Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

Policy for a Judiciary that secure sure and swift justice

بسم الله الرحمن الرحيم

Policy for a Judiciary that secure sure and swift justice, without discrimination

August 2013 CE - Ramadhan 1434 AH

Hizb ut-Tahrir / Wilayah Pakistan has issued a Publicized Policy Position (PPP) regarding ensuring a judiciary that is free from corruption and discrimination, secures the rights of the people, and is strong to hold the rulers to account.

Preamble: The current man-made system of judiciary ensures that might is right and justice is delayed

The most profound and detailed jurisprudence in human history is that of Islam. From the time of RasulAllah صلى الله عليه و سلم Islam is characterized by its swift and fair justice. Examples such as RasulAllah صلى الله عليه و سلم personally inspecting the markets and judging upon fraud and cheating, the mercy of allowing the adulterer to escape as he fled and thus revoked his confession, the precision with which Omar رضی الله عنه established the case of adultery, his application of the Islamic ruling of not punishing the one who steals for basic needs during the time of famine, the example of the Jew winning the case of the shield against the Khaleefah Ali رضى الله عنه because the Judge refused the witness of the son of the Khaleefah, and so on are embedded in the hearts and minds of the Muslims. The corner stone of Islam's judiciary was fair, swift and sure justice. Moreover, Shariah was a standard for world civilization for thirteen centuries, inspiring the Western nations to revise their legal and ruling frameworks, for example Shariah influenced France's Napoleonic Code, Britain's Magna Carta and the US Constitution.

However, settling the disputes, accounting the rulers and securing the rights of the people is now in an appalling state in the Muslim World since the abolition of the Shariah which was implemented through the Khilafah.  The Shariah was abolished firstly under the Western occupation, that began in the eighteenth century, and then through the abolition of the Khilafah in 1924 CE. Since then the criterion has become the human mind in defining the issue of crime, conviction and punishment. Now the Muslim World implements kufr laws, with a selective implementation of Islam. This has led to oppression upon the citizens, regardless of their school of thought, gender, religion and race. In Pakistan, it is British law, including the Criminal procedure Code (CrPC) which was originally written in 1898, that defines crime, trial and punishment. The people sense that privileged people escape punishment whilst the weak in society are falsely implicated in cases, with prolonged court cases sometimes exceeding decades. So today the judiciary is characterized by might is right and justice delayed, justice denied and people avoid them as much as possible.

B. Political Considerations: Judiciary secures the interests of the elite group

The elite group within the military and political leadership secure their interests and those of their colonialist masters through the judiciary. Democracy allows them to decide what should be legalized and what should be declared a crime and the judiciary as the law enforcer merely enforces the will of the elite group.  However in Islam, the crime is that which has been made a crime by Allah سبحانه و تعالى and His Messenger صلى الله عليه و سلم. So, that which is regarded as forbidden in a hadith or an ayah is regarded as a crime and is punished. So, whilst Islam sees imposing General Sales Tax and Income Tax as a crime, Democracy enforces usurping of people's private property through such taxation, which is then used to benefit the colonialists through interest payments on loans and the ruling elite through financial corruption. In Islam, energy is a public property and privatization is not allowed as it usurps the community right to benefit from our energy resources. However in Democracy, privatization is legal and actively promoted benefiting the ruling class and their entourage. In Islam accounting the ruler and exposing any collaboration with the enemy is a duty, whereas in Pakistan today it is regarded as anti-state activity, disturbance of the public order or terrorism. Thus, under democracy, kufr laws secure the benefit of the ruling elite and their entourage, as they actually make the law, irrespective of the commands and prohibitions that Allah سبحانه و تعالى has revealed. Moreover this elite group is protected from prosecution through judicial immunity of the rulers, as well as ordinances such as the National Reconciliation. So the Musharraf-Aziz regime was free to execute the orders of America and only Musharaf was brought to court after that, whilst the Kayani-Sharif regime continues betraying Pakistan, without any challenge or threat from the judiciary.

C. Legal Injunctions: Settling the disputes, securing the rights and accounting the rulers

C1. Unlike Democracy, in Islam, it is Allah سبحانه و تعالى Who has revealed the laws regarding the crime, its testimonial evidence and punishment. Allah سبحانه و تعالى said, أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُShould not He Who has created know And He is the Most Kind and Courteous, All-Aware.)” [Surah al-Mulk 67:14] Islam is the firm basis of the judiciary in the Khilafah. Ignorance (Jahl) is other than Islam, including the British law, French penal codes and all other forms of kufr. The judge, whether he is a man or women, Hanifi or Jafari, must be knowledgeable in Islam for he or she will judge by it. RasullAllah صلى الله عليه و سلم said, وَرَجُلٌ قَضَى لِلنَّاسِ عَلَى جَهْلٍ فَهُوَ فِي النَّارِ  A man who passes judgement on the people in ignorance will be in Hellfire” (reported in the Sunan and authenticated by Al-Hakim from Buraydah).”

So in Islam, as it is the will of Allah that is imposed through the judiciary there is no favouritism or privilege based on power or status or any other matter. The rights of the weak are restored to them, regardless of their race, status, gender, school of thought or religion. Abu Bakr as-Siddique رضي الله عنه affirmed to the people upon becoming the Khaleefah, The weak amongst you is strong before me till I return to him his right, Allah willing, and the strong amongst you is weak before me till I take the right from him Allah willing.” Moreover, when it was requested that a woman who committed theft be pardoned because she was from a noble family, RasulAllah صلى الله عليه و سلم warned the Muslims by saying ...إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا "The people before you were ruined because when a noble person amongst them committed theft, they would leave him, but if a weak person amongst them committed theft, they would execute the legal punishment on him. By Allah, were Fatimah, the daughter of Muhammad, to commit the theft, I would have cut off her hand.'' [Bukhari]

There is no immunity for the ruler in his violation of Islam and any ruler, be it the Khaleefah or a Wali, that seeks guidance from IMF, ISAF, UN or the US State Department will be brought for immediate trial. Moreover, even the Khaleefah has no right to remove the judge over his case once it is under process, a far cry from Nawaz Sharif and Musharraf's tussles with the judiciary.

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir has adopted in Article 77, “In a narration by Tabarani in al-Mu’jam Al-awst by al-Fadhl bin al-Abbas narrated that the Prophet  said, «فمَنْ كنتُ جلدتُ لهُ ظهراً فهذا ظهري فليَسْتَقِدْ منه، ومَنْ كنتُ شتمتُ لهُ عِرضاً فهذا عِرضي فليَسْتَقِدْ منه، ومن كنتُ أخذتُ لهُ مالاً، فهذا مالي فلْيَسْتَقِدْ منه»Whoever I had whipped his back here is my back, let him retaliate! Whoever I had cursed his honor, here is my honor let him curse it!  Whoever I had taken some money from him here is my money, let him take from it.” It further states in Article 87 “The judge of the Court of Injustices (Madhalim) is appointed to remove all injustices which have been inflicted upon any person who lives under the authority of the State ... irrespective of whether the injustice was committed by the Khalifah or anyone below him from the rulers and civil servants.” And in Article 88, it states, “The judge of the Court of Injustices (Madhalim) is appointed by the Khalifah, or by the Supreme Judge. However, he cannot be removed during his investigation of a Madhlamah against the Khalifah, or the executive assistants, or the Supreme Judge; rather the power to remove him in these circumstances is for the Court of Injustice Acts (Madhalim).”

C2 Not only does Islam prevent might being right, it also secures swift justice. Uniquely Islam has no appeal system, with endless circuits in courts of various levels. For once the rule of Allah has been established in a matter, the case is concluded. The only situation of annulment is if the judgement contradicts that which Allah has revealed or it was clear that he contradicted the reality of the case.

Hizb ut-Tahrir states in its “Introduction to the Constitution,” Article 83 “There is no court of appeal, and no court of cessation, so the judiciary, as far as the method by which the cases are treated, is of a single level. If the judge pronounced a verdict, it would become binding, and it cannot ever be annulled by the verdict of another judge unless he ruled by other than Islam... or it became clear that he gave a verdict that contradicted the reality of the situation.

In addition to the Judges of Mazalim and the general Judges, Islam has the Judge of Hisbah, a judge that will secure the rights of the community, even when there is not plaintiff who has noticed the usurping of the right that Islam granted.

In its Introduction to the Constitution, Hizb ut-Tahrir states, in Article 84 “The Muhtasib is the judge who investigates all cases, in the absence of an individual litigation, involving the rights of the public that do not involve the Hudud (proscribed punishments) and criminal acts.” It further states in Article 85 “The Muhtasib has the authority to judge upon violations as soon as he learns of them, irrespective of the location and without the need to hold a court session. A number of policemen are put at his disposal to carry out his orders and to execute his verdicts immediately.”

C3 Not only does Islam secure swift justice, it secures sure justice by its rigorous procedures for establishing crime. Regarding testimonial evidence, whilst Islam stipulates certainty or the least amount of doubt for conviction, the Western criterion freely allows the use of circumstantial evidence for conviction. Thus the mixture of Islam and kufr in Pakistan, has led to tens of thousands of wrongful convictions in Pakistan's history. And throughout the world there have been hundreds of thousands of wrongful convictions under the prevalent kufr rule. Islam stipulated Shahadah (Eye witness) Yameen (Oath) Iqrar (confession) Mustanidat-e-Qatayiah (Documentary evidences), such as official documents and signed documents. Circumstantial evidences are allowed for the sake of familiarization only.  So, when the RasulAllah صلى الله عليه و سلم asked the dying slave lady, who killed you and she pointed to a Jew, he did not accept her statement as testimonial evidence. He صلى الله عليه و سلم used it for familiarization, not for conviction and the Jew who was only killed after his confession. Islam, the Deen of Mercy, outweighs that it is better for the guilty to go free in this life. rather than the innocent be convicted. As for the Discretionary Punishments (Ta'zeer), forensic evidences can be taken to establish the crime. For example the examination by the doctor or midwife in the case of rape, in order to enforce the Ta'zeer of fifteen years imprisonment, public lashing and exile for the rapist.

C4.  Regarding punishment, after firmly establishing the crime took place, Islam has stipulated exemplary punishment that act as a deterrent to others from committing crime, whereas the Western punishments have led to ever increasing crime, as well as huge prison populations. Under the kufr system, Pakistan's prisons have become schools to teach criminals how to evade capture in the future. Moreover, their punishment is not known to society, as it is behind the walls of the prison, so far from being a deterrent, the current system ensures the promotion of crime. This is far from that which Islam has stipulated. As an example, in Islam, the cutting of the hands of the thief takes place with a stringent criteria and exact evidence. For example, it does not take place if the thief is stealing to secure basic needs. However, when punishment does take place it is done publically, such that the entire community is witness to this  punishment. Under the Khilafah in over a thousand years of the implementation of Shariah, only a few hundred hands were cut, on average after several years, if not decades, whilst the crime rate was negilible and the citizens lived in security.

Moreover, not only are the punishments a restraint and deterrent for others to abstain from crime, they also secure the one who is punished by the Khilafah state, from the most severe punishment, that of the Hereafter. RasulAllah صلى الله عليه و سلم  said, بايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئاً، ولا تسرقوا ولا تزنوا...فمن وفي منكم فأجره على الله، ومن أصاب من ذلك شيئاً فعوقب به فهو كفارة له، ومن أصاب من ذلك شيئاً فستره الله عليه إن شاء غفر له، وإن شاء عذبه   Give me the bay’ah on condition that you do not associate anything with Allah, you do not steal and do not commit zina …So whoever fulfills among you, his reward is with Allah, and whoever does anything of that and is punished for it, then it is expiation (kaffara) for him. And whoever does anything of that and Allah conceals him upon it, if He wills He will forgive him and if He wills, He will punish him.” [Bukhari]

Note: Please refer to the following articles of Hizb ut Tahrir's Introduction to the Constitution for the complete evidences from Quran and Sunnah: 77, 83, 84, 85, 87, 88. To see relevant articles of the constitution for the Khilafah state please visit this web link: http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm  

D. POLICY: The Khilafah is a beacon of justice because it implements Islamic Laws

D1. Laws that secure the rights of all citizens of the state, regardless of race, gender, school of thought or religion

D2. A sure and swift process of establishing crime, ensuring the innocent are not convicting whilst settling the disputes promptly

D3. Punishments that act as a restraint and deterrent upon others, as well as an expiation for the most severe of punishments, that of the Hereafter

Hizb ut-Tahrir                                                              27th Ramadhan 1434 AH

Wilayah Pakistan                                                          5th August 2013 CE

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یقینی،بروقت اور بغیر کسی امتیاز کے انصاف فراہم کرنے کے لیے عدالتی پالیسی

رمضان 1434،بمطابق اگست 2013

حزب التحریر  ولایہ پاکستان نے عدالتی پالیسی کے حوالے سے مندرجہ ذیل پالیسی دستاویزجاری کی ہے۔یہ پالیسی ایسے عدالتی نظام کو یقینی بنائے گی جو بدعنوانی اورامتیازی سلوک سے پاک ہو، لوگوں کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے  اور حکمرانوں کے احتساب میں انتہائی سخت ہو۔

ا)مقدمہ:موجودہ انسانوں کا بنایا ہوا عدالتی نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انصاف میں تاخیر ہو اورانصاف طاقتور کے گھر کی لونڈی ہو

  اسلام کا عدالتی نظام انسانی تاریخ کا سب سے سے زیادہ تفصیلی اور گہری سوچ پر مبنی نظام ہے۔  رسول اللہ ﷺ کے وقت سے اسلام بروقت اور کسی بھی امتیاز سے مبرا انصاف فراہم کرنےکے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا بذات خود بازاروں کا دورہ کرنا اور دھوکہ دہی کے خلاف فیصلے دینا، زانی شخص کے اعتراف جرم کو اس وقت منسوخ کردینا جب اس پر پتھروں کی بارش ہوئی اور اس نے اپنے جرم سے انکار کیا، حضرت عمر ؓ  کا بدکاری کے جرم کو ثابت کرنے کے لیے انتہائی موزوں طریقہ کار اختیار کرنا، حضرت عمر کا قحط سالی کے عرصے میں ایسے شخص کو  اسلامی سزاوں سے مستثنا قرار دینا جو اپنی بنیادی ضروریات کو پورا نہ کرسکتا ہو، ایک یہودی کا خلیفہ وقت حضرت علیؓ کے خلاف اس وجہ سے مقدمہ جیت جانا کہ قاضی نے خلیفہ حضرت علیؓ کے بیٹوں کی گواہی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔انصاف کی فراہمی کی  یہ وہ مثالیں ہیں جو مسلمانوں کے دل و دماغ میں پیوست ہیں۔ بروقت، بلامتیاز اور شفاف انصاف کی فراہمی اسلامی کے عدالتی نظام کی پہچان ہے۔ اس کے علاوہ تیرہ سو سالوں تک شریعت دنیا بھر کی تہذیبوں کے لیے ایک راہنما  تھی جس نے مغربی اقوام کو اپنے قانونی اور حکمرانی کے اصول و ضوابط میں تبدیلی لانے پر مجبور کیا، مثلاًفرانس کا نیپولیونک کوڈ، برطانیہ کا میگنا کارٹا اور امریکی آئین۔

لیکن خلافت کے خاتمے اور شریعت کے نفاذ کی منسوخی کے بعد سے  لوگوں کےدرمیان اختلافات اور جھگڑوں کےتصفیے، حکمرانوں کے احتساب  اور لوگوں کے حقوق کی فراہمی کے معاملات انتہائی دگرگوں  صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔ سب سے پہلے شریعت کا خاتمہ اٹھارویں صدی میں شروع ہوا جب مغربی اقوام نے مسلم علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کیا اور پھر 1924 میں خلافت کے خاتمے کے ساتھ اس کا نفاذ مکمل طور پر منقطع ہو گیا۔ اُس وقت سےانصاف سے متعلق مختلف معاملات جیسے ، کس عمل کو جرم قرار دیا جائے گا، جرم کو کس طرح ثابت کیا جائے گا  اور اس کی سزا کے تعین کے لیے انسانی عقل  معیار بن چکی ہے۔  اب مسلم دنیا میں صرف چندمخصوص اسلامی قوانین کے علاوہ کفریہ قوانین نافذ کیے جاتے ہیں ۔ اس بات سے قطع نظر کے شہریوں  کا تعلق کس مکتبہ فکر، جنس، مذہب یا نسل سے  ہے، ان قوانین کی بدولت وہ ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ پاکستان میں برطانوی قوانین ،جن میں کریمنل پروسیجر کوڈ(CrPC)بھی ہے ،جو کہ 1898 میں لکھا گیا تھا، اس بات کا تعین کرتے ہیں  کہ کون سا عمل جرم ہے، مقدمہ کیسے چلے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کیا سزا دی جائے گی۔ لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ اثرورسوخ رکھنے والے لوگ سزاوں سے بچ جاتے ہیں جبکہ معاشرے میں موجود کمزور لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا جاتا ہے جو طویل ہوتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ بعض صورتوں میں کئی دہائیاں گزر جاتی ہیں ۔ لہذا آج عدالتی نظام اس حوالے سے پہچانا جاتا ہے کہ یہاں زور آور کے لیے کوئی سزا نہیں ، انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہےیا انصاف سرے سے ملتا ہی نہیں اور لوگ ان عدالتوں میں جانے سے ہر صورت بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ب)سیاسی ا ہمیت: عدلیہ اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے

ب1۔سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اشرافیہ ، عدلیہ کے ذریعے اپنے اور اپنے استعماری آقاؤں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ جمہوریت اس اشرافیہ کو اس بات کا حق دیتی ہے کہ وہ جس چیز کو چاہیں قانون کے مطابق جائز قرار دیں اور جس عمل کو چاہیں جرم قرار دیں اور عدلیہ قانون کو نافذ کرنے والے ادارے کے طور پر صرف اشرافیہ کی ان خواہشات کو نافذ کرتی ہے۔ لیکن اسلام میں جرم وہ ہوتا ہے جس کو اللہ سبحانہ و تعالی اور اس کے رسول ﷺ نے جرم قرار دیا ہو۔ لہذا جس عمل  کو قرآن کی آیت یا حدیث نے حرام قرار دیا ہو اس کے کرنے کو جرم سمجھا جاتا ہے اور اس پر سزا دی جاتی ہے۔ تو اسلام جنرل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے نفاذ کو ایک جرم کے طور پر دیکھتا ہے جبکہ جمہوریت اس قسم کے ٹیکسوں کے ذریعے لوگوں کی نجی دولت یا املاک پر ڈاکہ ڈالتی ہے اور پھر اس دولت کو استعماری طاقتوں اور اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور مالیاتی بدعنوانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام میں توانائی کےوسائل عوامی ملکیت ہوتے ہیں اور اس کی نجکاری کی اجازت نہیں ہوتی کیونکہ اس کے نتیجے میں معاشرے کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے حق سے محروم کردیا جاتا ہے۔ لیکن جمہوریت میں ان وسائل کی نجکاری قانونی  طور پر جائز ہے اورحکمران اشرافیہ اور ان کے آقاؤں کی جانب سے اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اسلام میں حکمران کا احتساب اور دشمنوں کے ساتھ اُس کی کسی بھی قسم کی ساز باز کو بے نقاب کرنا ایک فرض ہے جبکہ آج پاکستان میں اس عمل کو ملک دشمن سرگرمیوں ، نقص امن اور دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے۔ لہٰذا جمہوریت میں  کفریہ قوانین حکمران اشرافیہ اور ان کے آقاؤں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں کیونکہ وہ تو خود ہی قوانین بناتے ہیں ، اس بات سے قطع نظر کہ اللہ سبحانہ و تعالی نے کیا حلال قرار دیا ہے اور کیا حرام قرار دیا ہے۔ مزید یہ کہ اشرافیہ کا یہ گروہ عدالتی استثناء کے ذریعے حکمرانوں کا تحفظ کرتا ہے جیسا کہ این۔آر۔او (N.R.O) کا بدنامِ زمانہ قانون۔ لہٰذا مشرف و عزیز کی حکومت امریکی احکامات کو نافذ کرنے میں مکمل آزاد تھی اور آج جب کیانی و شریف حکومت بغیر کسی مخالفت اور عدالتی احتساب کے خوف کے پاکستان سے غداری کی پالیسی کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہےتو صرف مشرف ہی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے ۔

 د)قانونی ممانعت: اختلافات کا خاتمہ، حقوق کا تحفظ اور حکمرانوں کا احتساب

د1۔جمہوریت کے برخلاف اسلام میں یہ اللہ سبحانہ و تعالی ہی ہے جو جرم، اس کو ثابت کرنے کے لیے درکار ثبوت اور سزا  سے متعلق قوانین سے انسانیت کو آگاہ کرتا ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے:أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ "کیا وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا؟ پھر وہ باریک بین اور باخبر بھی ہو"(الملک:14)۔ خلافت میں عدلیہ اسلام  کی مضبوط بنیاد پر کھڑی ہوتی ہے۔ جہالت پر مبنی برطانوی قانون، فرانسیسی پینل کوڈز اور دوسرے تمام کفریہ قوانین کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک جج کے لئے لازمی ہے کہ وہ اسلام کا علم رکھتا ہوچاہے وہ مرد ہو یا عورت، حنفی ہو یا جعفری ، کیونکہ اس نے اسلام کے مطابق فیصلہ دینا ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وَرَجُلٌ قَضَى لِلنَّاسِ عَلَى جَهْلٍ فَهُوَ فِي النَّارِ"وہ شخص جو جہالت پر مبنی فیصلہ جاری کرتا ہے وہ جہنم میں ہوگا"(الحاکم نے بوریدا سے روایت کی اور اپنی سنن میں اس کا تذکرہ کیا)۔لہٰذا اسلام میں طاقت، رتبے یا کسی بھی اور وجہ کی بنیاد پر  کوئی امتیازی قوانین نہیں ہوتے کیونکہ یہ قوانین اللہ سبحانہ و تعالی کی جانب سے نازل کیے گئے ہیں۔ کمزور کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے اس بات سے قطع نظر کہ اس کا تعلق کس نسل، رتبے، جنس، مکتبہ فکر یا مذہب سے ہے۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے خلافت کا منصب سنبھالنے کے بعد عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ " تم میں سے کمزور میرے نزدیک طاقتور ہے جب تک کہ میں اس کا حق لوٹا نہ دوں اور تم میں سے طاقتور میرے نزدیک کمزور ہے جب تک کہ میں اس سے کمزور کا حق واپس نہ دلا دوں"۔ اس کے علاوہ رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کو اس موقع پر خبردار کیا جب چند لوگوں نے ایک عرب عورت کی چوری کو معاف کرنے کی سفارش اس بنیاد پر کروائی  کہ وہ ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتی تھی: إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا " تم سے پہلے لوگ اس لیے تباہ ہوگئے کہ جب ان میں سےکوئی بڑا آدمی چوری کرتا تو وہ اسے چھوڑ دیتے تھے لیکن اگر کوئی کمزورآدمی چوری کرتا تو وہ اس پر سزا کو نافذ کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرے تو میں اس کا ہاتھ کٹوا دوں"(بخاری)۔

اسلام میں کسی حکمران کو اسلام کے احکامات سے استثناء حاصل نہیں ہوتا چاہے وہ خلیفہ ہو یا والی (گورنر)۔ اگر ان میں سے کسی نے بھی آئی۔ایم۔ایف، ایساف، اقوام متحدہ یا امریکہ محکمہ خارجہ سے رہنمائی لی تو ان کے خلاف فوراً مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ خلیفہ کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ وہ کسی ایسے جج کو اُس کے منصب سے الگ کرسکے جو اُس کے خلاف مقدمہ  سن رہا ہوجبکہ جمہوریت یا آمریت میں کبھی نواز شریف توکبھی زرداری اور مشرف عدلیہ سے اسی لیے ٹکراؤ کی صورتحال میں رہتے ہیں کہ وہ اپنے لیے استثناء کا دعوی کررہے ہوتے ہیں۔

 ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ77میںحزب التحریر  نے اعلان کیا ہے کہ ''المعجم الاوسط میں الطبرانی کی روایت میں فضل بن عباس  نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ : فمَنْ كنتُ جلدتُ لهُ ظهراً فهذا ظهري فليَسْتَقِدْ منه، ومَنْ كنتُ شتمتُ لهُ عِرضاً فهذا عِرضي فليَسْتَقِدْ منه، ومن كنتُ أخذتُ لهُ مالاً، فهذا مالي فلْيَسْتَقِدْ منه"اگر میں نے کسی کی پیٹھ پہ کوڑے مارے ہوں تو یہ ہے میری پیٹھ اپنا بدلہ لے لے، اگر میں نے کسی کو گالی دے کر بے عزتی کی ہو تو آئے اور اپنا بدلہ لے، اگر میں نے کسی کا مال لیا ہو تو یہ میرا مال ہے اس میں سے اپنا مال لےلے"۔ اس کے علاوہ دفعہ 87 میں کہا گیا ہے کہ "قاضی مظالم وہ قاضی ہے جس کو ریاست کی جانب سے ہر اس شخص کے ساتھ ہونے والے ظلم یا زیادتی کا ازالہ  کرنے کے لیے مقرر کیا جاتا ہے جو ریاست کے زیر سایہ رہتا ہو چاہے وہ شخص ریاست کا شہری ہو یا نہ ہو اور خواہ یہ ظلم خلیفہ کی جانب سے ہو یا اس کے کسی ماتحت حکمران یا ملازم کی طرف سے ہو"۔ اور دفعہ 88 میں کہا گیا ہے کہ"قاضی مظالم کی تقرری خلیفہ یا قاضی القضاء کی طرف سے ہوتی ہے۔۔۔۔ لیکن اُس کواِس حالت میں برطرف نہیں کیا جاسکتا جب وہ خلیفہ یا معاون تفویض یا پھر مذکورہ قاضی القضاء کی طرف سے کی گئی کسی زیادتی کے بارے میں چھان بین کررہا ہو۔ اس حالت میں اس کو برطرف کرنے کا اختیار محکمۃ المظالم کے پاس ہوگا"۔    

د2۔ اسلام نہ صرف طاقتور کو ظلم سے روکتا ہے بلکہ بروقت انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔  اسلام کا عدالتی نظام ایک منفرد نظام ہے جس میں اپیل کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی مختلف درجوں کی عدالتیں ہوتی ہیں کہ جن کی وجہ سے آج لوگ ایک گرداب میں پھنس جاتے ہیں۔ جب ایک بار ایک مقدمے میں اللہ کا حکم ثابت ہوجاتا ہے تو مقدمہ ختم ہوجاتا ہے۔ صرف اُس صورت میں مقدمہ دوبارہ کھولا جاسکتا ہے کہ اگر فیصلہ اللہ کے حکم کے خلاف ہو یا مقدمے کی حقیقت کو نظر انداز کردیا گیا ہو۔ ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ83میںحزب التحریر  نے اعلان کیا ہے کہ"اپیل کورٹس اور سسیشن (cessation)کورٹس کا کوئی وجود نہیں۔ مقدمے کے فیصلے کا ایک ہی درجہ ہے۔ قاضی جس وقت فیصلہ سنا دے تو اس کا فیصلہ اسی وقت نافذ ہوتا ہے۔ کسی اور قاضی کا فیصلہ کسی بھی حالت میں اُس کے فیصلے کو کالعدم  نہیں کرسکتا سوائے اس صورت کے کہ اس نے غیر اسلامی فیصلہ دیا ہو ۔۔۔۔۔یا یہ معلوم ہوجائے کہ اس نے حقائق کے برخلاف فیصلہ دیا ہے"۔

اسلام میں قاضی مظالم اور عام قاضیوں کے علاوہ قاضی محتسب (حسبہ) بھی ہوتا ہے۔ یہ وہ قاضی ہوتا ہے جو معاشرے کے عمومی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے چاہے کوئی مدعی موجود نہ بھی ہو جس نے کسی ایسے حق کی خلاف ورزی ہوتے دیکھا ہو جو اسلام نے فراہم کیا ہو۔ ریاست خلافت کے دستور کی دفعہ84میںحزب التحریر  نے اعلان کیا ہے کہ" محتسب وہ قاضی ہوتا ہے جو ان تمام مسائل پر نظر رکھتا ہے جن  کا تعلق عام حقوق سے ہو اور اس میں کوئی مدعی نہیں ہوتا بشرطیہ یہ حدود اور جنایات(جرائم) میں داخل نہ ہوں"۔ دفعہ 85 میں مزید کہا گیا ہے کہ "محتسب کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں معلوم ہونے پر فوراً کسی بھی جگہ فیصلہ دینے کا اختیار رکھتا ہے،اس کے لیے عدالتی نشست کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپنے احکامات کو نافذ کرنے کے لیے وہ پولیس کو بھی ساتھ رکھے گا۔ اس کا فیصلہ فوراً نافذالعمل ہوتا ہے"۔

 د3۔اسلام نہ صرف بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے بلکہ وہ اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جرم کو ثابت کرنے کے حوالے سے مضبوط طریقہ کار بھی فراہم کرتا ہے۔جہاں تک شہادتی ثبوتوں(Testimonial evidence) کا تعلق ہے اسلام لازمی قرار دیتا ہے کہ وہ یقینی ہوں یا جن میں کم سے کم شک کی گنجائش ہو جبکہ مغربی پیمانہ یہ ہے کہ وہ قرائنی ثبوتوں(Circumstantial evidence)کو بنیاد بنا کر جرم ثابت کرتے ہیں جبکہ وہ براہ راست جرم کا ثبوت نہیں ہوتے۔ لہٰذا اسلام اور کفر کے ملغوبے کی وجہ سے پاکستان میں اب تک ہزاروں لاکھوں  مقدمات میں غلط طریقے سے جرم کو ثابت کیا گیا ہےاور یہی صورتحال پوری دنیا کی ہے جہاں ان کفریہ قوانین کی بنیاد پر غلط طریقے سے جرم کو ثابت کیا جاتا ہے۔ اسلام شہادت(آنکھوں سے دیکھنے)، یمین(حلف)،اقرار، مستنداتِ قطعیہ (دستاویزی ثبوت ) جیسے سرکاری دستاویزات یا دستخط شدہ دستاویزات کو جرم ثابت کرنے کے لیے لازمی قرار دیتا ہے۔ واقعاتی شہادتیں صرف اس مقدمے کو سمجھنے کے حوالے سے استعمال کی جاسکتی ہیں۔ لہذا جب رسول اللہ ﷺ نے ایک دم توڑتی ہوئی لونڈی سے پوچھا کہ کس نے تمھیں قتل کرنے کی کوشش کی ہے تو اس نے ایک یہودی کی جانب اشارہ کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کے بیان کو ایک شہادتی ثبوت کے طور پر قبول نہیں کیا ۔ رسول اللہ نے اس بیان کومعاملے کو سمجھنے کے لیے استعمال کیا نہ کہ جرم کا ثابت کرنے کے لیے اور اس یہودی کو اسی وقت قتل کیا گیا جب اُس نے  جرم کا اقرار کرلیا۔ اسلام جو کہ دین رحمت ہے اس بات کا حکم دیتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ایک مجرم اس دنیا کی زندگی میں رہا ہوجائےبجائے اس کے کہ ایک معصوم کو سزا ہوجائے۔ جہاں تک تعزیر کا تعلق ہے تو فارنزک ثبوت جرم کو ثابت کرنے کے لیے قبول کیے جاسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر زنا بالجبر کی صورت میں ڈاکٹر  یا مڈ وائف (mid-wife)کی رپورٹ  زانی کو پندرہ سال قید، عوامی اجتماع میں کوڑے مارنے یا جلاوطنی کی سزا دینے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔  

د4۔جہاں تک سزاؤں کا تعلق ہے تو اس بات کو اچھی طرح سے ثابت کرنے کے بعد کہ جرم سرزد ہوا ہے ،اسلام نے ایسی سزائیں تجویز کی ہیں جو مجرموں کو جرم کرنے سے باز رکھتی ہیں جبکہ مغربی سزائیں جرائم میں مسلسل اضافے کا باعث بنتی ہیں جس کے نتیجے میں جیلوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اس کفریہ نظام کے تلے پاکستان کی جیلیں مجرموں کے لیے ایسی درسگاہوں کی صورت اختیار کرچکی ہیں جہاں پہنچ کر وہ یہ سیکھتے ہیں کہ مستقبل میں گرفتاری سے کیسے بچنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سزا ایسی ہوتی ہے جس سے معاشرہ بے خبر ہوتا ہے کیونکہ یہ سزا جیل کی دیواروں کی پیچھے ہوتی ہے اور اسی لیے مجرموں کے لیے کسی خوف کا باعث نہیں ہوتیں اور جرائم میں مزید اضافہ ہی ہوتا ہے۔ یہ نظام اس نظام سے کوسوں دور ہے جو اسلام نے ہمیں دیا ہے۔ مثال کے طور پر اسلام میں چور کے ہاتھ کاٹنے کی سزا جرم کو ثابت کرنے کے سخت ترین طریقہ کاراور صحیح ثبوتوں کی روشنی میں دی جاتی ہے۔ یہ سزا اس صورت میں نہیں دی جاسکتی اگر ایک شخص اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چوری کرتا ہوا پکڑا جائے۔ لیکن جب یہ سزا دی جاتی ہے تو لوگوں کے سامنے دی جاتی ہے تا کہ پورا معاشرہ اس سزا پر عمل درآمد ہوتے ہوئے دیکھ سکے۔ خلافت کے زیر سایہ ہزار سال سے بھی زائد عرصے تک شریعت کا نفاذ ہوتا رہا  لیکن صرف چند سو ہاتھ ہی کاٹے گئے یعنی اوسطاً کئی سالوں بلکہ دہائیوں کے بعد ایک ہاتھ کاٹا گیا لیکن اس کے باوجود جرائم کی شرح ناہونے کے برابر تھی اور شہری محفوظ زندی بسر کرتے تھے۔

اس کے علاوہ یہ سزائیں نہ صرف لوگوں کو جرم سے باز رکھنے میں معاون ثابت ہوتی تھیں بلکہ یہ ان کو بھی تحفظ فراہم کرتی تھیں جن سے جرم سرزد ہوتا تھا اور ان پر اس کی سزا جاری کی جاتی تھی کیونکہ یہ سزا انھیں آخرت میں اللہ کی سزا سے بچانے کا باعث بنتی ہے جو کہ سب سے سخت ترین سزا ہوتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : بايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئاً، ولا تسرقوا ولا تزنوا...فمن وفي منكم فأجره على الله، ومن أصاب من ذلك شيئاً فعوقب به فهو كفارة له، ومن أصاب من ذلك شيئاً فستره الله عليه إن شاء غفر له، وإن شاء عذبه " مجھے اس شرط پر بیعت دو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرو گے، تم چوری نہیں کرو گے اور بدکاری نہیں کرو گے۔۔۔۔تو تم میں سے جس کسی نے اپنی بیعت کو پورا کیا اس کا اجر اللہ کے پاس ہے، اور جس کسی نے ان میں سے کوئی عمل کیا اوراسے اس کی سزا مل گئی تو یہ اس کے لیے کفارہ ہوگی۔ اور جس کسی نے ان میں سے کوئی عمل کیا اور اللہ نے اس پر پردہ ڈالے رکھا تو پھر اللہ چاہے گا تو اس کو معاف کردے گا یا اسے سزا دے گا"(بخاری)۔  

نوٹ:خلافت کے قیام کے فوراً بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا ۔ اس پالیسی کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل جاننے کے لیےحزب التحریر  کی جانب سے جاری کیے گئے ریاستِ خلافت کے دستور کی دفعات 88،87،85،84،83،77سے رجوع کریں۔ متعلقہ آئینی دفعات کو دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ لنک کو دیکھیے۔

http://htmediapak.page.tl/policy-matters.htm

ج)پالیسی :خلافت انصاف کا مینارہ ہوتی ہے کیونکہ وہ اسلامی قوانین نافذ کرتی ہے

ج1۔ ایسے قوانین جو ریاست کے تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی نسل، جنس، مکتبہ فکر یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔

ج2۔جرم کو ثابت کرنے کا یقینی اور فوری طریقہ کار، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معصوم کو مجرم قرار نہ دیا جاسکے اور مقدمات کا فیصلہ فوراً ہو سکے۔

ج3۔ایسی سزائیں جو دوسروں کو جرم کرنے سے باز رکھتی ہیں اور آخرت کی سزا سے نجات کے لیے کفارے کا کردار ادا کرتیں ہیں۔

27 رمضان 1434 ہجری                                                            حزب التحریر

5 اگست 2013                                                                       ولایہ پاکستان 


 
Today 234 visitors (284 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free