Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

PN 18 07 2014

جمعہ، 20 رمضان، 1435ھ                               18/07/2014                              نمبرPN14051:

فلسطین کے مسلمانوں کا قتل عام

حزب التحریر کے زیر اہتمام لاہور اور کراچی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے کراچی کی معروف یونیورسٹی NEDکے سامنے اور لاہور کے علاقے گلبرگ میں فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے۔  جن میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔  انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ''اے پاک فوج ، حرکت میں آئو، فلسطین کو آزاد کرائو'' اور ''صرف خلافت ہی مسلمانوں کے خون کا تحفظ کرسکتی ہے'' جیسے نعرے درج تھے۔  میڈیا کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حزب التحریر کے ممبران نے کہا کہ آج اسرائیل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے جبکہ مسلم سرزمینوں پر مسلط حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔  اُنہوں نے کہا کہ یہ حکمران اپنے مغربی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے مسلمان افواج کو اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے خلاف کھڑا کررہے ہیں لیکن مظلوم فلسطینی بچوں اور عورتوں کی پکار پر یہودیوں کے خلاف اِن افواج کو متحرک نہیں کرتے۔  اُنہوں نے پاکستان کی افواج سے اِس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ امریکی جنگ کو خیر باد کہیں اور فلسطینی مسلمانوں کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو آزاد کرانے اور یہودی وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے یہودیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔  اُنہوں نے افواج پاکستان سے اِس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ مغرب کے ایجنٹ حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں اور اُن کی جگہ حزب التحریر کو نصرة فراہم کریں تاکہ وہ خلافت کو قائم کرسکے۔  بعد ازاں مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

پاکستان میں حزب التحریر کامیڈیا آفس


 
Today 49 visitors (57 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free