ڈرون حملہ پاکستان پر حملہ ہے

اے افواج پاکستان! امریکی حملے کا منہ توڑ جواب دو

آج امریکہ نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے ہنگو کے ایک مدرسے پرڈٖرون حملہ کیا جس میں  آٹھ افراد شہید ہوگئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کےآج کے اخبارات میں چھپنے والے اس بیان کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی جس میں انھوں نے قبائلی علاقوں کے مسلمانوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران امریکی ڈرون حملوں کے روک جانے کی خوشخبری سنائی تھی کہ امریکہ نے قبائلی علاقوں سے آگے بڑھ کر پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے قصبے ہنگو پر حملہ کردیا۔ یقیناً امریکہ کو قبائلی علاقوں سے آگے بڑھ کر پاکستان کے شہروں پر ڈرون حملہ کرنے کی ہمت اور اجازت سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے قائد جنرل کیانی اور نواز شریف نے ہی دی ہے۔

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران اور جوانوں سے پوچھتی ہے کہ اُس بزدل امریکہ کے ہاتھوں اپنی مسلسل تزلیل کے بعد تم کس طرح سر اٹھا کر چلتے ہو جس کے فوجی غرور کو چند ہزار مسلم مجاہدین نے افغانستان کی مٹی میں ملادیا۔ ایٹمی طاقت کی حامل سات لاکھ فوج ، جو شہادت کی موت کو گلے سے لگانے کے لیے ہر وقت تیار ہو،کی موجودگی میں امریکہ کسی صورت تمھاری تذلیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا سوائے اس صورت کے کہ جب اسے اس بات کا یقین ہو کہ تمھاری قیادت میں موجود غدار تمھارے غصے کو ایک بار پھر ٹھنڈا کردیں گے۔ پہلے یہ غدار قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کا جواز یہ پیش کرتے تھے کہ وہاں پر ریاست پاکستان کی رِٹ نہیں ہے لیکن اس بار  یہ حملہ ایسے علاقے میں کیا گیا ہے جہاں ریاست پاکستان کی رِٹ اور ادارے موجود ہیں۔یقیناً یہ  غدار اور بزدل  اس بار اگر کوئی نیا جواز نہ بھی پیش کرسکے تو یہ تو کہہ ہی دیں گے کہ ہم امریکہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اللہ کا فرمان کبھی غلط نہیں ہوسکتا کہ کفار تم سے کبھی راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے دین میں داخل نہ ہوجاؤ۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں:

وَلَنْ تَرْضَىٰ عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ

" یہود و نصٰری آپ سےہر گز راضی نہ ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں "(البقرۃ:120)۔

اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران اور جوانوں!امریکہ تم سے کبھی راضی نہ ہوگا لہٰذا اپنی قوم کے دفاع کے لیے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود امریکی ایجنٹ غداروں کو اکھاڑ پھینکو ، پاکستان سے امریکی اڈے، سفارت خانے اور نیٹو سپلائی لائن کو بند کردو اور امریکی فوجیوں ، انٹیلی جنس اہلکاروں  اور سفارت کاروں کو ملک بدر کردو اور عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت میں حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کرو ۔ صرف خلافت ہی تمھیں اس عزت و وقار سے سرفراز کرے گی جس کے تم حق دار ہو۔ اور وہ خلافت ہی ہو گی جو دنیا کی ساتویں بڑی فوج اور مخلص مجاہدین کی قوت کو یکجا کر کے اس خطے سے امریکہ کو ذلیل و رسوا کر کے نکالے گی۔ تو کیا تم سے کوئی ہے جودنیا و آخرت دونوں جہانوں میں اللہ کی خوشنودی اور عزت و وقار کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہو!؟

شہزاد شیخ

ولایہ پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان


 
Today 123 visitors (142 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free