Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

PC 10 01 2013

10-01-2013

پریس کانفرنس

رہائی کے بعد حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کی پریس کانفرنس

جابر حکمرانوں کا خاتمہ اور خلافت کا قیام یقینی ہے

حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی نے چار جھوٹے مقدمات میں ضمانت پر رہائی کے بعد لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سعد جگرانوی نے کہا کہ حزب التحریر سینکڑوں شباب کو اغوا کرنے کے باوجود، جن میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ بھی ہیں جن کو 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا اور تاحال وہ لاپتہ ہیں، حکومت خلافت کی پکار کو دبانے میں ناکام ہو گئی اس لیے اس حق کی آواز کو خاموش کرانے کے لیے کیا نی وزرداری کی حکومت اور ان کے غنڈوں نے اپنے گھٹیا طریقہ کار کو تبدیل کیا ہے اور اغوا کار کے رتبے سے ترقی کر کے کذاب (جھوٹے) کا رتبہ حاصل کر لیا ہے لہذا اب حزب کے شباب کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے بنا کر انھیں عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے اور اپنے قوانین کے ذریعے اور عدلیہ پر دباؤ ڈال کر حکومت اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود عدالتوں کے سامنے حکومت ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حزب التحریر اور اس کے اراکین ریاست کے لیے "خطرہ" ہیں۔ بلکہ ان کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ان مسلمانوں کا ملک ہے جن کے آباؤ اجداد نے اسلام کے نفاذکے لیے یہ ملک حاصل کیا اور آج کے دن تک وہ اس چیز کی خواہش اور تڑپ رکھتے ہیں۔ یہی وہ وجہ ہے کہ جابر حکمرانوں اور ان کے واشنگٹن میں بیٹھے آقاوں کے دباؤ کے باوجود عدالتیں حزب التحریر کے شباب کو رہا کرنے کا فیصلہ جاری کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ملک کو اصل خطرہ امریکہ اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں زرداری اور کیانی کی صورت میں موجود اس کے ایجنٹوں کے گروہ سے ہے۔

سعد جگرانوی نے کہا کہ ہم اس ناکام حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ خلافت کی پکار کو، جوکہ اللہ سبحانہ وتعالی کی وحی ہے، کبھی ختم نہ کر سکے گی بلکہ انشأ اللہ بہت جلد وہ اپنا خاتمہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ ہم حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ جہاں جہاں خلافت کے داعی موجود ہیں چاہے وہ جابر حکمرانوں کی جیلوں میں ہوں یا امت کے درمیان گلی محلوں میں ہوں یا وہ جن کو غائب کر دیا گیا ہے جیسا کہ نوید بٹ، یہ سب اللہ کی رحمت اور حفاظت کے سائے میں ہیں۔ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور ان کے غنڈوں کو بھی ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمھیں تھوڑا سا مزید انتظار کرنا ہے جب خلیفہ راشد امت کی تمام دولت اور قوت کو ایک طاقتور ریاست تلے اکٹھا کرے گا اور پھر مسلمانوں کی جانب سے تمہارے ظلم و ستم کا حساب لے گا۔ لہذا اس دن کی سختی سے بچنے کے لیے خود کو مزید کسی شیطانی کام میں ملوث مت کرو اور توبہ کرو۔

حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی نے اہل قوت سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب التحریر کے ساتھ اس کی جدوجہد میں شامل ہوں تا کیانی اور زرداری کی گرتی ہوئی حکومت کو ہٹا کر خلافت کے قیام کے ذریعے اسلام کی حکمرانی قائم کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اہل قوت اپنی صفوں میں موجود ان غداروں کو ایک لمحے کے لیے بھی برداشت مت کریں کیونکہ یہ ہمارے دشمنوں کی خوشنودی کے لیے ہمارے ملک کو تباہی و بربادی کے راستے پر لے جا رہے ہیں۔ یقیناً اہل قوت میں وہ ہی لوگ عقل مند ہیں جو آخرت میں بلند تر درجے کو حاصل کرنے کے لیے آج اسلام کے نفاذ کے لیے قدم بڑھائیں گے۔

پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس


Today 295 visitors (658 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free