Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

5th February Kashmir Day

جمعرات، 16 ربیع الثانی، 1436ھ                              05/02/2015                              نمبرPR15011:

5 فروری یوم کشمیر

کشمیر صرف خلافت کے قیام سے ہی آزاد ہوگا

       آج پاکستان بھر میں یومِ کشمیر منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں لوگ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جلسے اور جلوس منعقد کررہے ہیں۔ اور تو اور راحیل-نواز حکومت بھی اس دن کو زور شور سے منا رہی ہے۔

       اڑسٹھ سال گزر جانے کے باوجود کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد نہیں ہوسکا ۔ کشمیر اور پاکستان کے مسلمانوں نے نام نہاد عالمی برادری پر بھروسہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے گئے لیکن کچھ نہ ہوا۔ اس عالمی برادری خصوصاً امریکہ کے کہنے پر اس مسئلہ کو صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش بھی کر کے دیکھ لی گئی لیکن بھارت نے کشمیر پر بات کرنے سے انکار ہی کیا۔ کشمیر اور اس خطے کے مسلمانوں نے بھارتی قبضے کے خلاف جہاد بھی کیا لیکن پہلے جنرل مشرف اور بھر آنے والے تمام پاکستانی حکمرانوں نے امریکہ کے کہنے پر جہاد کشمیر کی سرپرستی سے ہاتھ کھینچ لیا۔ آج کشمیر کے مسلمان بے یار و مدد گار بھارتی ظلم و ستم کا مقابلہ اور اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔

       اڑسٹھ سال کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی اقوام متحدہ، عالمی برادری کی ثالثی ، دوطرفہ مذاکرات یا عوامی جہاد کے ذریعے ممکن نہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لئے افواج پاکستان کی زیر قیادت منظم جہاد کرنے کی ضرورت ہے جو موجودہ راحیل-نواز حکومت کرہی نہیں سکتی ۔ اس حکومت کا تو یہ حال ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے خلاف جہاد کرنے والوں کو بھی دہشت گرد قرار دے کر پاکستان کی سرزمین اُن پر تنگ کردی ہے۔ راحیل-نواز حکومت یومِ کشمیر کے موقع پر کیسے ہی بلند بانگ دعوے کرلے لیکن اس کا عمل اس کی باتوں سے یکسر مختلف ہے۔ اس حکومت نے مشرف کے دور سے جاری جہاد کشمیر پر پابندی کو جاری رکھا ہے، بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے قیام کی سر توڑ کوشش کررہی ہے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر پچھلے چھ ماہ سے جاری بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے رہی ہے کہ بھارت ہمارے رینجرز کے دو جوانوں کو بات چیت کے بہانے بلوا کر شہید کردیتا ہے اور راحیل-نواز حکومت ایک رسمی مذمتی بیان ہی جاری کرتی ہے۔

       حزب التحریر کشمیر، پاکستان اور افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو بتا دینا چاہتی ہے کہ کشمیر کی آزادی صرف اور صرف افواج پاکستان کے تحت منظم جہاد سے ہی ممکن ہے لیکن ایسا صرف خلافت ہی کرسکتی ہے۔ خلافت افواج پاکستان اور خطے کے مسلمانوں کی عظیم طاقت کو یکجا کر کے باآسانی بھارت کو کشمیر آزاد کرنے پر مجبور کردے گی کیونکہ جو بھارت پانچ لاکھ سے زائد افواج کو کشمیر میں داخل کرکےبھی افواج پاکستان کی حمایت سے لڑنے والے چند ہزار مجاہدین کا ماضی میں مقابلہ نہیں کرسکی وہ کس طرح خلافت کی افواج کا مقابلہ کرسکے گی۔ لہٰذا پاکستان کے عوام افواج پاکستان میں موجود اپنے بھائیوں اور بیٹوں سے خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ دینے کا مطالبہ کریں اور مخلص افسران حزب کو نصرۃ دیں اور اس خطے میں مسلمانوں کے شاندار ماضی کا اجرا کریں۔

فَلاَ تَهِنُواْ وَتَدْعُوۤاْ إِلَى ٱلسَّلْمِ وَأَنتُمُ ٱلأَعْلَوْنَ وَٱللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ

"سو تم ہمت مت ہارو اور (دشمنوں) کو صلح کی طرف مت بلاؤ اور تم ہی غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال میں ہرگز کمی نہیں کرے گا"

(محمد:35)

شہزاد شیخ

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان


 
Today 70 visitors (83 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free