Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

Destructive taxation and spending policies

بسم الله الرحمن الرحيم

Policy regarding destructive taxation and spending policies

February 2013, Rabii uth-Thaanee 1434 AH

Hizb ut-Tahrir Wilayah Pakistan has issued the following Publicized Policy Position (PPP) which clearly demonstrates how Islam’s revenue and expenditure policies can lead to economic strength and prosperity by adopting Hizb ut-Tahrir constitution for the Khilafah.

A. PREAMBLE: Economic strength is not possible either through Democracy or Dictatorship. Both forms of ruling are corrupt as they allow revenues and spending to favor the kafir colonial powers and their agents who come to rule within Pakistan

Sufficient revenues in the state treasury are essential for looking after the affairs of the people and managing the state expenses, such as the armed forces, health and education. However, in Pakistan's current system, both democracy and dictatorship take turns to secure the economic interests of the kafir colonialists and a small band of agent-traitors in the military and political leadership. To achieve this, the World Bank, IMF in cahoots with the government selectively employ humiliating policies of taxation and privatization. These policies deprive the population of public ownership of huge sources of revenue and then leaves the people to take the burden of the expenses of the state, by imposing an entire host of taxes, that choke economic activity and add to the people's misery, usurping what private wealth they have left. Taxation on buying food, clothing, shelter, earning, inheritance, administration, health and education, renders them “luxuries” for the “privileged” few, and not guaranteed needs for all. Moreover, on the expenses side, the expenditure is primarily to secure the needs of the kafir colonialists and their agents, leaving the affairs of the people neglected. This is the reality of Pakistan's revenue and expenditure under the colonialist system no matter whosoever comes to rule, and regardless of whether the appearance of the rule is democratic or dictatorship. Pakistani economic sovereignty was abused in the time of Musharraf-Aziz, it continues to be abused during the time of Zardari-Kayani and it will continue under the next club of agent- traitors. And this is because in democracy and dictatorship, men decide laws according to their whims and desires rather than implementing all that has been revealed by Allah سبحانه و تعالى.

B1. Depriving the society of revenue from public properties

Capitalism as implemented by dictatorship and democracy in Pakistan deprives the state and the general public huge sources of revenue, through privatization of the public properties, such as oil, gas and electricity. Local and foreign owners of the oil, gas and electricity assets generate huge revenues and sizeable profits from these valuable resources. After returning these assets to public ownership, the future Khilafah can trade in energy resources with foreign states that are not hostile to the Muslims and Islam. In this and similar ways the Khilafah will ensure the benefit of this wealth of the Ummah is for the Ummah itself, rather than becoming a source of misery by allowing private companies to funnel its wealth away as profits, whilst the government adds to burdens of the people with huge taxation upon energy. In addition, capitalism's drive for private ownership also usurps interests that should be owned primarily by the state, such as machinery and heavy munitions manufacture, telecommunications, major construction and transport. In the coming Khilafah, inshaaAllah, such enterprises are primarily to be regarded as state enterprises, with private companies existing within the field, but under state supervision so as to prevent usurping, eclipsing and dominating the state role as occurs in these dark days of capitalism. This is why under capitalism, the wealthiest companies in the world are energy, arms, machinery and telecommunications companies, whilst the governments are left with only one resort, suffocating the people with increased taxation. Moreover, in Pakistan's case, colonialism through the agent rulers creates incentives to encourage foreign ownership, such as reduced excise on the import of machinery and other economic inputs and tax holidays on profits, which are sent back to strengthen the economy of the foreign country. And the direct foreign usurping of the Pakistan's manufacturing base, as evident by the government's own Foreign Direct Investment (FDI) figures, it surged during the Musharraf-Aziz regime and continues to occur under Kayani-Zardari.

B2. Strangling most of the people with taxes, whilst only a few thrive

Under IMF supervision, during the time of Musharraf-Aziz, continuing under Kayani-Zardai, Pakistan's economy has been strangled by huge taxation on earnings and consumption of goods. So, consider that total revenues in 1987-88 were Rs. 117,021 million, in 2002/3 they were Rs. 706,100 million and in 2011/12 they were 2,536,752 million. Of this total, direct taxes, which are income tax, property tax and corporate tax, were Rs. 12,441 million in 1987-88, then rose to Rs. 153,072 million in 2002/2 and then again in 2011/12 to Rs. 745,000. This represents an initial jump in direct taxes, from 10% to over 20% of total revenues, and then a further rise to 29% under Kayani and Zardari in 2011/12.

Moreover, income tax alone surged from 17% to 32% of the major state revenues, between 1987-8 and 2002-3. This has meant that the labour force, blue and white collar workers, are facing ever greater hardships, with increased taxation eating away at their wages. As long as this corrupt system remains the situation will worsen, no matter who comes to power. In 2011-12 the government extracted Rs. 730,000 million in income taxes alone, which is more than the entire revenue collected in 2002-3. Moreover, in the 2012-13 budget, the government is now chasing a target of a staggering Rs. 914,000 million. Yet, the government is calling for even more taxation, echoing the demands of the Western colonialists, to choke out the little life left in the economy.

Consider also indirect taxes, which are excise, tax on international trade, sales tax, surcharges on gas and petroleum and other taxes such as stamp duties, foreign travel tax, motor vehicle tax were Rs, 81,015 million in 1987/88 and then rose to Rs. 397,875 million in 2002/3. Significantly, under the Musharraf-Aziz regime, within this category, it is sales tax that surged from 9% in 1987/88 to 43% of the state’s major taxes. It is this sales tax that has made buying medicine, food, inputs for agriculture and industry unbearable for people, choking their ability to contribute to the economy and secure basic needs. Such taxation naturally leads to concentration of wealth in the society in the hands of the few, as those at the bottom of the ladder are hit hardest, twice, by what they earn and also what they are able to consume. Over time, this means more collapses within industry and agriculture, leading to a concentration of wealth in the hands of a small fraction of the population. And the situation will only worsen as long as this system remains. In 2011-12, the government extracted Rs. 852,030 million in general sales taxes and in the 2012-13 budget, the target is Rs. 1,076,500 million.

So after all, capitalism has ensured that the combined revenues of sales tax and income tax alone are over 60% of all the state revenues. Which means the major share of the revenues is from usurping the wages of the people and undermining their ability to buy essentials. This corrupt system can only produce such failure as it is designed to neglect the affairs of the people and this is why all those who seek power in this system are also calling for increased taxation. As income tax, this system taxes people upon the fruits of their labour from which they hope to save to secure their basic needs and some of their luxuries, rather than taxing from their surplus wealth beyond their needs and some of their luxuries. As sales tax, it taxes the people in their attempts to buy basic needs and some luxuries, rather than taxing only on those who have wealth in surplus of such basic needs and luxuries. Yet, the agent-traitors insist this system is “for the people.” Whereas in the Khilafah, neither income tax nor sales tax exists, because private property in origin is inviolable. Taxation occurs on surplus wealth beyond that which is needed to secure basic needs and some luxuries, and that too under stringent conditions. What allows this low taxation policy is the fact that the Khilafah has abundant sources of revenues from public and state property, as well as a unique set of laws for revenue generation from agriculture and industry.

B3. Expenditure that is biased towards the colonialists and their agents

Having deprived the Ummah of its rightful revenues and also choked its earnings and ability to buy and produce, the government then takes interest based loans from the kafir colonialist countries. These loans are a bunya, designed to keep Pakistan in debt so as to strip it of its assets and gravely reduce its ability to stand on its feet as a challenge to the West. Total debt outstanding in 1990-2000 was $15,451 billion, even though the same period the total amount repaid was $36,111 billion. Over decades Pakistan has paid $3.66 billion every year, yet has seen its external debts double. And the situation continues to worsen with every decade. Consider the staggering debt to just one colonialist institution, at the end of March 2012, debt owed to IMF aggregated up to $8.1 billion, as stated by the Finance Ministry in its publication Pakistan's Economic Survey. Now Pakistan spends a staggering 35% of its budget on debt servicing, which represent $11 billion of the $30 billion budget of 2011-2012. This is money that is taken away from the economy, looking after the affairs and securing the basic needs of the people. And it is a global injustice, as like Pakistan, many countries have paid back their loans many times over, but remain in debt due to interest and unjust colonialist conditions.

C. LEGAL INJUCTIONS: Pertaining to establishing the economy on a firm footing

C1. Revenue and expenses overview

Unlike Capitalism, Islam does not rely on taxation on income and consumption as a dominant means to generate revenue. Its revenue generation is based on accrued wealth beyond the basic needs, as well as upon actual production. Even when the Khilafah does tax, it is with stringent conditions that are based upon accumulated wealth, so it does not penalize poor and under privileged who are unable to secure their basic needs. This is possible because partly because of the huge revenue that the state will generate from state owned and publicly owned enterprises such as energy resources, machinery and infrastructure manufacture and partly through Islam's unique revenue laws, which increase distribution of the wealth, rather than its concentration. Hizb ut-Tahrir states in its “Introduction to the Constitution,” “Article 148 “The budget of the State has permanent chapters determined by Shari’ah rules. As for the sections of the budget, the amounts allocated for each section, and the issues of each section covered by these amounts are left to the opinion of the Khalifah and his Ijtihad“ and in Article 149 “The permanent sources of income for the Bayt al-Mal are the booty, Jizya, land tax, a fifth of buried treasure, and Zakat. This income is collected continuously irrespective of whether there was a need or not” and in Article 151 “Money taken at the borders of the State from custom duties, income derived from public or State property, inheritance for which there is no inheritor and the assets of the apostates are all considered to be part of the revenue of the Bayt al-Mal.”

C2. Industry as a source of revenue

Industry will thrive in the Khilafah. It will not be strangled by taxes for all manner of crucial inputs, from energy to machinery. Instead, the state will generate revenue from profits of the trade and accrued trading merchandise. This allows the businesses to focus on production without fetters, whilst circulation is ensured through their giving of revenues from their profits or accrued wealth. Hizb ut-Tahrir says in its “Introduction to the Constitution, Article 143  “Zakat  is collected from Muslims, and is taken from the wealth which the Shari’ah has specified such as money, the profits of trade, cattle and grains. It is not taken from anything which the Shari’ah did not mention. It is taken from every owner irrespective of whether they were legally responsible/accountable (mukallaf) such as the mature, sane person or whether they were not legally responsible such as the child and the insane. The Zakat is placed in a specific section of the Bayt al-Mal, and is not spent except upon one or more of the eight categories mentioned in the noble Quran.”

C3. Agriculture- Kharaaj as a source of revenue does not strangle farmers

Under Islamic rule, the Indian Subcontinent, a predominately agricultural society, produced almost a quarter of the world's GDP. One of the factors was the concept of Kharaj. Under Kharaj, the neck of the land was owned by all the Muslims, but its use and benefit was with the one who cultivated it. So the one who cultivated it benefited from its production directly. This allowed the circulation of wealth and boosted production. In return for a strong source of livelihood, the Muslims generated revenue from the land for the state, in accordance to its capacity. With the introduction of capitalism, under the British rule, the cultivators were taxed heavily, were forced then to take interest based loans, subsequently drowned in debt and ultimately had to sell their lands. This was asides from the land seizures by the colonialists for the sake of themselves and their collaborators. Agriculture continues to suffer from capitalism until today, even though Pakistan's existing agriculture remains world class in many fields, and has potential to develop far further. The farmers face huge taxation on agricultural inputs from fertilizer, seed, machinery, transport and fuel. Then they are forced to try and increase profits by exports to foreign markets. This in turn drowns Pakistan in suffering by forcing it to make more and more expensive imports of the same grains and crops that it can grow in abundance. In Islam, the revenue generation is not based on taxation of agricultural inputs, but on production from the land, which enables the farmer to maximize the production, without being slowed down by over-expensive inputs. As Hizb ut-Tahrir states in its “Introduction to the Constitution” in Article 145, “Land tax is payable upon the kharajiyyah land according to its capacity. Zakat is collected from the ‘ushriyyah land according to the actual production.”

C4. Recourse to taxation is with stringent conditions, not a default

Islam grants sanctity to the private property of individuals and prevents it usurping, so taxation would occur in the Khilafah, but as a last resort and under stringent conditions; namely, if the revenues that Shariah has stipulated were not enough and only upon those who have secured their basic needs and some of luxuries to the level that is considered normal. So Islam ensures that there is no taxation on the fruits of labour nor the efforts to secure the basic needs and luxuries, as occurs in capitalism in the form of income tax and sales tax, which is punishing the less well off. This means that the taxation will ensure circulation of wealth, rather than concentration. Consider that Pakistan’s top 30 richest people are worth circa $15 billion and these are only reported figures. Just a 30% tax will net $4.5 billion. Thus, the money raised through the levy of emergency tax on the wealthy can be used to stimulate Pakistan’s ailing industries. Beyond this the Khilafah can choose to take loans from the people for projects with repayment expected over short term as well, as asking for voluntary donations from an Ummah which is characterized by generosity for the sake of Allah صبحانه و تعالى.  Hizb ut-Tahrir states in its “Introduction to the Constitution” in Article 150 “If the permanent revenues of the Bayt al-Mal are not sufficient to cover the expenditure of the State, then it is possible to impose taxes upon the Muslims. It becomes obligatory to impose taxes as follows: a. To fulfil the obligatory expenses upon the Bayt al-Mal for the poor, needy, and wayfarers, and to undertake the obligation of Jihad. b. To fulfil the obligatory expenses upon the Bayt al-Mal for remunerations of the civil servants and soldiers, as well as compensation for the rulers. c. To fulfil the obligatory expenses upon the Bayt al-Mal to undertake the services and needs such as establishing roads, extracting water, building mosques, schools and hospitals. d. To fulfil the obligatory expenses upon the Bayt al-Mal which are necessary in case of a disaster which afflicted the subjects such as famine, floods and earthquakes” and in Article 146 “Muslims pay the taxes that the Shari’ah has permitted to be levied upon them in order to cover the expenditure of the Bayt al-Mal, on the condition that it is levied on that which is surplus to the individual’s needs according to what is normal, and has to be sufficient to cover the needs of the State.  and forbade the taking of custom duties, because it is a tax, and so it is a prohibition that encompasses every tax.” and in Article 147 “The State has the right to impose taxes in order to undertake anything that the Shari’ah obligated upon the Ummah if the funds in the Bayt al-Mal were insufficient since the obligation for funding it would be transferred onto the Ummah. The State has no right to impose a tax for the sake of whatever is not obligatory upon the Ummah to undertake, and so it is not permitted to collect fees for the courts or departments or to fulfil any service.”

C5. Expenditure guidelines

Thus the Khilafah raises huge revenues from state property, public property, agriculture and industry without choking them, and taxes from those who have surplus to normal living. On  the expense side Islam stipulates all that is necessary to truly look after the affairs of the people. And of course, the Khilafah will not pay any more to the criminal colonialist loaning institutions, firm in the knowledge that the principal has been paid many times over, as is the case with many other states. Hizb ut-Tahrir declares in the Introduction to the Constitution, Article 152 “The expenditure of the Bayt al-Mal is divided across six sections: a. The eight categories which deserve the Zakat to be spent upon them, from the chapter of Zakat. b. The poor, the needy, the wayfarer, Jihad, and those in debt – if there is nothing found in the chapter of Zakat, they are given money from the permanent sources of income of the Bayt al-Mal, and if nothing is found then those in debt are not given anything. Taxes are imposed in order to fulfil the expenses required for the poor, the needy, the wayfarer, and Jihad, and the State takes a loan in case of fear of fasad (corruption). c. The individuals who provide services to the State such as the civil servants, the soldiers and the rulers are paid from the Bayt al-Mal. If there were insufficient funds in the Bayt al-Mal then taxes are imposed in order to fulfil the expenditure needs, and the State takes a loan in case of fear of fasad (corruption). d. The essential services and utilities such as roads, mosques, hospitals and schools are funded by the Bayt al-Mal, and if there are insufficient funds in the Bayt al-Mal taxes are imposed to fulfil these expenses. e. The non-essential services and utilities are funded by the Bayt al-Mal, and if funds found in the Bayt al-Mal are insufficient then they are not funded, but rather delayed. f. Emergency situations such as earthquakes and floods are funded by the Bayt al-Mal, and if the funds were not found the money required is taken as a loan immediately which is then repaid through raised taxes.”

Note: Please refer to the following articles in Hizb ut-Tahrir's Introduction to the Constitution, for the complete evidences from Quran and Sunnah: 143-152. To see relevant articles of the constitution for the Khilafah state, please visit:

http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm

D. POLICY: Revenue generation and expenditure to propel a world leading global power

D1. Great revenues generated through public ownership of oil, gas and electricity resources as well as prominent state ownership of the manufacture of machinery and munitions and provision of telecommunications and transport

D2. Ending taxation on inputs to industry and agriculture, that choke production. Revenue generation from the profits and accrued merchandise of industry, as well as from the production from the land

D3. Rejection of the debt to the Western colonialist institutions, whose loans have been repaid many times over due to the oppressive interest. Focussing expenditure on the Shar'i needs of the Muslims and looking after their affairs, including building strong industrial basis, for strength and prosperity.

Hizb ut-Tahrir                                                                        7 Rabii uth-Thaanee 1434AH

Wilayah Pakistan                                                                    18 February 2013 CE

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ٹیکس اور اخراجات کے ظالمانہ نظام میں تبدیلی کے حوالے سے پالیسی

ربیع الثانی 1434، بمطابق فروری 2013

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ٹیکس اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل پالیسی دستاویز "Publicized Policy Position" جاری کی ہے جس میں واضح طور پر یہ دیکھایا گیا ہے کہ اسلام کی محصول(Revenue)  اور اخراجات  (Expenditure)کی پالیسیاں معاشی استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں گی۔

ا)مقدمہ:       معاشی استحکام جمہوریت اور آمریت کے ذریعے ممکن نہیں ہے۔یہ دونوں نظامِ حکمرانی کرپٹ ہیں کیونکہ یہ استعماری طاقتوں اور پاکستان کے حکمران بننے والے ان کے ایجنٹوں کے مفاد کو پورا کرنے والی محصول اورا خراجات کی پالیسیاں بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔

ریاست کے خزانے میں محاصل کی اچھی اور بڑی مقدار لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ریاست کے امور جیسے افواج، صحت اور تعلیم کو چلانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ لیکن پاکستان کے موجودہ نظام، جمہوریت اور آمریت دونوں، کافر استعماری طاقتوں اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار ایجنٹوں کے چھوٹے سے ٹولے کے معاشی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے عالمی بینک، آئی۔ایم۔ایف (I.M.F) حکومت کے ساتھ مل کر ٹیکس اور نجکاری کی انتہائی تذہیک آمیز پالیسیاں بناتے ہیں۔ ان پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کو ان عوامی اثاثوں سے محروم کر دیا جاتا ہے جن سے بہت بڑی مقدار میں محصول حاصل ہوسکتا ہے جس کے بعد ریاست کے معاملات کو چلانے کے لیے درکار محاصل کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور ان کے لیے ٹیکسوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں پر انتہائی منفی اثر پڑنا شروع ہو جاتا ہے اور ان کے پاس جو تھوڑی بہت دولت بچتی ہے وہ اس سے بھی محروم ہو جاتے ہیں اور ان کی غربت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ خوراک، لباس، رہائش، روزگار، وراثت، صحت اور تعلیم وہ بنیادی ضروریات ہیں جن کو سب کے لیے یقینی بنایا جانا چاہیے لیکن ان پر ٹیکس لگنے سے یہ چیزیں عوام کے لیے ایک آسائش بن جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں تک ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کو خرچ کرنے کا تعلق ہے تو اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کافر استعماری طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل کے حل کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ حکمرانی میں کون آتا ہے، آیا وہ جمہوری حکمران ہے یا آمر، اس استعماری نظام میں پاکستان کے محاصل اور اخراجات کی حقیقت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مشرف اور شوکت عزیز کے دور حکمرانی میں پاکستان کی معاشی خودمختاری کی دھجیاں اڑائی گئیں اور یہ سلسلہ کیانی اور زرداری کے دور حکومت میں بھی جاری ہے اور آنے والے نئے ایجنٹ حکمرانوں کے دور میں بھی جاری رہے گا۔ اور ایسا صرف اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ جمہوریت اور آمریت میں اللہ سبحانہ وتعالی کے قوانین کو نافذ نہیں کیا جاتا بلکہ انسان اپنی خواہشات کے مطابق قوانین بناتے اور نافذ کرتے ہیں۔

ب)     سیاسی اہمیت:

ب    معاشرے کو عوامی اثاثوں سے حاصل ہونے والے محاصل سے محروم کر دینا

سرمایہ داریت، چاہے وہ جمہوریت یا آمریت کسی بھی شکل میں پاکستان میں نافذ ہو، نجکاری کے ذریعے ریاست اور عوام دونوں کو عوامی اثاثوں سے حاصل ہونے والے بہت بڑے محاصل کے ذخیرے سے محروم کر دیتی ہے جیسا کہ تیل، گیس اور بجلی۔ لہذا تیل، گیس اور بجلی کے قیمتی اثاثوں کے ملکی اور غیر ملکی مالکان ان اثاثوں سے زبردست محاصل اور منافع حاصل کرتے ہیں۔ آنے والی خلافت ان اثاثوں کو عوامی ملکیت قرار دے کر ان توانائی کے وسائل کو اُن ممالک کو برآمد کرے گی جن کی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ دشمنی کا تعلق نہ ہو اور یوں کثیر محصول حاصل کرے گی۔ اس طرح سے خلافت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امت کی اس دولت کو امت کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے نہ کہ ان عظیم وسائل سے چند لوگ یا کمپنیاں منافع کمائیں اور حکومت اِن وسائل پر بڑے بڑے ٹیکس لگا کر عوام کی کمر توڑ دے۔ اس کے علاوہ سرمایہ داریت نجی ملکیت کے تصور کو فروغ دیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ ادارے کہ جن کو بنیادی طور پر ریاست کی ملکیت میں ہونا چاہیے جیسے اسلحہ سازی، بھاری مشینری کی تیاری، ذرائع مواصلات، بڑی بڑی تعمیرات اور ٹرانسپورٹ، ان کا قیام بھی نجی شعبہ کی ذمہ داری بن جاتی ہے جس کے نتیجے میں عوامی مفادات کے تحفظ پر آنچ آتی ہے۔ آنے والی خلافت انشأ اللہ ایسے اداروں کو بنیادی طور پر سرکاری شعبے میں قائم کرے گی اور نجی کمپنیاں بھی ان شعبوں میں حکومت کی نگرانی میں کام کرسکیں گی تاکہ آج جس طرح سرمایہ دارانہ نظام میں نجی شعبہ کو عوامی مفادات کو پس پشت ڈال دینے کی اجازت دے رکھی ہے اس کا تدارک ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نطام میں دنیا کی دولت مند ترین کمپنیاں وہ ہیں جو توانائی، اسلحہ، بھاری مشینری، ادویات اور مواصلات کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ لہذا حکومتوں کے پاس صرف ایک ہی حل رہ جاتا ہے کہ لوگوں پر مزید ٹیکس عائد کر کے ان کے لیے سانس لینا بھی دشوار کر دے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے معاملے میں ایجنٹ حکمران، استعماری طاقتوں کے ایمأ پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جیسے مشینری اور دوسرے پیداواری وسائل کی درآمد پر ایکسائز ڈیوٹی کی کم شرح، منافع پر ٹیکسوں کی چھوٹ جس کو واپس بھیج کر غیر ملکی معیشت کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ اور پاکستان کی پیداواری صنعت کو غیر ملکی اداروں کے ہاتھوں تباہ و برباد کروانا جس کا ثبوت خود حکومت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار ہیں۔ یہ اعداد و شمار مشرف اور شوکت عزیز کے دور حکومت میں بڑھتے رہے اور زرداری اور کیانی کی حکومت میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔

ب   بڑی اکثریت پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر انھیں بدحال کیا جا رہا ہے جبکہ چند لوگ مالدار بنتے جارہے ہیں

آئی۔ایم۔ایف(I.M.F)  کے زیر نگرانی مشرف اور شوکت عزیز کے دور حکومت اور کیانی اور زرداری حکومت کے دوران بھی آمدنی اور اشیأکی خریداری اور ان کے استعمال پر بہت بڑی تعداد میں ٹیکسوں کی بھرمار نے پاکستان کی معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ 1987-88 میں کل محاصل117,021 ملین، 2002-03 میں 706,100 ملین اور 2011-12 میں 2,535,752 ملین روپے تھے۔ ان محاصل میں سے براہ راست ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور کورپوریٹ ٹیکس کی مد میں 1987-88 میں 12,441 ملین روپے حاصل ہوئے اور پھر  2002-03میں بڑھ کر 153,072 روپے اور  2011-12میں 745,000 ملین روپے حاصل ہوئے۔ ان اعداد و شمار سے یہ واضح ہے کہ پہلے براہ راست ٹیکس کل محاصل کا 10 فیصد تھے جو بڑھ کر 20 فیصد اور پھر کیانی زرادی کے دور حکومت میں  2011-12میں یہ کل محاصل کا 29 فیصد تک ہوگئے۔

اس کے علاوہ صرف انکم ٹیکس، جو کہ ریاست کے لیے محصول کا ایک اہم زریعہ ہے،  1987-88میں اس کا کل محاصل میں حصہ 17 فیصد تھا جو  2002-03میں 32 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ جس کا مطلب ہے کہ ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس کا بوجھ بڑھتا گیا جس نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ جب تک یہ کرپٹ نظام چلتا رہے گا چاہے کوئی بھی حکومت میں ّآجائے صورتحال مزید خراب ہی ہوگی۔ حکومت نے  2011-12میں صرف انکم ٹیکس کی مد میں 730,000 ملین روپے اکٹھے کیے جو  2002-03میں حاصل ہونے والے کل محاصل کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ  2012-13کے بجٹ میں حکومت نے انکم ٹیکس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم کا ہدف 914,000 ملین روپے رکھا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت مزید ٹیکس لگانے کا اعلان کر رہی ہے جو دراصل مغربی استعماری طاقتوں کے مطالبے کے عین مطابق ہے تا کہ جو تھوڑا بہت معیشت میں باقی رہ گیا ہے اس کو بھی نچوڑ لیا جائے۔

اس کے علاوہ بل واستہ ٹیکسوں کو دیکھا جائے، جن میں ایکسائز، بین الاقوامی تجارت پر ٹیکس، سیلز ٹیکس، گیس اور پیٹرولیم کی مصنوعات پر سر چارج اور اس کے علاوہ سٹامپ ڈیوٹی، بیرون ملک سفر پر ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس شامل ہیں، کی مد میں  1987-88میں 81,015 ملین روپے جو  2002-03میں بڑھا کر 397,875 ملین حاصل کئے گئے۔ صرف سیلز ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم  1987-88میں کل محاصل کا 9 فیصد تھی جو مشرف اور شوکت عزیز کے دور حکومت میں 43 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سیلز ٹیکس کی وجہ سے لوگوں کے لیے ادویات، خوراک اور زراعت اور صنعت کی پیداوار میں استعمال ہونے والے خام مال کی خریداری اس حد تک تکلیف دہ بن گئی کہ ان کے لیے معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا اور اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ناممکن بن گیا۔ اس قسم کی ٹیکس پالیسی معاشرے میں دولت کے چند ہاتھوں میں ارتکاز کا باعث بنتی ہے اور معاشرے کاوہ طبقہ جو سیڑھی کی سب سے نچلی جگہ پر ہے اس پالیسی سے اس بری طرح سے متاثر ہوتا ہے کہ وہ کیا کمائے اور کیا خرچ کرے۔ اس صورتحال کے تسلسل کے نتیجے میں زراعت اور صنعتی شعبہ مزید تباہ ہو جاتا ہے اور چند لوگوں کے ہاتھوں میں دولت کا ارتکاز مزید بڑھتا ہے۔ اور اگر یہی نظام جاری و ساری رہا تو یہ صورتحال مزید خراب تر ہوتی جائے گی۔ حکومت نے  2011-12میں جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 852,030 ملین روپے اکٹھے کیے تھے اور  2012-13کے بجٹ میں اس کا ہدف 1,076,500 ملین روپے ہے۔

تو اس سرمایہ دارانہ نظام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صرف سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مدمیں حاصل ہونے والی رقم حکومت کے کل محاصل کا 60 فیصد بن جاتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ حکومت کے لیے درکار محاصل کا بہت بڑا حصہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر حاصل کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں وہ ضروری اشیأ کی خریداری سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ یہ کرپٹ نظام اسی قسم کی خرابی کو ہی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس کو بنایا ہی اس طرح گیا ہے کہ وہ عوام کی ضروریات سے غفلت برتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ تمام لوگ جواس نظام میں اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹیکسوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ جہاں تک انکم ٹیکس کا تعلق ہے تو یہ نظام اس ٹیکس کے ذریعے لوگوں کی اس محنت کی کمائی پر ٹیکس لگاتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی بنیادی ضروریات اور چند آسائشوں کی تکمیل کی امید رکھتے ہیں بجائے اس کے کہ ان کی اس فاضل دولت پر ٹیکس لگتا جو ان کی بنیادی ضروریات اور چند آسائشوں کو پورا کرنے کے بعد بچتی ہے۔ اسی طرح سیلز ٹیکس کی صورت میں بھی ان اشیأ پرٹیکس لگایا جاتا ہے جو کے لوگوں کی بنیادی ضروریات اور چند آسائشوں کو پورا کرنے کی اشیاء ہیں بجائے اس کے کہ صرف لوگوں کی اس فاضل دولت پر ٹیکس لگتا جو ان کی بنیادی ضروریات اور چند آسائشوں کو پورا کرنے کے بعد بچتی ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود غدار ایجنٹ حکمران اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ یہ نظام عوام کے لئے  (for the people)'' ہے۔ اس کے برعکس خلافت میں نہ تو انکم ٹیکس ہوتا ہے اور نہ ہی سیلز ٹیکس، کیونکہ بنیادی طور پر نجی ملکیت ناقابل دسترس ہے۔ ٹیکس صرف اس فاضل دولت پر لگتا ہے جو بنیادی ضروریات اور چند آسائشوں کو پورا کرنے کے بعد بچتی ہے اور یہ ٹیکس بھی ریاست انتہائی سخت شرائط کو پورا کرنے کے بعد ہی عائد کرسکتی ہے۔ کم ٹیکس کی یہ پالیسی اس لیے ممکن ہوتی ہے کیونکہ ریاست خلافت کے پاس عوامی اور ریاستی اثاثوں سے محاصل کے حصول کا ایک بہت بڑا ذریعہ موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مزید محصول کے لیے زرعی اور صنعتی شعبے سے ٹیکس حاصل کرنے کے لیے منفرد قوانین کا ایک نظام بھی موجود ہوتا ہے۔

ب   اخراجات میں استعماری طاقتوں اور ان کے ایجنٹ حکمرانوں کے مفادات کی تکمیل کو فوقیت دی جاتی ہے

امت کو اس کے محاصل کے ذرائع سے محروم، کمانے اور خرچ کرنے کی اہلیت کو محدود کرنے کے بعد، حکومت استعماری ممالک سے سودی قرضے حاصل کرتی ہے۔ یہ قرضے بنیے سے حاصل کردہ قرضوں کی مانند ہوتے ہیں جن کا مقصد پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر رکھنا ہوتا ہے تاکہ ان قرضوں کی ادائیگی کے نام پر اس کے اثاثوں کو ہتھیا لیا جائے اور اس کو اس قابل ہی نہ چھوڑا جائے کہ وہ کبھی بھی اپنے پیروں پر کھڑا اور مغربی استعمار کے لیے کوئی چیلنج بن سکے۔ پاکستان کا کل قرضہ 1990-2000کے عرصے میں 15,451 ارب ڈالر تھا جبکہ اس عرصے کے دوران 36,111 ارب ڈالر ادا بھی کیے گئے۔ کئی دہائیوں سے پاکستان ہر سال 3.66 بلین ڈالر سالانہ ادا کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا بیرونی قرضہ دوگنا ہوچکا ہے اور ہر گزرتی دہائی کے ساتھ صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ وزارت مالیات کے پاکستان اکنامک سروے کے مطابق مارچ 2012 کے اختتام پر پاکستان کے ذمہ صرف ایک استعماری ادارے آئی۔ایم۔ایف (I.M.F) کا قرضہ 8.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔ اب پاکستان اپنے بجٹ کا 35 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرتا ہے جو  2011-12کے 30 ارب ڈالر کے بجٹ میں 11 ارب ڈالر بنتی ہے۔ یہ وہ رقم ہے جس کو معیشت سے نکال لیا گیا ہے حالانکہ جس کے ذریعے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے اور ان کو کئی سہولیات پہنچائی جاسکتی ہیں۔ یہ ہے عالمی انصاف کہ پاکستان کی طرح دنیا کے کئی ممالک اپنے قرضوں سے کئی گنا زیادہ رقم ادا کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سود اور استعماری ممالک کی شرائط کی وجہ سے ان کا قرض ختم ہی نہیں ہوتا۔

د)       قانونی ممانعت: معیشت کو مستحکم بنیادوں پر قائم کرنا

د     محاصل اور اخراجات ایک نظر میں

سرمایہ دارانہ نظام کی طرح اسلام آمدن اور اخراجات پر ٹیکس کو محاصل کے حصول کا بڑا ذریعہ نہیں بناتا۔ اس کے محاصل کی بنیاد بنیادی ضروریات اور چند آسائشوں کو پورا کرنے کے بعد بچنے والی فاضل دولت اور اصل پیداوار ہے۔ خلافت صرف سخت شرائط کے ساتھ ہی ٹیکس لگا سکتی ہے اور وہ بھی صرف اخراجات کے بعد جمع ہونے والی دولت پر لگتا ہے لہذا ان لوگوں پر ٹیکس لگ ہی نہیں سکتا جو غریب ہیں یا اپنی بنیادی ضروریات کو بھی پورا نہیں کرسکتے۔ یہ اس لیے ممکن ہے کیونکہ ایک تو ریاست خلافت عوامی اور ریاستی اثاثوں، جیسے توانائی کے وسائل، بھاری مشینری کے اداروں سے بہت بڑی تعداد میں محاصل حاصل کرسکے گی اور دوسرے اسلام کے وہ منفرد قوانین جو محاصل کے حصول کو یقینی بناتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرے میں دولت کا ارتکاز نہیں ہوتا بلکہ اس کی منصفانہ تقسیم میں اضافہ ہوتا ہے۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 148میں اعلان کیا ہے کہ "ریاستی بجٹ کے دائمی ابواب (مدات) ہیں جن کو شرع نے متعین کیا ہے۔ جہاں تک بجٹ سیکشنز کا تعلق ہے یا ہر سیکشن میں کتنا مال ہوتا ہے یا ہونا چاہیے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر سیکشن میں موجود مال سے متعلقہ امور کا تعلق خلیفہ کی رائے اور اجتہاد پر منحصر ہے"۔ اور دستور کی دفعہ 149 میں لکھا ہے کہ "بیت المال کی آمدن کے دائمی ذرائع مندرجہ ذیل ہیں: فئی، جزیہ، خراج، رِکاز کا خمس (پانچواں حصہ) اور زکوٰة۔ ان اموال کو ہمیشہ وصول کیا جائے گا خواہ ضرورت ہو یا نہ ہو"۔ اور دفعہ 151 میں لکھا ہے کہ "وہ اموال بھی بیت المال کی آمدن میں شمار ہوتے ہیں جو ریاست کی سرحدوں پر کسٹم کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں یا عوامی ملکیت اور ریاستی ملکیت سے حاصل ہوتے ہیں یا ایسی میراث جس کا کوئی وارث نہ ہو یا پھر مرتدوں کے اموال"۔

د     صنعتی شعبہ محاصل کے حصول کا ایک ذریعہ ہے

خلافت میں صنعتی شعبہ تیزی سے ترقی کرے گا۔ صنعتی پیداوار کے لیے درکار اشیاء جیسے مشینری اور توانائی پر مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر صنعتی شعبے کو مفلوج نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ ریاست تجارت سے حاصل ہونے والے منافع سے محاصل حاصل کرے گی۔ اس عمل کے نتیجے میں کاروباری حضرات کو بغیر کسی رکاوٹوں کے پیداوار پر توجہ مرکوز کرنے کا بھر پور موقع میسر ہوگا اور وہ اپنے منافع یا جمع شدہ دولت پر حکومت کو محاصل دیں گے جس کے نتیجے میں دولت کی گردش کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 143 میں اعلان کیا ہے کہ "مسلمانوں سے زکوٰة وصول کی جائے گی۔ زکوٰة ان اموال پر لی جائے گی جن پر زکوٰة لینے کو شریعت نے متعین کر دیا ہے جیسا کہ نقد ی، تجارتی مال، مویشی اور غلہ۔ جن اموال پر زکوٰة لینے کی کوئی شرعی دلیل نہیں، ان پر زکوٰ ة نہیں لی جائے گی۔ زکوٰة ہر صاحب نصاب شخص سے لی جائے گی خواہ و ہ مکلف ہو جیسا کہ ایک عاقل بالغ مسلمان یا وہ غیر مکلف ہو جیسا کہ بچہ اور مجنون۔ زکوٰة کو بیت المال کی ایک خاص مد میں رکھا جائے گا اور اس کو قرآن کریم میں وارد ان آٹھ مصارف میں سے کسی ایک یا ایک سے زائد کے علاوہ کہیں اور خرچ نہیں کیا جائے گا"۔

د     زراعت: خراج محصول کا طریقہ ہو گا لیکن یہ کاشتکاروں پر بوجھ نہیں ہو گا

اسلام کے زیر سایہ، برصغیر ہندوستان نے، جو کے ایک زرعی معاشرہ تھا، دنیا کی کل پیداوار کی25 فیصد پیداوار دی۔ اس کی ایک بنیادی وجہ خراج کا نظام تھا۔ خراج کے نظام کے تحت زمین کی ملکیت تمام مسلمانوں کی ہوتی ہے لیکن اس زمین کو استعمال کرنے کا حق اور اس سے حاصل ہونے والی منفعت زمین کو کاشت کرنے والے کی ہوتی ہے۔ لہذا جو اس زمین کو کاشت کرتا ہے وہی اس زمین سے حاصل ہونے والی پیداوار کا مالک بھی ہوتا ہے۔ اس نظام نے پیداوار میں اضافہ کیا اور دولت کی تقسیم کو یقینی بنایا۔ اس زمین کے استعمال کے عوض اور اس زمین کی استعداد کے مطابق مسلمانوں نے اس زمین سے ریاست کے لیے محصول حاصل کیا۔ برطانوی راج میں جب سرمایہ دارانہ نظام رائج کیا گیاتو کاشتکاروں پر بھاری ٹیکس لگائے گئے، پھر ان کو مجبور کیا گیا کہ وہ سودی قرض حاصل کریں جس کے نتیجے میں کاشتکار قرضوں تلے دب گئے اور آخر کار انھیں اپنی زمینیں بیچنی پڑیں۔ اس کے علاوہ استعماری طاقت نے اپنے لیے اور اپنے ساتھیوں کے لیے زمینوں پر زبردستی قبضہ بھی کیا۔ آج بھی زرعی شعبہ سرمایہ داریت کی وجہ سے نقصان برداشت کر رہا ہے اگرچہ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان کی بچ جانے والی زراعت کئی شعبوں میں اب بھی دنیا میں بے مثال ہے اور اس میں اتنی استعداد ہے کہ وہ تیزی سے پھل پھول سکے۔ کاشتکاروں پر زرعی پیداوار کے لیے درکار اشیاء جیسے کھاد، بیج، مشینری اور تیل پر بھاری ٹیکس عائد ہیں۔ جس کے بعد انھیں اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے منافع میں اضافے کے لیے اپنی پیداوار بیرون ملک برآّمد کریں۔ اس عمل کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان ہوتا ہے اور پاکستان کو وہی اشیاء مہنگے داموں درآمد کرنا پڑتی ہیں جو وہ خود بہت بڑی تعداد میں پیدا کرسکتا ہے۔ اسلام میں محصول زرعی پیداوار کے لیے درکار اشیاء پر ٹیکس لگا کر حاصل نہیں کیا جاتا بلکہ زمین سے حاصل ہونے والی پیداوار سے حاصل کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں سستے خام مال کی وجہ سے کاشتکار کو اس بات کی ترغیب ملتی ہے کہ وہ پیداوار میں اضافہ کرے۔ جیسا کہ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 145 میں اعلان کیا ہے کہ "خراجی زمین پر خراج اس زمین کے مطابق لیا جائے گا جبکہ عشری زمین پر زکوٰة اس کی عملی پیداوار پر لی جائے گی"۔

د     ریاست کو ٹیکس لگانے کابنیادی اختیار نہیں ہے بلکہ صرف چند کڑی شرائط کے ساتھ اُسے ٹیکس لگانے کا اختیار ہے

اسلام نے افراد کی نجی ملکیت کوتحفط فراہم کیا ہے اور بغیر شرعی جواز کے اس میں سے کچھ بھی لینے سے منع فرمایا ہے لہذا ریاستِ خلافت میں انتہائی مجبوری میں ٹیکس لگایا جاسکتا ہے اور وہ بھی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے بعد جیسے اگر جو محصول شریعت نے عائد کیے ہیں اگر وہ ریاست کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ناکافی ہیں تو صرف اُن افراد کی اُس فاضل دولت پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے جو ان کی بنیادی ضروریات اور آسائشوں کو پورا کرنے کے بعد بچتی ہے۔ لہذا اسلام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ لوگوں کی محنت کی اُس کمائی پر ٹیکس نہ لگے جو ان کی بنیادی ضروریات اور کسی حد تک آسائشوں کی پورا کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے جبکہ سرمایہ داریت میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی صورت میں کم صاحب حیثیت کے لوگوں کو سزا دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسلام کا ٹیکس کا نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ دولت معاشرے میں گردش کرے نہ کہ چند ہاتھوں میں جمع ہو جائے۔ پاکستان میں سب سے امیر تیس افراد کی دولت تقریباً 15 ارب ڈالر ہے اور یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو ظاہر کیے گئے ہیں۔ ان افراد پر صرف 30 فیصد ٹیکس ریاست کے لیے 4.5 ارب ڈالر کے محصول کا باعث بنے گا۔ لہذا ہنگامی صورتحال میں دولت مندوں پر عائد کیے گئے اس ٹیکس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم پاکستان کی زوال پزیر صنعتی شعبے کی بحالی پر خرچ کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست خلافت اپنے عوام سے مختلف منصوبوں کے لیے رضا کارانہ بنیادوں پر قرضہ بھی حاصل کرسکتی ہے اور یہ امت اللہ کی خوشنودی کو حاصل کرنے کے لیے آج بھی بغیر کسی ریاستی تعاون کے خود کئی ایسے منصوبوں پر مال خرچ کر رہی ہے۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 150 میں اعلان کیا ہے کہ "بیت المال کی دائمی آمدنی اگر ریاست کے اخراجات کے لیے ناکافی ہو تب ریاست مسلمانوں سے ٹیکس وصول کرے گی اور یہ ٹیکس کی وصولی ان امور کے لیے ہے:

ا) فقرائ، مساکین، مسافر اور فریضہ جہاد کی ادائیگی کے لیے بیت المال کے اوپر واجب نفقات کو پورا کرنے کے لیے۔

ب) ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جنہیں پورا کرنا بیت المال پر بطورِ بدل واجب ہے جیسے ملازمت کے اخراجات، فوجیوں کا راشن اور حکام کے معاوضے۔

ج۔) ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جو مفاد عامہ کے لیے بغیر کسی بدل کے بیت المال پر واجب ہیں۔ جیسا کہ نئی سڑکیں بنوانا، زمین سے پانی نکالنا، مساجد، اسکول اور ہسپتال بنوانا۔

د) ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جو بیت المال پر کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے واجب ہوں جیسے ہنگامی حالت میں قحط، طوفان اور زلزے وغیرہ کی صورت میں"۔

اور دفعہ 146 میں لکھا ہے کہ "مسلمانوں سے وہ ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کی شرع نے اجازت دی ہے اور جتنا بیت المال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو۔ شرط یہ ہے کہ یہ ٹیکس اس مال پر وصول کیا جائے گا جو صاحبِ مال کے پاس معروف طریقے سے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد زائد ہو اور یہ ٹیکس ریاست کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی بھی ہو"۔ اس کے علاوہ دفعہ 147 میں لکھا ہے کہ "ہر وہ عمل (کام) جس کی انجام دہی کو شرع نے امت پر فرض قرار دیا ہے اگر بیت المال میں اتنا مال موجود نہ ہو جو اس فرض کام کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو تب یہ فرض امت کی طرف منتقل ہوگا۔ ایسی صورت میں ریاست کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ امت سے ٹیکس وصول کر کے اس ذمہ داری کو پورا کرے"۔

د     اخراجات کے رہنما اصول

خلافت ریاستی اموال، عوامی اثاثوں کے ذریعے، زراعت اور صنعتوں کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبائے بغیر اور دولت مندوں کی فاضل دولت پر ٹیکس لگا کر بہت بڑی تعداد میں محصول اکٹھا کرتی ہے۔ جہاں تک اخراجات کا تعلق ہے اسلام ریاست کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ ہر اس چیز پر خرچ کرے جو لوگوں کے امور کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے۔ یقینی طور پر خلافت استعماری طاقتوں کی مجرم تنظیموں اور اداروں کو مزید کوئی رقم ادا نہیں کرے گی جبکہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ہم دیگر کئی ممالک کی طرح اصل رقم کئی بار ادا کر چکے ہیں۔ حزب التحریر نے ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ 152 میں اعلان کیا ہے کہ "بیت المال کے نفقات (اخراجات) کو چھ مصارف میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

(ا) وہ آٹھ مصارف جو زکوٰة کے اموال کے مستحق ہیں ان پر زکوٰة کی مد سے خرچ کیا جائے گا۔

(ب) فقراء، مساکین، مسافر اور جہاد فی سبیل اللہ اور قرضداروں پر خرچ کرنے کے لیے اگر زکوٰة کے شعبے میں مال نہ ہو تو بیت المال کی دائمی آمدنی سے ان پر خرچ کیا جائے گا۔ اگر اس میں بھی کوئی مال نہ ہو تو قرضداروں کو توکچھ نہیں دیا جائے گا لیکن فقراء، مساکین، مسافر اور جہاد کے لیے ٹیکس نافذ کیاجائے گا۔ اگرٹیکس عائد کرنے سے فساد کا خطرہ ہو تو قرض لے کر بھی ان حاجات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

(ج) وہ اشخاص جو ریاست کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں جیسے ملازمین، افواج اور حکمران، ان پر بیت المال کی آمدن میں سے خرچ کیا جائیگا۔ اگر بیت المال میں موجود مال اس کام کے لیے کافی نہ ہو تو ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس لگایا جائے گا اور اگر فساد کا خوف ہو تو قرض لے کر یہ ضروریات پوری کی جائیں گی۔

(د) بنیادی ضروریات اور مفادات عامہ جیسے سڑکیں، مساجد، ہسپتال، سکول وغیرہ پر بیت المال میں سے خرچ کیا جائے گا۔ اگر بیت المال میں اتنا مال نہ ہو تو ٹیکس وصو ل کر کے ان ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

(و) اعلیٰ معیارِ زندگی مہیا کرنے کے لیے بھی بیت المال سے مال خرچ کیا جائے گا اگر بیت المال میں مال کافی نہ ہو توپھر ان پرکچھ خرچ نہیں کیا جائے گا اور ایسے اخراجات کو مؤخر کیا جائے گا۔

(ہ) اتفاقی حادثات یا ہنگامی حالات جیسے زلزلے، طوفان وغیرہ کی صورت میں بھی بیت المال سے مال خرچ کیا جائے گا۔ اگر بیت المال میں مال نہ ہو تو قرض لے کر خرچ کیا جائے گا پھر ٹیکس وصول کر کے وہ قرض ادا کیے جائیں گے"۔

نوٹ:    خلافت کے قیام کے فوراً بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل جاننے کے لیے حزب التحریر کی جانب سے جاری کیے گئے ریاستِ خلافت کے دستور کی دفعات 143 سے 152 تک سے رجوع کریں۔ متعلقہ آئینی دفعات کو دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ لنک کو دیکھیں۔

http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm

ج)پالیسی:     محصول اور اخراجات کا مقصد دنیا کی صف اول کی ریاست کو مزید آگے لے جانا

ج       تیل، گیس اور بجلی کے عوامی اداروں، اس کے علاوہ ریاستی ملکیت میں چلنے والے بھاری مشینری اور اسلحے کے کارخانوں اور مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے ذریعے بہت بڑی تعداد میں محاصل کا حصول۔

ج      صنعت اور زراعت کے شعبوں کے لیے درکار اشیاء پر ٹیکس کا خاتمہ جو ان کی پیداوار کو مفلوج کرتا ہے۔ محصول، صنعتی شعبے سے پیدا ہونے والی اشیأ کی تجارت پر ہونے والے منافع اور زراعت سے ہونے والی پیداوار پر لیا جائے گا۔

ج      مغربی سرمایہ دارانہ اداروں کے قرضوں کی واپسی ختم کر دی جائے گی کیونکہ ان قرضوں کو ظالمانہ سود سمیت کئی بار اداکیا جاچکا ہے۔ اخراجات کو مسلمانوں کی ضروریات اور ان کے مفادات کے حصول کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا جس میں طاقت اور خوشحالی کے لیے مضبوط صنعتی شعبے کے قیام کے لیے خرچ کرنا بھی شامل ہے۔

 7ربیع الثانی 1434 ہجری                                                                                                حزب التحریر

 18فروری 2013                                                                                                             ولایہ پاکستان


 
Today 35 visitors (54 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free