Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

Industrialization as a leading state

بسم الله الرحمن الرحيم

Policy for Industrialization as a leading state

May 2013, Rajab 1434 AH

Hizb ut-Tahrir / Wilayah Pakistan has issued a Publicized Policy Position (PPP) regarding the subject of establishing the industrial requirements for the Khilafah as the world's leading state.

A. Preamble: Pakistan has been denied its industrial potential through colonialist policies imposed by democracy and dictatorship alike

A1. Although Pakistan has huge material resources, a young, bright and lively population and has been included within the "next eleven" economies in the world regarding its potential, its industry is in a pitiful state, since its creation. The so-called industrial growth of the sixties and seventies was of basic and simple industry, without laying the basis for heavy industry. Growth rate of industry fell from 8.2% in 1980s to 4.8 % for the 1990s and in the latter half of 1990s the growth was only 3.2%. In 1996/7 the growth for industrial sector was minus 0.1%, and was 1.5% in 1999/2000. Private investment fell from 10% to 8% during 1990s, though foreign ownership of industry has surged, as reflected in the Foreign Direct Investment (FDI) figures. Gross fixed capital formation in private sector in the large scale manufacturing sector fell continuously over the 1990s, by as much as 60%. And successive rulers facilitated foreign companies in establishing industry, such as extraction plants, refineries and power generation and taking their huge profits abroad, whilst obstructing local private companies through requirements such as obtaining 22 NOCs (No Objection Certificates) to install even a medium size industry. In addition, tariff rates have fallen drastically from a maximum of 225% in 1986 to less than 20% making it easier for Western companies to flood our markets. So, it is not surprising today that thousands of industrial units have been declared sick and overall local industrial production is at an all-time low, with foreign multinational companies strengthening their hold on our economy.

A2. Democracy will never allow Pakistan to achieve its potential because it is what implements the Western colonialist policies. Intent on exploiting the world resources, colonialist powers want to keep Pakistan a state with poor industry, unable to extract its resources by itself, devoid of heavy industry such as engine and jet engine manufacture, dependent on import of even simple agricultural machinery, provider of cheap light industry products for Western markets such as electric fans, surgical equipment, hand craft and sports goods, as well as making Pakistan’s population a huge market for Western products. Widespread unemployment, expensive goods, dependence on the West for weapons technology, brain drain of brilliant sons and daughters to the West are just a few symptoms of this deeply seated colonial program.  This colonialist policy is being implemented since the time of East India Company and is implemented today through democracy, which is just a rubber stamp for the colonialist policies of the World Bank and IMF.

B. Political Considerations: Removing the locks and fetters to the industrial resurgence of the Ummah

B1. Establishment of a powerful industry mandates a focus on military industry. America and China are the world's foremost industrial powers because both have an orientation to war industries, including cutting edge stealth, supercomputers and space technologies. Germany and Japan’s pre-World War II military orientation has benefited their industrial development until now, with their mammoth car industries being a development of their immense tank, armored personnel and jet engine manufacturing experience. Much of the innovation in consumer products are byproducts of military/ space technology, including goods as mundane as kitchen appliances, such as the Teflon on frying pans and internet systems for regulating home appliances. However, due to colonialism, despite the fact that Pakistan achieved nuclear weaponry, it has been denied a powerful industry, with its armed forces dependent on military technology from belligerent colonialist states and vital areas of its economy dependent on foreign products and technologies, from telecommunications to engines and heavy machinery.

B2. Industry has fluctuated between forced privatization and nationalization and both policies have led to immense suffering. So, socialist or communist states have advocated indiscriminate, whole-scale nationalization of industry, to address the problem of concentration of wealth in the hands of a few. However, this man-made narrow solution curbed the natural urge for wealth, which stimulates responsibility and innovation. At the other extreme there is capitalism, which advocates universal private ownership. It cares not for whether the ownership is of resources from which the public has need and must not be deprived of or sensitive, strategic, capital intensive industries, in which the state should dominate. So in addition to the immense concentration of wealth in the hands of a few capitalists, these capitalists act as lobbies to dictate foreign policy objectives to the state, waging war on resource rich nations, such as the Muslim countries.

B3. Research and development and heavy industry have a co-dependent relationship, but both are driven by the vision to be the leading state. America the world’s superpower strove to be the world’s leading state which resulted in her establishing a substantial heavy industry. It even sought out foreign scientists, such as the Germans rocket engineers and established universities to make progress in technology. America enjoys some of what the Khilafah achieved for centuries, where the Khilafah’s universities were the favored destination for the European elite, Arabic was the world’s language of science and technology and the Khilafah’s industry and weaponry were the cause of awe throughout the world. Whereas in Pakistan today, there is a huge brain drain as intelligent well qualified individuals seek countries where their skills are of immediate and practical use.

B4. If seeking to be the leading state is the engine for growth of heavy industry, such as manufacture of engine and industrial machinery, then state and private financing are part of its fuel. Despite the immense wealth in the country, including trillions of rupees locked away from industrial investment in banks and stock markets, the agent rulers took loans from the colonialists with conditions to prevent substantial local industrial development in both private and state sectors.

C. Legal Injunctions: Establishing industrial might for the leading state of the world

C1. From the first day of the return of the Khilafah, the Islamic state will strive to become the leading state, unmatched by any rival, as it was before. Regarding industry, it will have a military focus, which will lead to the rapid development of a heavy industrial base

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir has adopted, Article 74,  “The Department of Industry is in charge of all the affairs connected to industry, whether heavy industry such as the manufacturing of engines, machines, vehicles, materials and electrical equipment, or light industry. Similarly, whether the factories are of the public property type or they are included in the private property and have a relationship to the military industry. All types of factories must be established upon the basis of military policy… it is a duty upon the State to manufacture weapons by itself and it is not allowed to depend upon other states, because this allows other states to control it, its will, its weapons and its fighting... This can’t be achieved unless the State possesses heavy industry and started to build factories which produce heavy industry, both military and non-military alike.

C2. Regarding the nationalization and privatization dilemma, Islam as the world’s true revealed Deen has solved this problem from its root. Public resources such as abundant minerals, fuel resources and energy forms such as electricity are publicly owned. There revenue and utilization is for the entire public and the state ensures this matter. Factories that are over public resources are also considered public property. Such factories will neither be national or private. This would include coal, gold, copper and bauxite extraction plants, gas refineries and electricity production plants and distribution networks. Such public resource related factories can never be privatized or nationalized, so private industry would benefit from cheap raw materials and energy. In addition, that which can be privately owned cannot be nationalized or made as a public property.

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir has adopted, in Article 138, “Factories by their nature are private property. However, they follow the rule of the product that they are producing. If the product is private property then the factory is considered to be private property, such as textile factories. If the product is public property then the factory is considered public property, such as factories for iron ore production.” And in article 139, it is stated “The State is not permitted to transfer private property into public property, since public property is confirmed by the nature and characteristic of wealth and not by the opinion of the State. Based upon this, what is called nationalisation is not from the Shari’ah in any shape or form.” And in article 140, it is written “Every individual from the Ummah has the right to utilise anything from public property, and it is not allowed for the State to permit someone to individually possess or utilise it.”

In addition, there will be a state and private partnership over many essential industries that are directly related to military policy or closely allied with it, with the state  being in a supervisory role. The state will take it upon itself to establish state owned heavy industry, including engine manufacture. At the same time it will promote private factories in essential industry, by providing grants and interest free loans, cheap energy and affordable transportation.

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir has adopted, Article 74, “Thus it is necessary that the State has factories for producing all types of atomic weapons, rockets, satellites, airplanes, tanks, mortars, naval ships, armored vehicles and all types of heavy and light weapons. It is necessary that the State has factories which produce machines, motors, materials, and electronics, and factories which have a relation with public property and light factories which have relation with the military or war industries.”

C3. Regarding research and development, the state must ensure that there are facilities that secure the Khilafah industry as being a world leader. This will involve great investment by the state, linking industry to university research, to meet the state’s requirements for engineers, architects, town planners, doctors, educationalists and agricultural scientists and so on. In addition the state will encourage private institutions to play their role in research and development.

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir has adopted, Article 162, “All individual subjects of the State have the right to establish scientific research laboratories connected to life issues, and the State must also establish such laboratories.”

C4. Regarding funding of industrial development, by restoring the public properties to public ownership and ensuring strong state ownership of essential industries, as well as implementing other Shariah rules regarding revenues, the state will be able to finance industrial development through the state and private sector without dependency on other nations and their restrictive conditions. This will allow the state to become self dependent regarding matters such as military technology, clothing, housing, education and health. Foreign trade will be with those countries that are not belligerent and will be undertaken in a way so as not to strengthen them to resist the call to Islam, as ultimately Islam is to be implemented over the entire world.

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir has adopted, Article 165, “Development and investment by foreign funds within the State are forbidden. It is also prohibited to grant franchises to foreigners.”

Note: Please refer to the following articles of Hizb ut-Tahrir's Introduction to the Constitution for the complete evidences from Quran and Sunnah: 74, 138, 139, 140, 162, 165. To see relevant articles of the constitution for the Khilafah state please go to this web link: http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm  

D. POLICY: The Khilafah as the industrial marvel of the world

D1. A powerful and diverse industry driven by the objective of being the world’s leading state, with the war industry as the leading edge of industrial development.

D2. Public ownership of industry related to public resources, state and private ownership of essential industries that ensure the circulation of wealth in society, whilst maintaining optimal innovation, diversity and creativity,

D3. Establishing strong industrial research and development by the state and through the private sector with significant state support

D4. Ending colonialist loans with their destructive conditions, by replacing them with Shariah based revenue generation, including public ownership of the immense wealth such as oil and gas.

Hizb ut-Tahrir                                                                  11 Rajab 1434 AH

Wilayah Pakistan                                                           20 May 2013 CE

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صف اول کی ریاست بننے کے لیے صنعتی پالیسی

رجب 1434،بمطابق مئی 2013

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ریاست خلافت کو دنیا کی صف اول کی ریاست بنانے کے لیے درکار صنعتی پالیسی کے حوالے سے مندرجہ ذیل پالیسی دستاویز "Publicized Policy Position" جاری کی ہے۔

ا) مقدمہ:جمہوریت و آمریت میں استعماری پالیسیوں کے نفاذ کے ذریعے پاکستان کو ایک صنعتی طاقت بننے سے محروم رکھاگیا ہے

١1۔ اس بات کے باوجودکہ پاکستان کے پاس وسیع معدنی ذخائراور نوجوان،ذہین اور محنتی لوگ موجود ہیں اور اپنی استعداد کی بنا پر اس کا شمار''آنے والی گیارہ معیشتوں''میں کیا جاتا ہے ۔  اس کے باوجودآزادی سے لے کر آج تک اس کے صنعتی شعبے کی حالت انتہائی کمزور رہی ہے۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی کی صنعتی ترقی محض بنیادی اور سادہ صنعتی شعبے کی ترقی تھی جس میں بھاری صنعتوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ صنعتی شعبے میں ترقی جو 1980میں 8.2فیصد تھی 1990میں کم ہو کر پہلے 4.8فیصد اور پھر 3.2فیصد رہ گئی۔ 1996-97میں صنعتی شعبے کی ترقی منفی 0.1فیصد اور 1999-2000میں 1.5فیصد ہوگئی۔1990کی دہائی میں نجی سرمایہ کاری 10فیصد سے کم ہو کر 8فیصد ہو گئی اگرچہ اس دوران صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا تھا جیسا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (FDI)کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے ۔ 1990کی دہائی میں بڑی صنعتوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں60فیصد کمی واقع ہوئی۔اس دوران ہر آنے والی  حکومت نے تسلسل سے غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار،ریفائینریز اور بجلی کے کارخانوں کے قیام میں ہر طرح کی مدد فراہم کی اور ان سے حاصل ہونے والا بھاری منافع بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی لیکن دوسری جانب مقامی نجی کمپنیوں کی راہ میں روکاوٹیں ڈالی گئیں یہاں تک کہ ایک عام سی صنعت کے قیام کے لیے بھی پہلے بائیسNon Objection Certificatesکا حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹیرف کی شرح میں زبردست کمی کی گئی۔ 1986میں ٹیرف کی شرح 225فیصد تھی جس کو کم کر کے 20فیصد کردیا گیا جس کے نتیجے میں بیرونی کمپنیوں کا مال ہماری مارکیٹ میں ہر طرف چھا گیا۔ لہذا آج یہ کوئی حیران کن امر نہیں ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کارخانوں کو بیما ر قرار دے دیا گیا  ہے اور بحیثیت مجموعی مقامی صنعتوں کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ غیر ملکی کمپنیاں ہماری معیشت پر اپنا قبضہ مضبوط کررہی ہیں۔

2۔ جمہوریت کبھی پاکستان کو اس کی استعداد کے مطابق مقام حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ جمہوریت مغربی استعماری پالیسیاں نافذ کرتی ہے۔ دنیا کے وسائل لوٹنے والی استعماری طاقتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ کمزور رہے جو خود سے اپنے معدنی وسائل کو نکالنے اور بھاری صنعتوں جیسے انجن یا جیٹ انجن سازی کی صلاحیت سے محروم رہے یہاں تک کہ پاکستان عام سی سادہ زرعی مشینری بھی درآمد کرنے پر مجبور رہے اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی برآمدات کوسستی اور عام سی صنعتی اشیا،ٔکی برآمدات تک محدود رکھا جائے جیسے بجلی کے پنکھے، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان وغیرہ اور پاکستان کو مغربی ممالک کی صنعتی پیداوار کی کھپت کی ایک عظیم مارکیٹ بنا کر رکھا جائے ۔ وسیع بے روزگاری، مہنگی اشیأ، ہتھیاروں کے لیے مغربی ممالک کی ٹیکنالوجی پر انحصار ،امت کے ذہین بیٹوں اور بیٹیوں کا مغربی ممالک کا رخ کرنا ،یہ وہ چند علامات ہیں جو استعماری پالیسیوں کے تسلسل کا نتیجہ ہیں۔ یہ استعماری پالیسی ایسٹ انڈیا کمپنی کے قیام کے وقت سے جاری ہے اور آج بھی جمہوریت کے ذریعے نافذ العمل ہے۔ جمہوریت محض ایک ربرسٹامپ ہے جو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی استعماری پالیسی کو نافذ کرتی ہے۔  

ب) سیاسی اہمیت: صنعتی ترقی کے احیأ کے لیے استعمار ی بیڑیوں اور پابندیوںکو توڑنا

ب1۔ ایک طاقتور صنعتی شعبے کے قیام کے لیے لازمی ہے کہ فوجی صنعت پر توجہ مرکوز کی جائے۔ امریکہ اور چین دنیا کے طاقتور ترین صنعتی ممالک ہیں کیونکہ ان دونو ں نے جنگی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی، سپر کمپیوٹرز اور خلائی ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔ جنگ عظیم دوئم سے قبل جاپان اور جرمنی نے جنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جس صنعتی پالیسی کو اختیار کیا تھا وہ پالیسی آج تک انھیں فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ کار سازی کے شعبے میں ان کی ترقی دراصل ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور جیٹ انجن سازی کے تجربے کی مرہون منت ہے۔ عام استعمال کی اشیأ میں پیدا کی گئی جدت دراصل فوجی و خلائی ٹیکنالوجی کے ثمرات ہیں جیسا کہ کیچن میں استعمال ہونے والی اشیأ، فرائی پین میں ٹیفلون کا ستعمال اور انٹر نیٹ کا نظام۔ لیکن اس بات کے باوجود کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت پیدا کی، استعماریت کی وجہ سے پاکستان کو طاقتور صنعتی شعبے کے قیام سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اس کی افواج دشمن ممالک سے فوجی سازوسامان حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور معیشت کے اہم شعبے ٹیلی کمیونی کیشن سے لے کر انجن سازی اور بھاری صنعتیں بیرونی اشیأ اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہیں ۔       

ب2۔ صنعتی شعبے کو نجکاری(Privatization) اور قومیانے (Nationalization)کی پالیسیوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ سوشلسٹ یا کمیونسٹ ممالک نے دولت کے چند ہاتھوں میں ارتکاز کو روکنے کے لیے صنعتوں کو مکمل قومیانے کی پایسی کی حمائت کی ہے لیکن انسانوں کے بنائے ہوئے نظام کے اس کم نظری پر مبنی حل نے انسانوں میں موجود دولت کے حصول کی فطری خواہش کو دبادیا جو تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں سرمایہ داریت ایک دوسری انتہأ کی حمائت کرتی ہے اور مکمل نجی ملکیت کے نظریے کو فروغ دیتی ہے۔ سرمایہ داریت اس بات کا خیال نہیں رکھتی کہ ان وسائل کو قطعاً نجی ملکیت میں نہیں دیا جانا چاہیے جن پر لوگوں کی بقا کا انحصار ہوتا ہے اورنہ ہی اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ حساس اور سٹریٹیجک نوعیت کی صنعتوں اور ایسی صنعتوں میں کہ جن میں بھاری سرمایہ کاری ہوتی ہے ریاست کو لازماً اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہیے۔ لہذا نہ صرف دولت کے عظیم وسائل جہاں چند ہاتھوں میں مرکوز ہوجاتے ہیں وہیں یہ سرمایہ دار ایسے گروپوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جو ریاست کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور قدرتی وسائل سے مالامال ممالک خصوصاً مسلم ممالک پر جنگیں مسلط کرتے ہیں۔  

ب3۔ تحقیق و ترقی(Research and Development) اور بھاری صنعتیں ایک دوسرے پر منحصر ہیں لیکن یہ دونوں شعبے ریاست کے اس تصور کی بنا پر آگے بڑھتے ہیں کہ اُس نے دنیا کی رہنما ریاست بننا ہے۔ امریکہ ،جو کہ دنیا کی سپر پاور ہے، نے دنیا کی رہنما ریاست بننے کے لیے شدید جدوجہد کی جس کے نتیجے میں اس کے ہاں بہت بڑے درجے پر بھاری صنعتیں وجود میں آئیں۔ اس نے غیر ملکی سائنسدانوں تک کو جمع کیا جیسا کہ جرمن راکٹ انجینئرز اور یونیورسٹیاں قائم کیں تا کہ وہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرسکے۔ آج امریکہ اُس درجے میں سے کچھ حاصل کر چکا ہے جو خلافت کے پاس صدیوں تک موجود رہا جب خلافت کی یونیورسٹیاں یورپی زعماء کی منزلِ مقصود ہوا کرتی تھیں اور عربی زبان دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کی زبان تھی اور خلافت کی صنعتیں اور اسلحہ دنیا بھر میں اس کے رعب و دبدبے کا باعث تھے۔ جبکہ آج پاکستان کا حال یہ ہے کہ ملک بدترین برین ڈرین(Brain Drain) کا سامنا کر رہا ہے اور اعلی ترین دماغ ملک چھوڑ کر ان علاقوں کا رخ کررہے ہیں جہاں ان کی ذہانت اور صلاحیتوں کو استعمال میںلانے کے بہتر مواقع موجود ہیں۔

ب4۔ اگررہنما ریاست بننے کے وژن کو بھاری صنعت ، جیسے انجن اورصنعتی مشینری بنانے،کی ترقی کے لئے انجن کی حیثیت دی جائے تو ریاستی اور نجی شعبے کی سرمایا کاری کو ایندھن کی حیثیت حاصل ہوگی ۔ اس بات کے باوجود کہ ملک میں دولت کی کوئی کمی نہیں جس میں وہ کھربوں روپے بھی شامل ہیں جو بینکوں اور سٹاک مارکیٹوں میںبند پڑے ہیں ،ایجنٹ حکمران استعماری ممالک سے ایسی شرائط پر قرضے لیتے ہیںجو نجی اور ریاستی شعبوں میں خاطر خواہ صنعتی ترقی کو روکنے کی وجہ بنتی ہیں ۔ 

د) قانونی ممانعت: دنیا کی رہنما ریاست بننے کے لیے بڑے درجے پر صنعتی طاقت قائم کی جائے گی

د1۔ خلافت کے قیام کے پہلے دن سے اسلامی ریاست دنیا کی رہنما ریاست بننے کی بھرپور جدوجہد کرے گی،ایک ایسی ریاست جیسا کہ وہ ماضی میں ہوا کرتی تھی کہ کوئی مدمقابل ریاست اس کی مثل نہ ہو۔جہاں تک صنعتی شعبے کا تعلق ہے،تو اس کو جنگی بنیادوں پر استوار کیا جائے گا جس کے نتیجے میں بھاری صنعتوں میں بہت جلد زبردست ترقی ممکن ہوگی۔

ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 74میںحزب التحریر نے اعلان کیا ہے کہ''محکمہ صنعت وہ محکمہ ہے جو صنعت سے متعلق تمام معاملات کا ذمہ دار ہے خواہ یہ صنعت بھاری صنعت ہو جیسے انجن اور  آلات سازی ، گاڑیوں کی باڈی اور کیمیکل اور الیکڑونک مصنوعات یا پھر ہلکی(چھوٹی) صنعت ہو۔ وہ کارخانے جن کا تعلق حربی شعبے سے ہے اس شعبے کے تحت آئیں گے خواہ ان کارخانوں میں تیار مال عوامی ملکیت میں آتا ہو یاانفرادی ملکیت میں ، تمام کارخانے جنگی پالیسی کی بنیاد پر استوارہونے چاہئیں۔ ریاست پر فرض ہے کہ وہ اپنا اسلحہ خود بنائے ۔ اسے دوسری ریاستوں سے اسلحہ خریدنے پرانحصار کرناجائز نہیں کیونکہ اس سے دوسری ریاستوں کو ریاست کو، ریاست کے اختیار کو، اس کے اسلحے کو اور اس کی جنگی صلاحیت کو کنٹرول کرنے کا موقع ملے گا۔یہ  اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک ریاست بھاری صنعت خود ریاست کی نگرانی میں قائم نہ کرے اور اس کو ترقی نہ دے اور وہ فیکٹریاںاور کارخانے قائم نہ کرے جو بھاری صنعت کے لیے ضروری ہیں چاہے ان کا تعلق فوجی صنعت سے ہو یا غیر فوجی صنعت سے''۔

د2۔ جہاں تک نجکاری اور قومیانے کے تصورات کا تعلق ہے تو دنیا کے واحد سچے دینے یعنی اسلام نے اس مسئلہ کو اس کی جڑسے حل کردیا ہے۔ عوامی اثاثے جیسا کہ وسیع قدرتی وسائل ،تیل و گیس،اوربجلی کے کارخانے عوامی ملکیت ہوتے ہیں۔ اِن کے محاصل(Revenue) اوراِن کا ستعمال تمام عوام کے لیے ہوتا ہے اور ریاست اس بات کو یقینی بناتی ہے۔ وہ کارخانے جن کی پیداوار عوامی اثاثوں کی مرہون منت ہے وہ بھی عوامی ملکیت میں شامل ہوں گے۔ اس قسم کے کارخانوں کی نہ ہی نجکاری(Privatize) کی جائے گی اور نہ ہی انھیں نیشنلائز(Nationalize) کیا جائے گا۔ اس میں کوئلہ، سونا، تانبہ،باکسائیٹ اور اس جیسی دوسری معدنیات کو نکالنے اور ان کی صفائی کے کارخاے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ تیل و گیس کی ریفائینریز ، بجلی کے پیداواری کارخانے ااور ان کی تقسیم کی کمپنیاں بھی عوامی ملکیت میں شامل ہیں۔ چونکہ عوامی اثاثوں سے منسلک اس قسم کے کارخانوں کی کبھی بھی نہ تو نجکاری ہو گی اور نہ ہی وہ نیشنلائز کیے جائیں گے نتیجتاً نجی شعبے میں قائم کارخانوں کودرکار پیداواری مال ،بجلی ،تیل اور گیس سستے داموں میسر ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ کارخانے جو نجی شعبے میں قائم کیے جاسکتے ہیں ان کو کبھی نہ تو نیشنل لائز کیا جائے گا اور نہ ہی انھیں عوامی ملکیت قرار دیا جائے گا۔

ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 138میں حزب التحریر نے اعلان کیا ہے کہ '' کار خانہ بحیثیت کارخانہ، فرد کی ملکیت ہے ،تاہم کارخانے کا وہی حکم ہے جو اس میں بننے والے مواد(پیداوار) کا ہے۔ اگر یہ موادانفرادی ملکیت میںسے ہو تو کارخانہ بھی انفرادی ملکیت میں داخل ہو گا۔ جیسے کپڑے کے کارخانے (گارمنٹس فیکٹری)  اوراگر کارخانے میںتیار ہونے والا مواد عوامی ملکیت کی اشیاء میں سے ہوگا تو کارخانہ بھی عوامی ملکیت سمجھا جائے گا جیسے لوہے کے کارخانے (Steel Mill)'' ۔اور دفعہ 139میں کہا گیا ہے کہ '' ریاست کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ انفرادی ملکیت کی چیز کو عوامی ملکیت کی طرف منتقل کرے کیو نکہ کسی اثاثے کا عوامی ملکیت میں شامل ہونے کا فیصلہ مال کی فطرت ،طبع اور اسکی صفات کی بنیاد ر پر ہوتا ہے، ریاست کی رائے سے نہیں۔ اس فکر کی بنیاد پر قومیانے( نیشنلائزیشن )کے تصور کی شرع میں کوئی گنجائش نہیں ''۔ اور دفعہ 140میں یہ کہا گیا ہے کہ ''امت کے افراد میںسے ہر فرد کو عوامی ملکیت میں داخل کسی بھی چیز سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے ۔ ریاست کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی خاص شخص کو عوامی ملکیت سے فائدہ اٹھانے یا اس کا مالک بننے کی امتیازی اجازت دے''۔ 

اس کے علاوہ ایسی کئی صنعتوں میں ریاست اور نجی شعبہ شراکت دار ہوں گے جن کا براہ راست تعلق فوجی و دفاعی پالیسی سے ہوگا اور ریاست ایسی تمام صنعتوں کی سرپرستی اور نگرانی بھی کرے گی۔ ریاست خود بھاری صنعتیں قائم کرے گی جن میں انجن سازی کی صنعت بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست بنیادی صنعتی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی کرے گی اور انھیں امداداور غیر سودی قرضے ، سستی بجلی اور ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی۔

ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 74میںحزب التحریر نے اعلان کیا ہے کہ '' چنانچہ ریاست کے پاس اپنا ایٹمی پلانٹ ، ایٹمی ریکڑز ،اپنی خلا ئی شٹل ،اپنا میزائل پروگرام ،مصنوعی سیارہ ،جنگی جہاز ،ٹینک، بحری بیڑے ، ہر قسم کی بکتربند گاڑیاں الغرض ہر قسم کا بھاری اور ہلکا اسلحہ وافر مقدار میں تیار ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح یہ بھی ریاست پر فرض ہے کہ اس کے پاس ہر قسم کی مشینیں، انجن ، کیمیکل، اور الیکڑونک آلات بنانے کی فیکٹریاں اور کارخانے ہوں ۔ مزید برآں وہ فیکٹریاں ہونا جو عوامی ملکیت کے زمرے میں آتی ہیں یا وہ فیکٹریاںاور کارخانے جو چھوٹی جنگی مصنوعات بناتی ہیں ، تمام اس فرض کی ادائیگی کے لئے ضروری ہیں''۔

د3۔ تحقیق و ترقی(Research and Development) کے شعبے کے لیے ریاست پر لازم ہے کہ وہ ایسی سہولیات فراہم کرے جس کے نتیجے میں خلافت کی صنعت دنیا کی قیادت کرنے والی صنعتی طاقت بن سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ریاست بھاری سرمایہ کاری کرے گی اور یونیورسٹیوں کے تحقیق و ترقی کے شعبے کو صنعتوں سے منسلک کرے گی تا کہ ریاست کی ضرورت کے مطابق انجینئرز، ماہر تعمیرات، ٹاون پلینرز، ڈاکٹرز، ماہر تعلیم اور زرعی سائنسدان پیدا کیے جاسکیں۔ اس کے علاوہ ریاست نجی شعبے کو بھی تحقیق و ترقی کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 162میںحزب التحریر نے اعلان کیا ہے کہ ''رعایا کے تمام افراد کو زندگی کے ہر مسئلے سے متعلق علمی تجربہ گاہیں بنانے کا حق حاصل ہے اور ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ لیبارٹریاں قائم کرے''۔

د4۔ جہاں تک صنعتی ترقی کے لیے درکار سرمائے کا تعلق ہے کہ وہ کس طرح حاصل کیا جائے گاتو عوامی اثاثوں کو عوامی ملکیت قرار دے کر اور اہم اور بنیاد صنعتوں کا ریاست کی ملکیت میں ہونے سے اور محوصولات کے شرعی احکامات کے نفاذ کے ذریعے ریاست اس قابل ہوگی کہ وہ صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ریاست کی صنعتوں اور نجی شعبے کی صنعتوں میںسرمایہ کاری کرسکے ۔ اور ان تمام اقدامات کے بعد صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے قطعاً غیرملکی اداروں یا ریاستوں کی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس پالیسی کے نتیجے میں ریاست فوجی ٹیکنالوجی، کپڑے، ہاوسنگ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خودکفیل ہوجائے گی۔ غیر ملکی تجارت صرف ان ممالک سے کی جائے گی جن کے ساتھ امن کے معاہدے ہوں گے اور یہ تجارت بھی اس طریقے سے کی جائے گی کہ وہ اس قدر طاقتور نہ ہوجائیں کہ اسلام کی دعوت کی راہ میں روکاوٹ پیدا کرسکیں کیونکہ بل آخر اسلام کو ہی پوری دنیا پر غالب اور نافذہونا ہے۔

ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ165میںحزب التحریر نے اعلان کیا ہے کہ ''غیر ملکی سرمائے کا استعمال اور ملک کے اندر اس کی سرمایہ کاری کرنا ممنوع ہوگی۔ کسی غیر ملکی شخص کو کوئی امتیازی رعایت نہیں (Franchise)دی جائے گی''۔

نوٹ: خلافت کے قیام کے فوراً بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا ۔ اس پالیسی کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل جاننے کے لیے حزب التحریر کی جانب سے جاری کیے گئے ریاستِ خلافت کے دستور کی دفعات 165,162,140,139,138,74سے رجوع کریں۔ متعلقہ آئینی دفعات کو دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ لنک کو دیکھیں۔

http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm

ج) پالیسی: خلافت دنیا میں صنعتی ترقی کا شاہکار ہوگی

ج1۔ ایک طاقتور اور مختلف اقسام کی صنعتوں کی حامل صنعتی طاقت جس کا مقصد دنیا کی رہنما ریاست بننا ہوگا ۔ اس کے صنعتی شعبے میں فوجی صنعت کو مرکزی مقام حاصل ہوگا۔

ج2۔ عوامی اثاثوں سے متعلق صنعتی شعبہ عوامی ملکیت جبکہ دیگر ضروری صنعتیں نجی اور ریاستی ملکیت میں ہوںگی جس کے نتیجے میں معاشرے میں دولت کی بہتر گردش ممکن ہوسکے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ افراد کی بہترین تخلیقی صلاحیتیں بھی سامنے آئیں گی۔

ج3۔ ریاست کی سرپرستی میں،ریاستی اور نجی شعبے میں، مضبوط صنعتی تحقیق و ترقی کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔

ج4۔ استعماری قرضوں اور ان سے منسلک تباہ کن شرائط کا خاتمہ۔ شریعت کی بنیاد پر حاصل ہونے والے محصولات اور عوامی اثاثوں جیسے تیل و گیس کے شعبے سے حاصل ہونے والے محصولات کو صنعتی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

11 رجب 1434 ہجری                                                                                            حزب التحریر

20 مئی 2013                                                                                                      ولایہ پاکستان


Today 47 visitors (65 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free