Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

The Strong Muslim Ruler is the Righteous Khaleefah


بسم الله الرحمن الرحيم

The Strong Muslim Ruler is the Righteous Khaleefah, Ruling by Islam, Even Though the Kuffar Detest It

O Muslims of Pakistan!

RasulAllah (saaw) warned لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ The believer is not stung from the same hole twice.”  [Bukhari, Muslim]. However, we in Pakistan have been stung many times by leaders who stand before us, claiming to be strong, wise, loyal and true. Yet, each time our efforts in support of them are wasted, our hope in their success are dashed and we become lost, lamenting that there is a vaccum of leadership and we are deprived of sincere leaders

Until yet another “strong man” is put before us, whether from the judiciary, political medium or armed forces. A long list of names have disappointed us before, such as Ayub Khan, Zulfiqar Ali Bhutto, Zia ul-Haq, Pervez Musharraf, Iftikhar Chaudhry and Ashfaque Kayani. And new names are constantly being added to the list to disappoint us in the future, including Imran Khan and Raheel Shareef.

O Muslims of Pakistan!

We are stung again and again because we hope to see strength and loyalty from men who advocate ruling by other than what Allah (swt) revealed. However, the reality is that the strong, wise Muslim ruler is the one who obeys Allah (swt), working for the Afterlife, whilst the weak, incapable one follows his desires, in a vain hope of entering Jannah. RasuAllah (saaw) said, الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا وَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ The wise one is he who disciplines himself and works for what is after death, and the weak (incapable) one is he who follows his desires and has vain hope upon Allah the Glorified.” [Tirmidhi, Ibn Majah]. The strength we need is that in Islam and obedience of Allah (swt), that of Omar  al-Farooq (ra), and not that of Abu Jahal, in kufr and disobedience!

All the leaders that disappoint us confirm from their own mouths that they are advocates of Democracy, a system where laws are made according to the whims and desires of men, rather than the commands and prohibitions of Allah (swt) and His Messenger (saaw). How can we ever expect good from the one who calls for Democracy, when Allah (swt) said, وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُمْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ And judge between them by what Allah has revealed, and do not follow their desires, and beware (O Muhammad) that they might seduce you from some of what Allah has sent down to you.”? How?!

How can we expect good from the one who continuously interacts with enemy dignitaries and officials, revealing our secrets and seeking guidance, supporting Western military and economic intervention in Muslim lands like Afghanistan, Yemen, Iraq and Syria, when Allah (swt) said, إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ Allah forbids your alliance with those who fight you because of your Deen, and drive you from your homelands, or aid others to do so: and as for those who turn to them in alliance, they are truly oppressors.” [Surah al-Mumtahina 60:9]? How, O Muslims?!

How can we expect good from the one who ensures the privatization of our energy resources that Islam has deemed as public property, burdensome taxation upon the needy that Shariah has forbidden, foreign loans upon interest, as well as many other methods to concentrate the wealth in the hands of the few, depriving most of society, when RasulAllah (saaw) said الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَالنَّارِ The Muslims are partners in three things: waters, feeding pastures and fire” (Ahmad)? And when he (saaw) said لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ صَاحِبُ مَكْسٍ The collector of illegitimate taxes will not enter Jannah” [Ahmad]? And when Allah (swt) said وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا They say that Riba is a form of trade. But Allah has permitted trade and forbidden riba.” [Surah al-Baqarah 2:275]? And when Allah (swt) said, كَيْ لاَ يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ So that the wealth does not circulate solely among the wealthy from amongst you.” [Surah Al-Hashr 59: 7]? How, O Muslims?!

And how can we expect good from the one who invites us to the sin of Democracy with his tongue, whilst seizing the advocates of the Khilafah, the shebaab of Hizb ut-Tahrir,  by his hand, throwing them into the dungeons, without trial, including the doctor, the engineer, the heart patient and the one with bleeding bowels, when Allah (swt) said in a Hadith Qudsi, قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ  The Messenger of Allah peace be upon him that Allah said, whomever harms my Wali I will declare a war against him” (Bukhari)? How, O Muslims, how?!

O Muslims of Pakistan!

     Know there is no inevitable disappointment, if we look in the right place, to the ones who are working for the Hereafter, by calling for the implementation of Islam. Thus, the shebaab of Hizb ut-Tahrir call upon you to work with them to restore the Khilafah in the lands of Pakistan, the Pure, the Good. The shebaab of Hizb ut-Tahrir call upon you to prepare yourselves as the beacons of guidance for the people and the ruler, by studying the culture of Hizb ut-Tahrir, which gives a complete picture of the soon to arrive Khilafah. The shebaab of Hizb ut-Tahrir present before you the draft Constitution of the Islamic State, of 191 articles, including the evidences from the Quran and Sunnah from which they are derived. And the shebaab encourage you to stand with them, brave and defiant before the oppressors, who betray Allah (swt), His Messenger (saaw) and the Believers, fearing none but Allah (swt). RasulAllah (saaw) said, «أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ» Do not fear the people from speaking the Truth, when it is witnessed or seen, for it will neither shorten the life span nor cause loss in rizq.” [Ahmad].

O Officers of Pakistan's Armed Forces!

The words of the Ameer of Hizb ut-Tahrir, the eminent jurist and statesman, Shaikh Ata ibn Khaleel Abu Rashta, have reached you, in form of the “Penultimate Call of Hizb ut-Tahrir to the People of Power,” demanding your Nussrah for the Khilafah. The words have reached you to the point that the traitors have threatened the ones who have heard and seen them. The words have reached you to the point that the tyrants have let their thugs off their leashes to hunt and seize the ones who support Islam and its Khilafah. The words have reached you and the caravan of the Khilafah is about to set off, so will you be the ones who grant the support for its launch, or the ones who follow it afterwards?

لا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ أُوْلَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا وَكُلاً وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

Those who spent before the Conquest (of Makkah) and fought are not at par (with others). Those are much greater in rank than those who spent later and fought, though Allah has promised the good (reward) for each. Allah is well aware of what you do.” [al-Hadid: 10]

21 August 2015 CE                                                                Hizb ut-Tahrir

6 Dhul Qa'adah 1436 AH                                                        Wilayah Pakistan

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مسلمانوں کا مردِ آہن صرف خلیفہ ِراشد ہے

جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کرے گا چاہے کفار کو کتنا ہی ناگوار گزرے

اے پاکستان کے مسلمانو! رسول اللہ نے خبردار کیا، لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ "مومن ایک ہی سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا" (بخاری و مسلم)۔ لیکن ہم پاکستان میں کئی بار ان قائدین سے ڈسے جا چکے ہیں جو خود کو ہمارے سامنے راست باز، وفادار، صاحبِ بصیرت اور مردِ آہن کے طور پر پیش کرتے آئے ہیں۔ لیکن ہر بار ان کی حمایت میں ہماری کوششیں ضائع ہوئیں، ان سے وابستہ امیدیں پاش پاش ہوئیں اور ہم جمود کی حالت میں یہی آہ و زاری کرتے رہے کہ قیادت کا خلاء موجود ہے اور مخلص قیادت کا فقدان ہے۔

اور اسی صورتحال کا سامنا کرتے کرتے پھر سے ہمارے سامنے ایک مردِ آہن کو پیش کر دیا جاتا ہے، چاہے وہ عدلیہ سے ہو یا سیاستدانوں میں سے یا پھر مسلح افواج میں سے۔ ایسے مرد ِآہن کی ایک لمبی فہرست ہمارے سامنے ہے جنہوں نے ماضی  میں ہمیں مایوس کیا جیسا کہ ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو، ضیا ءالحق، پرویز مشرف، افتخار چوہدری اور اشفاق پرویز کیانی۔ اور اس فہرست میں تسلسل کے ساتھ نئے نام شامل کئے جا رہے ہیں جیسا کہ عمران خان اور راحیل شریف جو آج نہیں تو کل پھر مایوسی کا سبب بنیں گے۔

اے پاکستان کے مسلمانو! ہمارے بار بار ڈسے جانے کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایسے لوگوں میں  قوت اور وفاداری تلاش کرتے رہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی یعنی قرآن و سنت سے ہٹ کر حکمرانی کی تائید کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قوی اور صاحبِ بصیرت مسلمان حاکم وہ ہوتا ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے اور آخرت کی زندگی میں کامیابی کو اپنا نصب العین بناتا ہے، جبکہ کمزور اور نااہل حکمران وہ ہوتا ہے جو اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے لیکن جنت میں داخلے کی لاحاصل امید رکھتا ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا، الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ، وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا وَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ"عقلمند وہ ہے جو اپنے آپ کو منظم کرتا ہے اور موت کے بعد کی زندگی کے لئے تیاری کرتا ہے اور کمزور وہ ہے جو اپنی خواہشات کی پیروی کرے اور اللہ سے فضول امید لگا لے" (ترمذی، ابن ماجہ)۔ ہمیں جس مردِ آہن کی ضرورت ہے وہ اسلام اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اطاعت کرنے میں مضبوط ہوگا جیسا کہ عمر رضی اللہ عنہ نہ کہ ایسا قائد جو ابو جہل کی طرح کفر اور اللہ سبحانہُ و تعالیٰ کی نافرمانی کرنے میں مضبوط ہو۔

وہ تمام قیادتیں جنہوں نے ہمیں مایوس کیا انہوں نے خود اپنی زبانوں سے اقرار کیا کہ وہ جمہوریت کی حامی ہیں، وہ نظام جہاں قوانین اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول کے اوامر و نواہی کے مطابق نہیں بلکہ انسانوں کی مرضی اور خواہشات کے مطابق بنتے ہیں۔ ہم کیسے کسی بھی ایسے شخص سے خیر کی توقع کر سکتے ہیں جو جمہوریت کی دعوت دیتا ہو جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں، وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُمْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ" اور یہ کہ (آپ ) ان کے درمیان اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ (احکامات) کے مطابق فیصلہ کریں اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں اور ان سے محتاط رہیں کہ کہیں یہ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ بعض (احکامات) کے بارے میں آپ کو فتنے میں نہ ڈال دیں" (المائدہ:49)۔تو اے مسلمانو! تم ایسی قیادتوں سے کیسے امید یں وابستہ کر سکتے ہو؟

ہم کیسے کسی بھی ایسے شخص سے خیر کی توقع کر سکتے ہیں جو مسلسل ہمارے دشمنوں کے حکومتی اہلکاروں اور عہدہ داروں سے ملاقاتیں کرتا ہو، ہمارے راز اُن پر افشاں کرتا ہو اور ان ہی سے رہنمائی کا طلبگار ہو اور مسلم علاقوں جیسا کہ افغانستان، یمن، عراق اور شام  میں مغرب کی فوجی و معاشی مداخلت کا حامی ہو جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ "اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں" (الممتحنہ:9)۔ تو اے مسلمانو! تم ایسی قیادتوں سے کیسےامید یں وابستہ کر سکتے ہو؟

ہم کیسے کسی بھی ایسے شخص سے خیر کی توقع کر سکتے ہیں جو ہمارے توانائی کے وسائل کی نجکاری یقینی بنائے جبکہ اسلام نے اسے عوامی ملکیت قرار دیا ہے، جو ان ضرورت مندوں پر ٹیکس کا کڑا بوجھ ڈالے جن پر ٹیکس عائد کرنے کی شریعت نے ممانعت کی ہے، جو سود پر غیر ملکی قرضے لیتا ہوا ور دیگر کئی طریقوں سے دولت کو چند ہاتھوں میں مرتکز اور باقی پورے معاشرے کو اس سےمحروم کرتا ہو جبکہ رسول اللہ نے فرمایا: الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَالنَّار "مسلمان تین چیزوں میں شراکت دار ہیں: پانی، چراگاہیں اور آگ (توانائی)"(احمد)؟ اور رسول اللہ نے فرمایا: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ صَاحِبُ مَكْسٍ "غیر شرعی ٹیکسوں کو وصول کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو سکے گا (احمد)؟ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا "اللہ نے تجارت کو حلال کیا اور سود کو حرام" (البقرۃ:275) اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: كَيْ لاَ يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ "تاکہ تمہارے دولت مندوں کے ہاتھ میں ہی یہ مال گردش کرتا نہ رہ جائے" (الحشر:7)۔ تو اے مسلمانو! تم ایسی قیادتوں سے کیسےامید یں وابستہ کر سکتے ہو؟

ہم کیسے کسی بھی ایسے شخص سے خیر کی توقع کر سکتے ہیں جو اپنی زبان سے ہمیں جمہوریت کے گناہ میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہو جبکہ اسی وقت اُس کے ہاتھ خلافت کے داعیوں، حزب التحریر کے شباب، کو گرفتار کرنے، انہیں مقدموں کی سماعت کے بغیر ہی قید خانوں میں ڈالنے میں مصروف ہوں۔ حزب التحریر کے وہ شباب جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں اور انجینئر بھی، امراضِ قلب کے عارضہ میں مبتلا بھی اور وہ بھی جن کی آنتوں سے خون رستا ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ حدیث قدسی میں فرماتے ہیں: ،قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ "رسول اللہ نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس کسی نے میرے دوست کو نقصان پہنچایا میں اس کے خلاف اعلانِ جنگ کردوں گا" (بخاری)۔ تو اے مسلمانو! تم ایسی قیادتوں سے کیسےامید یں وابستہ کر سکتے ہو؟ کیسے؟ کیسے؟

اے پاکستان کے مسلمانو! اس مایوسی سے جان چھڑوانا بالکل ممکن ہے، اگر ہم صحیح سمت میں نگاہ ڈالیں، اُن لوگوں کی طرف جو آخرت کی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اسلام کے نفاذ کی دعوت دے رہے ہیں۔ لہذا حزب التحریر کے یہ شباب آپ کو پکارتے ہیں کہ آپ ان کی صفوں میں شامل ہو کراس پاک سرزمینِ پاکستان میں خلافت کے قیام کے لئے جدوجہد کریں۔ حزب التحریر کے شباب آپ کو پکارتے ہیں کہ حزب التحریر کی ثقافت کا مطالعہ کریں جو جلد ہی قائم ہونے والی خلافت کی مکمل تصویر کشی کرتی ہے تاکہ آپ روشن مینار کی مانند عوام اور حکمرانوں کے لئےچراغِ راہ بن سکیں۔ حزب التحریر کے شباب آپ کے سامنے ریاستِ اسلامی کے مجوزہ دستور کو پیش کرتے ہیں جو 191 دفعات پر مشتمل ہے جس میں قرآن و سنت کے وہ دلائل بھی درج ہیں جن سے یہ دفعات اخذ کی گئی ہیں۔ اور حزب کے شباب آپ کی ہمت افزائی کرتے ہیں کہ آپ بہادری سے،ان کے شانہ بہ شانہ، ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند اِن ظالموں کے خلاف کھڑے ہو جائیں جنہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے رسول اور ایمان والوں سے غداری کی ہے اور ایسا کرتے ہوئے سوائے اللہ کے کسی سے نہ ڈریں۔ رسول اللہ نے فرمایا: أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ "حق بات کو بیان کرتے ہوئےلوگوں کا خوف مت کرو کیونکہ حق بات بیان کرنے سے نہ تو تمہاری زندگی میں کوئی کمی آئے گی اور نہ ہی رزق میں کوئی نقصان ہوگا" (احمد)۔

اے افواج پاکستان کے افسران! حزب التحریر کے امیر، مشہور فقیہ اور سیاست دان، شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کے الفاظ "حزب التحریر کی طرف سے اہل قوت کی جانب قبل الآخر پکار" کی صورت میں آپ تک پہنچ چکے ہیں، جس میں خلافت کے قیام کے لئے آپ سے نصرۃ طلب کی گئی ہے۔ یہ پیغام اِس حد تک پہنچ چکا ہے کہ غداروں نے اُن لوگوں کو ڈرایا دھمکایہ جنہوں نے اس کو سنا یا دیکھا ہے۔ یہ پیغام اس حد تک آپ کے پاس پہنچ چکا ہے کہ جابروں نے اپنے بدمعاش غنڈوں کو کھلا چھوڑ دیا ہے کہ اُن لوگوں کا تعاقب اور شکار کریں جو اسلام اور خلافت کی حمایت کرتے ہیں۔ آپ تک پیغام پہنچ چکا ہے اور خلافت کا کاروان چلنے کے لئے تیار ہے، تو کیا آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں گے یا ان لوگوں میں سے جو اس کے قیام کے بعد مدد کو آئیں گے؟

لا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ أُوْلَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا وَكُلاً وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

"تم میں سے جن لوگوں نے فتح سے پہلے فی سبیل اللہ دیا ہے اور قتال کیا ہے وہ (دوسروں کے) برابر نہیں بلکہ ان سے بہت بڑے درجے کے ہیں جنہوں نے فتح کے بعد خیراتیں دیں اور جہاد کیا۔ ہاں بھلائی کا وعدہ تو اللہ تعالیٰ کا ان سب سے ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ خبردار ہے"
(الحدید:10)

6 ذی القعد 1436 ہجری                                                                           حزب التحریر

21 اگست 2015                                                                                    ولایہ پاکستان


 
Today 272 visitors (327 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free