PN 15 08 2013 CMO
بسم اللہ الرحمن الرحیم
Hizb ut-Tahrir / Tunisia organized a protest before the Egyptian Embassy in Tunisia on Thursday, 8 Shawwal 1434 AH corresponding to 15 August 2013 CE regarding the bloodshed that occurred killing hundreds or even thousands of Muslims unjustly. These acts anger Allah (swt) and are not accepted by anyone. The Hizb members delivered short speeches reminding the people of
Spokesman for
_____________________
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تیونس: مصری سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ
حزب التحریر تیونس نے 8 شوال 1434 ہجری بمطابق 15 اگست 2013 کو تیونس میں مصر کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ ان مسلمانوں کے خون ناحق بہانے کے خلاف کیا گیا جس میں سیکڑوں بلکہ ہزاروں لوگوں کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ عمل اللہ سبحانہ و تعالی کے غصے کو بھڑکانے کا باعث بنے گا اور کوئی بھی اس کو قبول نہیں کرے گا۔ اراکین حزب التحریر نے مختصر تقاریر کیں جن میں مصر کے لوگوں کو یہ نصیحت کی گئی کہ اسلام کی واپسی کا طریقہ کار جمہوریت نہیں بلکہ خلافت کے قیام کا راستہ اختیار کرنا ہے کیونکہ جمہوریت ہی نے تو مسلمانوں پر قتل و غارت گری کے پہاڑ توڑے ہیں۔ امریکہ نے السیسی کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ مسلمانوں کا قتل عام کرے۔ اراکین حزب التحریر نے افواج میں موجود مخلص مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی ایجنٹوں کو اقتدار سے ہٹائیں اور نصرۃ کے ذریعے اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لائیں تاکہ ایک بار پھر اسلامی طرز زندگی کا احیاء کیا جاسکے۔
ترجمان مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر