Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

PN 11 04 2014



پریس ریلیز

اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے کے خلاف حزب التحریر  کا مظاہرہ

بد امنی اور بم دھماکوں کی وجہ امریکہ کی موجودگی ہے

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے آج بعد نمازجمعہ ،راوالپنڈی میں خیابان سرسید پر اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "ملک میں امن آپریشن یا  مذاکرات سے نہیں، امریکی ایمبیسی بند اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک ختم کرنے سے قائم ہو گا"، "ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا صفایا۔۔۔ملک سے بم دھماکوں کا خاتمہ مظاہرین اسلام آبادسبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کر رہے تھے اور اس  کا ذمہ دار امریکہ  اور اس کے ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو ٹہرا رہے تھے۔  مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ ملک میں امن صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب امریکی ایمبیسی ، انٹیلی جنس دفاتر  اور اڈوں کا خاتمہ  اور امریکی سفارت کاروں اور انٹیلی جنس اور نجی سیکورٹی اہلکاروں کو ملک بدر کیا   جائے گا۔  مظاہرین افواج پاکستان سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ ملک سے امریکہ کی موجودگی کے خاتمے کے لئے حرکت میں آئیں اور امریکی ایمبیسی اور اڈوں کو بند کریں۔مظاہرین ملک سے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور خلافت کے قیام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور افواج پاکستان سے خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ طلب کرہے تھے۔


Today 119 visitors (812 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free