Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

PR 03 08 2014

اتوار، 7 شوال، 1435ھ                                   03/08/2014                              نمبرPR14052:
جمہوریت کے ذریعے کبھی انقلاب نہیں آسکتا

          29 جولائی 2014 کو  سعودی عرب کے دورے کے دوران جدہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  نواز شریف نے کہا کہ'' پاکستان میں انقلاب صرف جمہوریت کے ذریعے ہی آسکتا ہے''۔حزب التحریر تمام امت پر یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ حقیقی تبدیلی اور انقلاب کبھی بھی جمہوریت کے ذریعے آہی نہیں سکتا۔

          آج پاکستان کا ہر فرد یہ بات محسوس کرتا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسے انقلاب کی ضرورت ہے جو اِس سرزمین کو مسائل سے نجات دلائے اور  اِس قابل بنائے کہ وہ دنیا کی قیادت کرے۔  تاہم لوگوں کی اِس خواہش کو غلط رُخ دینے کے لیے کبھی حقیقی جمہوریت کے گُن گائے جاتے ہیں اور کبھی فوجی آمریت کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے ۔  تاہم حقیقت یہی ہے کہ جمہوریت اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔    پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی استعماری مغرب  اور امریکہ یہ دیکھتا ہے کہ آمریت کو اب مزید جاری رکھنا مشکل ہے تو جمہوریت کا عندیہ دیتا ہے کیونکہ جب آمریت ناکام ہوجاتی ہے تو یہ جمہوریت ہی ہے جو مغربی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اور اب جب لوگ جمہوریت سے بھی متنفر ہوتے جارہے ہیں تو انہیں اصلی اور حقیقی جمہوریت کے جھوٹے خواب دکھائے جارہے ہیں۔

          یاد رہے کہ پاکستان کے قیام کے لیے مسلمانوں نے خون اِس لیے بہایا تھا کہ یہاں اسلام کا نفاذ ہو، تاہم یہاں جمہوری نظام  نافذ کیا گیا جو برطانوی استعمار  نے ہندوستان کی تقسیم کے وقت پاکستان کو دیا تھا۔  چنانچہ پاکستان کے لیے پہلی قانون سازی انگریز ہی نے 1935کے ایکٹ کے تحت کی تھی اور بعد میں1973 کے آئین سمیت ہر آئین میں اِس بات کا خیال رکھا گیا  کہ قانون سازی شریعت کی بجائے انسانوں  کے ہاتھ میں رہے۔  لہذا یہ کیسے ممکن ہے کہ کفر کا دیا ہوا جمہوری نظام پاکستان میں انقلاب برپا کرسکتا ہے؟اور مسائل کو جنم دینے والا انسانوں  کا بنایا ہوا جمہوری نظام کس طرح پاکستان کے مسائل کو حل کرسکتا ہے؟؟

          پاکستان میں حقیقی انقلاب انسانوں  کے بنائے ہوئےجمہوری نظام سے برپا نہیں ہوسکتا۔  حقیقی انقلاب جس کی پاکستا ن سمیت پوری دنیا کے مسلمان تمنا رکھتے ہیں وہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے نازل کردہ دینِ اسلام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔  اور دین اسلام کا نفاذ نہ جمہوریت سے ممکن ہے اور نہ آمریت سے، بلکہ صرف ریاستِ خلافت ہی ایک خلیفہ راشد کی قیادت میں اسلام کا نفاذ کرسکتی ہے۔ 

          حزب التحریر  مسلمانوں کو خبردار کرتی ہے کہ پاکستان کی کرپٹ سیاسی قیادت جمہوریت اورانقلاب کےا لفاظ کو اپنے اور اپنے مغربی آقاؤں کے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کررہی ہے۔ حزب التحریر پاکستان کے عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ حزب التحریر کے باہمت شباب کے ساتھ مل کر اس جمہوری کفریہ  نظام کو اکھاڑ پھینک کر ریاستِ خلافت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں تاکہ ایک خلیفہ کو قرآن وسنت کے نفاذ پر بیعت دی جا سکے، جو اسلام کو مکمل طور پر نافذ کرے اور دعوت و جہاد کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائے اور اسلام کو دوبارہ پوری دنیا پر غالب کرے جیسا کہ ماضی میں خلافت نے کیا۔  اللہ سبحانہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

هُوَ ٱلَّذِيۤ أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ

"اور اللہ وہ ذات ہے جس نے اپنے رسول ﷺکو ہدایت اور دین حق کے ساتھ مبعوث فرمایا تاکہ اس دین کو سارے ادیان پر غالب کردے اگر چہ یہ بات مشرکوں کو ناپسند ہی کیوں نہ ہو'' (التوبہ: 33)

پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس


 
Today 84 visitors (108 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free