PN 16 02 2014
Sunday, 16 Rabi ul-Thani 1435 AH 16/02/2014 CE No: PN14009
Press Note
Hizb ut-Tahrir holds country wide demonstrations to end American presence
US Presence is the Cause of the Bombings & Chaos
Hizb ut-Tahrir Wilayah
Demonstrators protested against the American presence and its ever increasing hegemony and influence. They held
Protestors called for the abolition of the Kufr capitalist democratic system and the establishment of Khilafah, so the Khalifah can gather together the armed forces and the resources of the Ummah in order to expel
Media Office of Hizb ut-Tahrir in Wilayah
اتوار، 16 ربیع الثانی ، 1435ھ 16/02/2014 نمبرPN14009:
ملک سے امریکی موجودگی کے خاتمے کے لیے حزب التحریر کے ملک بھر میں مظاہرے
بم دھماکوں اور بدامنی کی اصل وجہ امریکہ کی موجودگی ہے
حزب التحریر ولایہ پاکستان ملک بھر میں ملک میں امریکہ کی موجودگی کے خلاف اور اس کے خاتمے کے لیے مظاہرے کیے جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا : " اے پاک فوج، امریکی راج ختم کرو، امریکی ایمبیسی اور اڈے ختم کرو ، جودھماکوں اور بد امنی کی اصل وجہ ہیں "، " ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا صفایا۔۔۔ملک سے بم دھماکوں کا خاتمہ "، " جمہور یت امریکی راج کی محافظ۔۔۔خلافت مسلمانوں کی ڈھال "۔
مظاہرین ملک میں امریکہ کی موجودگی اور اس کے بڑھتے ہوئے اثرو نفوذ کے خلاف سخت احتجاج کررہے تھے اور ملک میں جاری بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کے واقعات کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے رہے تھے۔ مظاہرین افواج پاکستان سے ملک میں موجود امریکی اڈوں ، سفارت خانے، قونصل خانوں اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے خاتمے اور پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان میں اس قسم کی افراتفری صرف اور صرف امریکہ کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کی فوج ان قبائلی جنگجوؤں کو نشانہ بنائے جو پاک افغان سرحد پار کر کے افغانستان پر قابض امریکہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ان کہا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری قیادت میں موجود غدار اس صورتحال کی ذمہ داری کبھی کسی پر ڈالتےہیں تو کبھی کسی پر، تاکہ اپنے آقا امریکہ کی خواہش پر ہمیں دھوکہ دے سکیں لیکن یہ کبھی اس بنیادی وجہ کی نشان دہی نہیں کرتے جو کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی ہے۔ لہٰذا جب تک امریکہ ہمارے درمیان موجود ہے، امن کا قیام تو دور کی بات ہم امن کا تصور بھی نہیں کرسکیں گے۔
مظاہرین ملک سے کفریہ سرمایہ دارانہ جمہوریت کے خاتمے اور خلافت کے قیام کا مطالبہ بھی کررہے تھے تا کہ خلیفہ امت کی افواج اور وسائل کو یکجا کر کے خطے سے امریکہ کو مار بھگائے۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس