Roles of men and women in society
بسم الله الرحمن الرحيم
Policy regarding the roles of men and women in society
April 2013, Jumadal Ula 1434 AH
Hizb ut-Tahrir Wilayah
A. PREAMBLE: Western failed, corrupt liberal values must not be imported as if they are solutions to our problems
The drive by our rulers to promote Western liberal values is dangerous for any Muslim society which seeks to build the Islamic values and good relations between men and women. Western liberalization ensures the view of men and women towards each other is dominated by the physically intimate one. As well as the promotion of free mixing between men an women as well as explicit degrading images in advertising and dramas, films and magazines. The rulers are creating opportunities for zina in our society through the introduction of free mixing between men and women which exacerbates the attraction felt by men and women towards each other. This is being promoted in schools and colleges, through the coffee shop culture, festivals and music concerts. Personal freedom has eroded the cooperation between men and women in western society, as individualism has replaced co-operation with a “battle of the sexes.” This incorrect view has created great instability and unhappiness in society, effecting men women and children and destroying the traditional family unit of mother, father, children and extended family relations and support.
The correct view of man and woman and their roles in respect to each other within the family and society is essential for the building of a strong and stable society. The related laws can not come from the West or from existing un-Islamic Eastern traditions in our society. Our rulers, as in all matters, slavishly imitate the west, ignoring the fact that western society has failed to protect the women, the child or the family unit and has failed to build cooperation between men and women. The imposition of these failed concepts into
B. POLITICAL CONSIDERATIONS: Societies ravaged by corrupt values
B1 Men and women have similarities in their nature in their capacity as human-beings. At the same time Allah سبحانه و تعالى has created within each qualities that distinguish them from each other. Allah سبحانه و تعالى said:
أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ
“Should not He Who has created know And He is the Most Kind and Courteous, All-Aware.” [Surah Al-Mulk 67:14].
So there must be laws governing that which are common to them and laws that govern their differences. The capitalist belief does not recognise this obvious reality as important, and therefore does not legislate accordingly.
B2 The view of the role of the woman in the West has become judged on based on her appearance and economic contribution as opposed to valuing her role as a woman. The woman naturally is a wife and a mother. Both roles are valuable to society and essential for a functioning family. Both roles require mental and physical capabilities and should not be undermined, belittled or scorned. This undermining is devastating, as the Western societies demonstrate clearly, with rising rates of juvenile crime and child mental and health problems. In
B3 The role of the man and woman in society and their relationship can never be solved with personal freedom as its basis, as the whims and desires of men or women do not lead to truth, agreement and cooperation, but discord, oppression and injustice. The influx of these corrupt Western values are only adding to problems that already exist in our society which are caused by corrupt local traditions that have no resemblance to Islam. Problems arise in any society when the whims and desires of men and women in the parliamentary assemblies are the source of law, values and traditions, this must be replaced with Allah سبحانه و تعالى sovereignty. Allah سبحانه و تعالى said:
وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكَ.
“And judge between them by what Allah has revealed, and do not follow their desires, and beware (O Muhammad) that they might seduce you from some of what Allah has sent down to you.” [Surah Al-Maaida 5:49]
C LEGAL INJUCTIONS: Nurturing the role of men and women by Islam
C1 The relationship between man and woman is based on their view of each other as humans, not one where the physically intimate aspect of the relationship is dominant. Islam views the woman as an honour, as stated in Hizb ut-Tahrir Introduction to the Constitution, in Article 112, “The primary role of women is that she is a mother and responsible over the household and she is an honour that must be protected.” Moreover, in Article 119 the Hizb has adopted, “It is prohibited for any man or woman to undertake any work which could undermine the morals, or causes corruption in the society.”
C2 In Islam man and woman's physical attraction and their need for each other is addressed through marriage. Marriage removes the need for people to commit zina and is encouraged at a young age. Zina leads to corruption in society, as well as the oppression of men, women and any offspring, as it does not carry legal obligations and many children do not know their paternity. The Hizb has stated in Article 120 that, “Marital life is one of tranquillity; and the couple should live together as companions. The guardianship (qawwamah) of the husband over the wife is a guardianship of care and not ruling. It has been made obligatory for her to obey him (in his rights over her), and obligatory upon him to financially support her according to the expected standard of living of one like her.” The wife and husband in Islam enter into a legal contract where their obligations and rights on each other are defined not by their whims and desires, but by Islam. The husband and wife build their compassion and respect for each other through injunctions, such as the mandoub of making oneself look attractive for their spouse and being tender to them.
C3 The role of the man and the woman is defined by Allah سبحانه و تعالى related to the fitra of the man and the woman, as any institution or company requires a division of the roles to ensure stability and the smooth running of the organisation, so it is with the family. It is stated in Article 121, “The married couple must fully assist each other in the housework, and the husband must carry out all the work which is usually undertaken outside the house, while the wife carries out all the work which is usually undertaken inside the house, according to her capability. He must provide her with a servant as required to assist with the tasks that she is unable to carry out alone.” The roles are defined by Islam, however this is supported by the mandoub of helping each other. So a man is rewarded for helping his wife in the house and with the children, if she is unwell or if is she is busy with another task. Similarly, a women is also rewarded is she helps her husband with the shopping if he is unwell or busy in another task. However the cooperation and respect is built when each person fulfils their responsibility and shows appreciation for any additional help given by their spouse.
C4 The Islamic Khilafah state does not restrict the woman to the home and the work of wife and mother. The women is a fully participating member of society, she has full access to be educated and to work and carry out political activity. Hizb ut-Tahrir has adopted in Article 114, “The woman has been given the same rights as man, and whatever was obliged upon man is also obliged upon the woman, except that which was specified for her or him by the Shari’ah evidences. Accordingly, she has the right to partake in trade, agriculture and industry, and to undertake contracts and transactions, to possess all forms of property, to invest her wealth whether personally or through proxy, and to personally carry out all worldly affairs.” And in Article 115 Hizb has stated, “It is permitted for a woman to be appointed in civil service and positions in the judiciary apart from the Court of Injustices. She can elect members of the Ummah’s council, and be a member herself, and she can participate in the election of the Head of State and in giving him the pledge of allegiance.” Islams history is full of examples of women who were active in taking care of the Ummah's affairs, and their restrictions came only when the Khilafah was destroyed and replaced by secular Nation States ruled by oppressive rulers, whether in democracies, dictatorships or monarchies.
Note: Please refer to the following articles of Hizb ut-Tahrir's “Introduction to the Constitution” for the complete evidences from Quran and Sunnah: 112 to 122. To see relevant articles of the constitution for the Khilafah state please go to this web link:
http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm
D POLICY: The cooperation between man and women will be supported by the Khilafah
D1 The relationship between men and women will return to being built on the correct basis of taqwa and respect. This is for the purpose of protection of the lineage of human beings and realization of the noble, appropriate representation and succession upon the earth of the servants of Allah سبحانه و تعالى. This as opposed to the dominance of the physically intimate aspect by the West, which undermines the cooperation between them.
D2 The role of the man and the women will be facilitated and supported by the States implementation of the Islamic economic system, education and media policy, and all disputes between them can be referred to the judicial system.
D3 The removal of the current corruption in society will allow the man and the women to carry out their roles effectively, as society will support their aspirations as opposed to being an added burden.
Hizb ut-Tahrir 20 Jumadal Ula 1434
Wilayah
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معاشرے میں مرد اور عورت کے کردار کے حوالے سے پالیسی
جمادی الاول 1434، بمطابق اپریل 2013
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے معاشرے میں مرد اور عورت کے کردار اور ان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مندرجہ ذیل پالیسی دستاویز "Publicized Policy Position" جاری کی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظریہ حیات مغربی لبرل ازم کی ترویج کرتا ہے جس میں خاندان کے ادارے کو اہمیت نہیں دی جاتی جبکہ خلافت اس اکائی کا تحفظ اور اسے فروغ دے گی جس کے نتیجے میں اسلامی معاشرہ مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہو گا۔
ا) مقدمہ: ناکام اور کرپٹ مغربی اقدار کو کبھی بھی ہمارے مسائل کے حل کے لیے نہیں آزمانا چاہیے۔
پاکستان کے حکمرانوں جدیدیت کے نام پر مغربی اقدار کو ہمارے معاشرے میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کا نشانہ خاص طور پر ہمارے نوجوان ہوتے ہیں۔ ہمارے معاشرے، ہمارے نوجوانوں اور ہمارے مرد و خواتین کے لیے ان اقدار کا مقصد ان میں شخصی آزادی اور انفرادیت (خود غرضی) کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوتا ہے تاکہ وہ ان تصورات کی بنیاد پر مختلف اعمال سرانجام دیں۔ یہ تصورات اپنی بنیاد سے مغربی اور ہمارے لیے بالکل اجنبی ہیں۔ یہ تصورات مغرب کے مذہب کے حوالے سے تاریخی تجربے کا نتیجہ اور عیسائی چرچ کے ظلم و ستم کا ردعمل ہے۔ سرمایہ داریت اپنے قوانین چار آزادیوں کی بنیاد پر بناتا ہے جس میں شخصی آزادی بھی شامل ہے۔ یہ تصور مرد و عورت کے تعلقات اور ان کے ذاتی کردار کے حوالے سے بننے والے قوانین پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ سرمایہ داریت میں مرد اور عورت کے تعلقات ان کے جسمانی تعلق تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرد اور عورت کے تعلقات پر انفرادیت (خود غرضی) کا تصور غالب ہوگیا ہے۔ تعلق کی یہ بنیاد اُس سے باکل مختلف ہے جس کی اسلام مرد و عورت کے تعلق کے حوالے سے ترویج کرتا ہے یعنی عزت، تعظیم اور باہمی تعاون۔
حکمرانوں نے مغربی اقدار کو مسلم معاشروں میں رائج کرنے کی جو مہم شروع کر رکھی ہے وہ کسی بھی مسلم معاشرے کے لیے خطرناک ہے جو اسلامی اقدار اور مرد و عورت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ مغربی نقطہ نظر کے مطابق مرد و عورت کی زندگی کا سب سے اہم مقصد جنسی تسکین سے لطف اندوز ہونا ہے۔ اس سلسلے کو مرد و عورت کے آزادانہ میل میلاپ اور گھٹیہ ٹی وی پروگراموں، فلموں، اشتہارات، ماڈلنگ، فیشن میگزینز کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ حکمران ہمارے معاشروں میں مرد و عورت کے آزادانہ میل ملاپ کی اجازت دے کر مرد وعورت کے درمیان موجود قدرتی کشش کو کئی گنا بڑھا کر، زنا کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ اس سلسلے کو اسکولوں اور کالجوں میں کافی شاپ کلچر، میلوں اور موسیقی کے پروگراموں کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ شخصی آزادی نے مغربی معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان باہمی تعاون کے جذبے کو تقریباً ختم ہی کر دیا ہے اور انفرادیت یعنی خود غرضی بالاتر ہوگئی ہے اس طرح دو مخالف جنسوں کے مابین تعاون کی جگہ جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس غلط نظریہ نے معاشرے میں عدم استحکام اور افسردگی پیدا کی ہے جس کا شکار مرد، عورت اور بچے سب ہی ہو رہے ہیں اور ماں، باپ، بچوں اور رشتہ داروں پرمشتمل روایتی خاندانی اکائی تباہی کی طرف گامزن ہے۔
ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے خاندان میں مرد اور عورت کے ایک دوسرے کے حوالے سے کردار سے متعلق صحیح نظریے کا وجود انتہائی ضروری ہے۔ اس تعلق کے لیے درکار قوانین نہ تو مغرب سے درآمد کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی ایسے قوانین موجودہ مسلم معاشروں میں موجود غیر اسلامی روایات سے اخذ کئے جا سکتے ہیں۔ ہمارے حکمران دوسرے دیگر معاملات کی طرح اس معاملے میں بھی مغرب کی محض نقالی ہی کرتے ہیں اور اس حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ مغربی معاشرہ عورتوں، بچوں اور خاندان کے تحفظ اور مرد و عورت کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی تعلق کو قائم کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ پاکستان میں ان ناکام تصورات کے نفاذ نے مسلمانوں کے مسائل، جن کا مسلمان اسلام کو چھوڑ کر غلط تہذیبی روایت کو اپنانے کی بنا پر شکار ہیں، مزید پیچیدہ کر دیے ہیں۔ بچوں اور والدین کے درمیان، بیویوں اور شوہروں کے درمیان اور بیویوں اور سسرالیوں کے درمیان موجود روایتی مسائل مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرد اور عورت شخصی آزادی کے تصور اور انفرادیت (خود غرضی) کے تصورات سے بھی متاثر ہو گئے ہیں جس نے ان کے درمیان مسائل کو اور بڑھا دیا ہے۔ ان تمام باتوں کے نتائج شرح طلاق میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ اسلام آباد کی مصالحتی کونسل کے رجسٹرز کے مطابق حالیہ چند سالوں میں طلاق کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین اور بچوں کے تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں کیونکہ میڈیا انفرادیت (خودغرضی) کی ترویج کرتا ہے اور روایتی اقدار جیسے بڑوں کا ادب کرنا یا اپنے سے چھوٹوں سے شفقت سے پیش آنے جیسی باتوں کی ترویج نہیں کرتا۔
ب) سیاسی اہمیت: معاشرے کرپٹ اقدار کی بنا پر تباہ ہوگئے
ب1۔ انسان ہونے کے ناطے مرد اور عورت کی فطرت میں مماثلت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اللہ سبحانہ و تعالی نے دونوں میں کچھ ایسی خصوصیات پیدا کیں ہیں جو انھیں ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالی فرماتے ہیں:
(أَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْر)
"کیا وہی نہیں جانتا جس نے پیدا کیا؟ وہ باریک بین اور باخبر ہے" (الملک:14)۔
لہذا ایسے قوانین کا ہونا لازمی ہے جو ان معاملات کو دیکھے جو ان دونوں کے درمیان مشترک ہیں اورایسے قوانین بھی ہونے چاہیے جو ان کے غیر مشترک معاملات کو حل کرسکیں۔ سرمایہ داریت اس کھلی حقیقت کو اہم تسلیم نہیں کرتا اور اسی لیے اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی نہیں کرتا۔
ب2۔ مغرب میں عورت کے معاشرے میں کردار سے متعلق تصور اس کے عورت ہونے کی بنیاد پرنہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ کتنی ظاہری خوبصورتی کی مالک ہے اور معاشرے کی اقتصادی ترقی میں کتنا حصہ ڈالتی ہے۔ عورت فطری طور پر ایک ماں اور بیوی ہے اور اس کے دونوں کردار معاشرے اور خاندان کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ ان دونوں کرداروں کی ادائیگی کے لیے ذہنی اور جسمانی استعداد ضروری ہے اور عورت کے اس کردار کی ادائیگی کے لیے درکار صلاحیت کو کم تر یا فضول نہیں سمجھنا چاہیے۔ عورت کے اس کردار کو کم تر سمجھنا تباہی کا باعث ہے جیسا کہ آج کا مغربی معاشرہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بچوں میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ، بچوں کے ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل، تعلیم میں ان بچوں کا پیچھے رہ جانا جن کے مائیں پورا دن کام کرتیں ہیں۔ پاکستان میں اب بھی ایک عورت جب ایک ماں اور بیوی کا کردار خوبی سے نبھاتی ہے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے اور یہ چیز ہمارے معاشرے میں بہت مضبوط ہے۔ لیکن اب اس رویے میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے کیونکہ اب عورت کی اہمیت کو صرف اس کی ظاہری خوبصورتی، تعلیم، نوکری اور اس کے معاشی مستقبل (Career) سے جانچا جانا شروع ہو چکا ہے اور عورت ہونے کے ناطے اس کے بنیادی کردار کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔
ب3۔ شخصی آزادی کی بنیاد پر معاشرے میں مرد اور عورت کے کردار کا تعین نہیں ہوسکتا کیونکہ مرد اور عورت کی خواہشات اور مرضی ان کے درمیان سچ اور حق کی بنیاد پر کسی تعاون کے معاہدے پر نہیں پہنچا سکتی بلکہ اس کے نتیجے میں اختلافات، ظلم اور ناانصافی جنم لیتی ہے۔ ان کرپٹ اور غیر اخلاقی مغربی افکار کی یلغار کی وجہ سے ہمارے معاشرے کے مسائل، جو کرپٹ مقامی روایت کی وجہ سے ہیں اور جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں اس وقت مسائل پیدا ہوتے ہیں جب مرد اور عورت کی خواہشات اور مرضی کو اسمبلیوں میں قانون، روایات اور اقدار کی بنیاد بنا دیا جائے۔ اس بنیاد کو اللہ سبحانہ وتعالی کی حاکمیت اعلی سے بدلنے کی ضرورت ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی فرماتے ہیں:
(وَأَنِ احْکُم بَیْْنَہُم بِمَا أَنزَلَ اللّہُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَہْوَاء ہُمْ وَاحْذَرْہُمْ أَن یَفْتِنُوکَ عَن بَعْضِ مَا أَنزَلَ اللّہُ ِلَیْْکَ )
"اور یہ کہ (آپ ﷺ) ان کے درمیان اللہ تعالی کے نازل کردہ (احکامات) کے مطابق فیصلہ کریں۔ اور ان سے محتاط رہیں کہ کہیں یہ اللہ تعالی کے نازل کردہ بعض (احکامات) کے بارے میں آپ ﷺ کو فتنے میں نہ ڈال دیں" (المائدہ:49)۔
د) قانونی ممانعت: مرد اور عورت کے کردار کو اسلامی عقیدہ کی بنیاد پر پروان چڑھانا
د1۔ مرد اور عورت کے باہمی تعلق کی بنیادان کی ایک دوسرے کے لیے فطری کشش نہیں ہوگی بلکہ ان کا یہ نظریہ ہوگا کہ وہ دونوں انسان ہیں ۔اسلام عورت کو عزت و احترام کا مقام دیتا ہے جیسا کہ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 112 میں اس کا اعلان کیا ہے کہ "عورت کا بنیادی کردار ایک ماں اور گھر کی دیکھ بھال کرنے والی کا ہے اور وہ ایسی عزت و آبرو ہے جس کی حفاظت فرض ہے"۔ اس کے علاوہ دستور کی دفعہ 119 میں حزب نے یہ اعلان کیا ہے کہ "مرد اور عورت دونوں کو ایسے کسی بھی کام سے روکا جائے گا جو اخلاقی لحاظ سے خطرناک ہو یا معاشرے میں فساد کا باعث ہو"۔
د2۔ اسلام میں مرد اور عورت کی ایک دوسرے میں موجود فطری کشش اور ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت کو نکاح کے ذریعے حل کیا گیا ہے۔ نکاح لوگوں کو زنا کے گناہ اور جرم سے محفوظ کر دیتا ہے اور اس بات کی ترغیب دی جاتی ہے کہ جوان ہوتے ہی نکاح کر لیا جائے۔ زنا معاشرے کی تباہی کا باعث بنتا ہے اور مرد، عورت اور بچوں پر ظلم کا باعث ہے۔ زنا کے ذریعے قائم تعلق مرد اور عورت دونوں پر کوئی قانونی پابندی عائد نہیں کرتا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے اپنی ولدیت بھی نہیں جانتے۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 120 میں اعلان کیا ہے کہ "ازدواجی زندگی اطمینان کی زندگی ہو تی ہے، میاں بیوی کا رہن سہن (میل جول) ساتھیوں (دوستوں) کا ہو تا ہے۔ مرد کی بالادستی دیکھ بھال کے لحاظ سے ہو تی ہے حکم چلانے کے لیے نہیں۔ عورت پر اطاعت فرض ہے جبکہ مرد پر اس کے لیے رواج (عرف) کے مطابق نفقہ"۔ اسلام میں میاں اور بیوی ایک قانونی معاہدے کے تحت جڑتے ہیں جس میں دونوں کے ایک دوسرے پر حقوق اور فرائض ہوتے ہیں اور اس کی بنیاد ان کی خواہشات اور مرضی نہیں بلکہ اسلام ہوتا ہے۔ مرد اور عورت کا تقوی ان قوانین کے نفاذ کو یقینی بناتا ہے اور اگر ضرورت پڑے تو عدالتی نظام اس پر عمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔ میاں اور بیوی ایک دوسرے کا خیال اور عزت رکھ کر اس تعلق کو پروان چڑھاتے ہیں اور اس کومزید مضبوط ان مندوبات کو اختیار کر کے کرتے ہیں جیسے ایک دوسرے کے لیے خوبصورتی کو اختیار کریں اور نرمی کا سلوک روا رکھیں۔
د3۔ مرد اور عورت کے کردار کا تعین ان کی فطرت کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ سبحانہ و تعالی نے متعین کیا ہے جیسا کہ کسی بھی ادارے کے استحکام اور اس کے روزمرہ کے امور کو بغیر کسی روکاٹ کے چلانے کے لیے اس ادارے میں موجود لوگوں کے کردار کا تعین ضروری ہے لہذا خاندان کے ادارے کو چلانے کے لیے بھی میاں بیوی کے کردار کا تعین انتہائی ضروری ہے۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 121 میں اعلان کیا ہے کہ "گھر کے کا م کاج میں میاں بیوی مکمل تعاون کریں گے۔ گھر سے باہر کے تمام کاموں کو انجام دینا شوہر کی ذمہ داری ہے جبکہ گھر کے اندر کے تمام کام حسب استطاعت بیوی کے ذمہ ہیں۔ جو گھریلو کا م وہ نہیں کر سکتی اس کے لیے خادم مہیا کر نا شوہر کی ذمہ داری ہے"۔ یہ کردار اسلام نے متعین کیے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو مندوب قرار دیا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔ لہذا مرد کے لیے ا س بات میں اجر ہے اگر اس کی بیوی بیمار ہے یا کسی اور کام میں مصروف ہے تو وہ گھر کے کام کاج اور بچوں کی دیکھ بھال میں اپنی بیوی کی مدد کرے۔ اسی طرح سے عورت کے لیے بھی اجر ہے اگر اس کا شوہر بیمار ہے یا کسی اور کام میں مصروف ہے تووہ سودا سلف کی خریداری کے لیے جائے۔ لیکن باہمی تعاون اور عزت اس وقت قائم ہوتی ہے جب مرد اور عورت دونوں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور جب کوئی اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کرے تو اس کی تعریف کریں۔
د4۔ اسلامی ریاست عورت کو نہ توصرف گھر تک محدود کرتی ہے اور نہ ہی ماں اور بیوی کے کردار کے علاوہ کوئی اور کردار ادا کرنے سے روکتی ہے۔ عورت بھی معاشرے کی ایک مکمل رکن ہوتی ہے اور اس کے معاملات میں اپنا پورا پورا کردار ادا کرتی ہے۔ اس کو تعلیم حاصل کرنے، نوکری کرنے اور سیاست میں حصہ لینے کے تمام مواقع میسر ہوتے ہیں۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 114 میں اعلان کیا ہے کہ "عورت کو بھی وہی حقوق دیے گئے ہیں جو مردوں کو دیے گئے ہیں اور اس کے بھی وہی فرائض اور ذمہ داریاں ہیں جو مردوں کی ہیں تاہم اسلام نے کچھ احکامات خصوصی طور پر عورتوں کے ساتھ مخصوص کیے ہیں یا شرعی دلائل کے مطابق مردوں کے ساتھ خاص کیے ہیں۔ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ تجارت کرے، زراعت یا صنعت سے وابستہ ہو جائے، معاہدات اور معاملات کو نبھائے، ہر قسم کی املاک کی مالکن بنے، خود یا کسی کے ذریعے اپنے اموال کو بڑھا ئے اورخود براہ راست زندگی کے تمام امور کو انجام دے سکے"۔ اور دفعہ 115 میں لکھا ہے کہ "عورت کو ریاست میں ملازم مقرر کرنا جائز ہے، قاضی مظالم کے علاوہ قضاء کے دوسرے مناصب پر فائز ہو سکتی ہے۔ وہ مجلس امت کے اراکین کو منتخب کرسکتی ہے اورخود بھی اس کا رکن بن سکتی ہے۔ خلیفہ کے انتخابات میں شریک ہوسکتی ہے اور خلیفہ کی بیعت کرسکتی ہے"۔ اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواتین امت کے امور کی نگہبانی میں انتہائی متحرک تھیں اور ان کے کردار پر بندش اس وقت عائد کی گئی جب خلافت کا خاتمہ ہوا اور سیکولر قومی ریاستوں کو قائم کیا گیا جن پر ظالم لوگ حکمران بنا دیے گئے چاہے وہ جمہوری تھے یا آمر یا بادشاہ۔
نوٹ: خلافت کے قیام کے فوراً بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل جاننے کے لیے حزب التحریر کی جانب سے جاری کیے گئے ریاستِ خلافت کے دستور کی دفعات 112 سے 122 تک سے رجوع کریں۔ متعلقہ آئینی دفعات کو دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ لنک کو دیکھیں۔
http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm
ج) پالیسی :مرد اور عورت کے درمیان تعاون کے قیام کے لیے خلافت بھر پور مدد فراہم کرے گی
ج1۔ مرد اور عورت کے درمیان تعلق کے قیام کو واپس تقوی اور عزت کی صحیح بنیادوں پر لوٹایا جائے گا۔ اس کا مقصد انسانی نسب کا تحفظ اور اس بات کا ادراک پیدا کرنا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات اور زمین پر اللہ سبحانہ و تعالی کا غلام ہے۔ یہ اس مغربی تصور سے الٹ ہے جس میں جسمانی کشش کی غلط بنیاد کو مرد اور عورت کے تعلق کی بنیاد بنا دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں جنسوں کے درمیان تعاون کے فروغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
ج2۔ اسلام کا معاشی، عدالتی نظام اور تعلیمی اور میڈیا پالیسی، عورت کو اس کی بنیادی ذمہ داری کی ادائیگی میں بھر پور معاونت فراہم کرے گی اور اس کو اس کے موجودہ بوجھ سے نجات دلائے گا۔
ج3۔ موجودہ معاشرے میں موجود کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں مرد اور عورت اپنی بنیادی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرسکیں گے اور معاشرہ بھی انھیں اس کردار کی ادائیگی میں معاونت فراہم کرے گا اور انھیں موجود بھاری ذمہ داریوں سے نجات دلائے گا۔
20 جمادی الاول 1434 ہجری حزب التحریر
1 اپریل 2013 ولایہ پاکستان