Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

The IMF Campaign to Destroy Economy of Pakistan


بسم
الله الرحمن الرحيم

The IMF Campaign to Destroy Pakistan's Economy

        Ahead of June's scheduled budget announcement, the Raheel-Nawaz regime established its broad guidelines, according to demands of the colonialist institution, the International Monetary Fund (IMF). On 11 May 2015, the regime reached an agreement with the IMF for the disbursement of a tranche of $506 million as part of a $6.8 billion package. Pakistan's Finance Minister, Ishaq Dar, announced the withdrawal of tax exemptions totalling over Rs100 billion, adjustments in energy tariffs and a cut in subsidies during the next financial year. The IMF mission chief to Pakistan, Harald Finger, reinforced that, “Key priorities for the second half of the (IMF) programme include improving the energy sector, widening the tax net...” Ishaq Dar took care to add that institutions like the IMF “are Pakistan’s development partners. They are not our masters”. However, by depriving Pakistan of energy revenues through privatization and choking economic activity through excessive taxation, the IMF is ensuring Pakistan never rises to its actual potential.

        Although the IMF claims to be an institution to help countries overcome their economic problems, in reality it is an American tool to dominate the global economy and prevent the emergence of any rival power, which is critical at a time when America's economy is weakened by a deep crisis, politically is being challenged in its interests by other major powers all over the world and its military is stretched beyond its capabilities. America has the greatest voting right in the IMF because she is its largest contributor, giving America a veto power so that no major decision can be taken in the IMF without US consent. The US Congress report by the US Treasury Department for seeking budgetary appropriations for United States International Programs for the year 2014, stated, "Since its inception, the IMF has been a critical tool for the U.S. in promoting global financial stability. The IMF supports U.S. jobs, exports, and financial markets. During crises abroad, the U.S. leverages the IMF to protect our domestic economy. As the world’s largest economy, the U.S. is the only country with a veto to shape major IMF governance and resource decisions. As emerging economies play a bigger role and seek greater influence, it is critical that the U.S. maintains its influence in the global economy in the coming years. This requires ensuring the IMF remains the leading first responder with adequate quota resources and that the U.S. continues to preserve its veto power. Unless the U.S. acts now to honour its IMF commitments, we risk jeopardizing our leadership position."

        The American tool is focussed on Pakistan because Pakistan has vast lands, immense mineral and energy resources, diverse agriculture, large and youthful labour force and so is a major potential threat to American dominance. Above all else, the people of Pakistan possess Islam, the world's supreme ideology and the essential matter to restore the Ummah into its rightful place, the world's leading state as it was for centuries previously under the Khilafah.

        The IMF ensures the privatization of Pakistan’s energy, which makes energy prone to shortages and make it hugely expensive. In its letter of intent to the IMF of 12 March 2015, the Raheel-Nawaz regime asserted its commitment to, “attracting needed private sector investment.” Privatization raises energy prices so that the private owners can profit in their business, although this cripples industry and agriculture. In addition, to maintain profits in the face of the government withholding payments, the private interests are compelled to reduce production causing further crisis. In contrast to the IMF capitalist policy, Islam ensures the distribution of wealth and one of its mechanisms is the public ownership of energy and mineral resources. These resources are neither owned by the state nor individuals. Instead, the state administers such resources to ensure that its benefit is used for all the citizens. RasulAllah (saw) said,

الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَالنَّارِ

The Muslims are partners in three things, waters, feeding pastures and fire.”

(Ahmad).

     The IMF ensures the strangling of Pakistan’s economy through huge taxation, further crippling industry and agriculture. Taxation is constantly being increased as a proportion of the total revenue and in its letter of intent of 15 March 2015, the Raheel-Nawaz regime assured the IMF that “efforts to broaden the revenue base by eliminating tax concessions, exemptions and loopholes are bearing fruit.” Unlike the IMF policy, in Islam, revenue generation takes into consideration the ability of each and every individual to fulfill their basic needs of food, clothing and shelter. Even when the Khilafah does tax, it does not penalize poor and under-privileged who are unable to secure their basic needs. And this is asides from the huge revenue that the state will generate from state owned and publicly owned enterprises such as energy resources, machinery and infrastructure manufacture.

     Moreover, the IMF binds Pakistan to the capitalist interest based loan system, which sap its strength through a library of internal and external loans. So whilst the conditions weaken Pakistan's economy, the interest on loans means that Pakistan remains drowning in debt even though it has paid the principal debt of its loans many times over. Debt-servicing is now around one third of the entire budget, in the order of billions of US dollars a year, but year after year, decade after decade, Pakistan plunges further into debt. And this in a state which was established in the name of Islam, the Deen of Truth which forbids interest (riba) in all of its forms.

O Muslims of Pakistan!

        The Raheel-Nawaz regime is collaborating with the IMF to destroy our economy. Indeed, any regime that enters this corrupt system will do the same. It is high time that we abandoned any hope in Democracy, regardless of who comes to rule within it, for it is the guarantor of our destruction and misery. It is upon all of us to work to abolish democracy strive for the establishment of the Khilafah.

The time of the Khilafah has come and we must be confident of achieving this good news by our hands by the Help of Allah (swt), so that we may attain the honor in this world and the Hereafter, and that is the greatest bounty. It is upon all of us to work with Hizb ut-Tahrir and join with it in raising a strong call to Pakistan’s armed forces to grant the Nussrah (Material Support) for the re-establishment of the Khilafah. Let us not tire or falter in our march to the day of raising al-Uqab, the banner of the Messenger of Allah (saw), and ruling by the Shariah of Allah under the Khilafah Rashidah on the model of Prophethood.Allah (swt) said,

وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۞ بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

That day, the believers will rejoice with the victory of Allah; He gives victory to whom He wills, the Mighty, the Merciful.”

[Surah Ar-Rum: 4-5]

Hizb ut-Tahrir                                                          29 May 2015 CE

Wilayah Pakistan                                                   11 Shaban 1436 AH

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کی آئی۔ایم۔ایف (I.M.F)مہم

راحیل-نواز حکومت نے بجٹ کے خد و خال آئی۔ایم۔ایف (I.M.F) جیسے استعماری ادارے کے مطالبات کے عین مطابق وضع کرلیے ہیں اور اب جون میں نئے مالی سال کےلیے اس بجٹ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ 11 مئی 2015 کو پاکستانی حکومت آئی۔ایم۔ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچی جس کے تحت آئی۔ایم۔ایف پاکستان کو6.8 ارب ڈالر کے قرضے میں سے 506 ملین ڈالر کی اگلی قسط جاری کرے گا۔ نئے مالی سال کے متعلق پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےاعلان کیا ہے کہ اگلے سال تقریباً 100 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی، اور توانائی کی قیمتوں میں ردوبدل اور زرتلافی (subsidies) میں کمی کی جائے گی۔ یہ اقدامات پاکستان میں آئی۔ایم۔ایف کے مشن چیف ہیرالڈ فنگر (Herald Finger) کے بیان کے مطابق ہیں جس نے اس بات پر زور دیا کہ "(آئی۔ایم۔ایف) پروگرام کے دوسرے حصے کی اہم ترجیحات یہ ہیں کہ توانائی کے شعبےمیں 'بہتری' لائی جائے اور ٹیکس کے جال کو مزید پھیلایا جائے"۔ دوسری طرف پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی۔ایم۔ایف جیسے استعماری اداروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پاکستان کی ترقی میں حصہ دار ہیں۔ یہ ہمارے آقا نہیں ہیں"۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ آئی ایم ایف نجکاری کے عمل کے ذریعے پاکستان کو توانائی کے وسائل سےحاصل ہونے والی آمدن سے محروم کر رہا ہے اور ٹیکسوں کی بھر مار کے ذریعے معیشتی سرگرمی کا گلا گھونٹ رہا ہے، یوں آئی۔ایم۔ایف اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی معیشتی بلندیوں کو نہ چھو سکے، اگرچہ پاکستان میں اس کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

آئی۔ایم۔ایف دعویٰ تو اس بات کا کرتا ہے کہ وہ ایک ایسا ادارہ ہے جو دنیا کے ممالک کو اپنے معاشی مسائل سے نکلنے میں مدد فراہم کرتا ہے لیکن اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ امریکی آلہ کار ہے جس کے ذریعے امریکہ عالمی معیشت پر اپنی حکمرانی برقرار رکھتا ہے اور کسی دوسرے کو اپنے مدمقابل آنے سے روکتا ہے۔ اِس وقت یہ ادارہ امریکہ کے لئے اور بھی اہم ہوگیا ہے کہ جب امریکہ کی اپنی معیشت زبردست بحران کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہے، دوسری عالمی طاقتیں پوری دنیا میں اس کے مفادات کو چیلنج کر رہی ہیں اور اس کی فوج اپنی صلاحیت سے زیادہ پھیل چکی ہے۔آئی۔ایم۔ایف میں امریکہ کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہیں کیونکہ اس فنڈ میں امریکہ کا حصہ سب سے بڑا ہے جس کی وجہ سے اسے آئی۔ایم۔ایف کی فیصلہ سازی میں عملاً ویٹو کی طاقت حاصل ہے، پس آئی۔ایم۔ایف میں کوئی اہم فیصلہ امریکہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ امریکہ کے بین الاقوامی پروگرام برائے 2014 کے لئے رقم کی فراہمی کے سلسلے میں امریکی دفتر خزانہ کی طرف سے امریکی کانگریس کو ایک رپورٹ دی گئی جس میں کہا گیا ہے: "آئی۔ایم ۔ایف اپنے قیام کے وقت سے ہی عالمی مالیاتی استحکام کی ترویج میں ایک اہم امریکی آلہ کار رہا ہے۔ آئی۔ایم۔ایف امریکی ملازمتوں، امریکی برآمدات اور امریکہ کی مالیاتی مارکیٹوں کا مددگار ادارہ ہے۔ بیرونی دنیا میں بحران کے دنوں میں امریکہ اپنی مقامی معیشت کے بچاؤ کے لیے آئی۔ ایم ۔ایف کو استعمال کرتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کے ناطے امریکہ کو آئی۔ ایم۔ایف کےنظم ونسق اور وسائل کی تقسیم کے فیصلوں میں ویٹو کا حق حاصل ہے۔ جیسے جیسے نئی اُبھرنے والی معیشتوں کا کردار بڑھ رہا ہے اور وہ اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ آنے والے سالوں میں امریکہ عالمی معیشت پر اپنے اثرورسوخ کو برقرار رکھے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آئی۔ایم۔ایف کے پاس کافی وسائل موجود ہوں تا کہ وہ سب سے پہلے مدد کے لئے آگے بڑھے اور امریکہ اپنی ویٹو کی طاقت کو بھی برقرار رکھے۔ اگر امریکہ نے ابھی سے یہ اقدام نہ اٹھائے اور آئی۔ایم۔ایف سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو اس بات کا خدشہ ہے کہ ہم لیڈرشپ کے مقام کو کھو دیں گے"۔

امریکہ کے اس آلہ کار کی پاکستان پر خاص توجہ ہے کیونکہ پاکستان ایک وسیع ملک ہے جو بے پناہ معدنیات، توانائی کے ذخائر، طرح طرح کی زرعی پیداوار اور محنتی نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد سے مالا مال ہے اور امریکہ کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کے عوام کے پاس اسلام کی دولت ہے جو دنیا کا اعلیٰ ترین نظام ہے جس کے ذریعے امت ایک بار پھر اپنا حقیقی مقام حاصل کرسکتی ہے، جیسا کہ ماضی میں صدیوں تک خلافت کے تحت مسلمان دنیا کے قائد تھے۔

آئی۔ایم۔ایف اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے وسائل کو نجی ملکیت میں دے دیا جائے۔ نج کاری کا یہ عمل توانائی کی قلت اور اس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔ 12 مارچ 2015 کو آئی۔ایم۔ایف کو لکھے جانے والے خط (letter of intent) میں راحیل-نواز حکومت نے بیان کیا کہ وہ اپنے اس وعدے کو پورا کریں گے کہ توانائی کے میدان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے۔ توانائی کے وسائل کی نجکاری توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے کیونکہ نجی مالکان اپنے کاروباری منافع کی خاطر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں ملک کی صنعت و زراعت تباہ ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جب حکومت ان نجی مالکان کو ادائیگیاں نہیں کرپاتی تو یہ نجی مالکان اپنے منافع کو برقرار رکھنے کے لئے توانائی کی پیداوار میں کمی کر دیتے ہیں، یوں توانائی کا بحران مزید بڑھ جاتا ہے۔آئی۔ایم۔ایف کی سرمایہ دارانہ پالیسیوں کے برعکس اسلام دولت کی گردش کو یقینی بناتا ہے اور اس گردش کا ایک ذریعہ توانائی اور معدنیات کو عوامی ملکیت قرار دینا ہے۔ اسلام نے یہ طے کر دیا ہے کہ توانائی کے ذخائرنہ تو ریاست کی ملکیت ہو سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی کمپنی ان کی مالک بن سکتی ہے۔ ریاست کی حیثیت محض نگران کی ہے جو ان وسائل کی تنظیم کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری ان وسائل سے فائدہ اٹھائیں۔ رسول اللہ نے فرمایا،

الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَالنَّارِ

"مسلمان تین چیزوں میں شراکت دار ہیں، پانی ،چراگاہیں اور آگ (یعنی توانائی)" (مسند احمد)۔

اسی طرح  ٹیکسوں کی بھرمار کے ذریعے آئی۔ایم۔ایف اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا گلا گھونٹ دیا جائےاور پاکستان کی صنعت اور زراعت کی حالت مزید پتلی ہو جائے۔ پاکستان کی بجٹ آمدن میں ٹیکسوں کے ذریعے حاصل ہونے والے محاصل کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے۔ راحیل-نواز حکومت نے 15 مارچ 2015 کو آئی۔ایم۔ایف کو لکھے گئے خط میں یہ باور کرایا کہ "ٹیکس مراعات اور ٹیکس چُھوٹ کا خاتمہ اور نظام میں موجود خامیوں کو دور کر کے محاصل میں اضافہ، نتائج پیدا کرنے لگے ہیں"۔ آئی۔ایم۔ایف کی پالیسی کے برعکس اسلام یہ کہتا ہے کہ محاصل کی وصولی سے قبل یہ دیکھا جائے گا کہ آیا ایک شخص کی خوراک، لباس اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات پوری ہو رہی ہیں یا نہیں۔ اورجب خلافت ٹیکس لگاتی ہے تو وہ غریبوں اور ضرورت مندوں پر لاگو نہیں کرتی جوکہ پہلے ہی اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ نیز ریاستِ خلافت کی آمدن کا بہت بڑا حصہ عوامی اور سرکاری اثاثہ جات سے حاصل ہوتا ہے جیسا کہ توانائی کے وسائل، معدنیات، بھاری مشنری کی فروخت اور تعمیراتی صنعت وغیرہ۔

اس کے علاوہ آئی۔ایم۔ایف نے پاکستان کو سرمایہ دارانہ سودی قرضوں میں جکڑ رکھا ہے، ان اندرونی و بیرونی سودی قرضوں کی ایک لمبی فہرست ہے جو پاکستان کی معیشت  کو نچوڑ رہے ہیں۔ چنانچہ ایک طرف تو آئی۔ ایم ۔ایف کی عائد کردہ شرائط پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کر رہی ہیں تو دوسری طرف قرضوں پر لاگو ہونے والا سود پاکستانی معیشت کو قرضوں کی دلدل میں ڈبوئے ہوئے ہے، اگرچہ پاکستان ان قرضوں کی اصل رقم کئی بار ادا کر چکا ہے۔ اربوں ڈالرپر مشتمل قرضوں کی قسط ہمارے بجٹ کے ایک تہائی حصے کو کھا جاتی ہے، یہ قسطیں ادا کرتے ہوئے پاکستان کو سال ہا سال گزر چکے ہیں بلکہ دہائیاں بیت گئی ہیں، لیکن پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔ اور یہ صورتحال اس ریاست کی ہے جسے اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا، وہ دین کہ جو سود کی ہر شکل کو حرام قرار دیتا ہے۔

اے پاکستان کے مسلمانو! راحیل-نواز حکومت آئی۔ایم۔ایف کے ساتھ مل کر ہماری معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔ یقیناً کوئی بھی حکومت جو اس کرپٹ نظام میں داخل ہوگی، یہی کچھ کرے گی۔ یہی وہ وقت ہے کہ ہم جمہوریت سے بندھی کسی بھی امید کو خیرباد کہہ دیں، خواہ اس جمہوری نظام میں اقتدار ان حکمرانوں کی بجائے کسی اور کے ہاتھ میں آ جائے، کیونکہ یہ جمہوری نظام بذاتِ خود ہماری تباہی اور بدحالی کی وجہ ہے۔ ہم  سب پر لازم ہے کہ ہم جمہوریت کے خاتمے اور خلافت کے قیام کے لیے کوشش کریں۔

بے شک خلافت کے قیام کا قت آچکا ہے اور آپ کو پُراعتماد ہونا چاہیے کہ آپ اللہ کی مددونصرت سے نبی کریم کی بیان کردہ اس بشارت کو حاصل کرلیں گے، ریاستِ خلافت کا قیام اس دنیا میں بھی آپ کو عزت بخشے گا اور آخرت میں آپ کی سرخروئی کا باعث بنے گا، اور بے شک آخرت کی کامیابی سب سے بڑا انعام ہے۔ پس آپ پر لازم ہے کہ آپ حزب التحریر کے ساتھ مل کر کام کریں اور خلافت کے قیام کے لئے افواج ِپاکستان سے نُصرۃ کے حصول میں حزب کی زبردست مددومعاونت کریں۔ آئیں اس بات کا عزم کریں کہ رسول اللہ کے نقشِ قدم پر خلافت راشدہ کے قیام اور رسول اللہ کے جھنڈے "عقاب" کو لہرانے کی طرف پیش قدمی میں نہ تو ہم سست پڑیں اور نہ ہی ہمارے قدم  ڈگمگائیں، یہاں تک کہ اللہ ہمیں کامیابی سے نواز دے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۞ بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

"اس روز مسلمان شادمان ہوں گے، اللہ کی مدد پر۔ وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے، غالب اور مہربان وہی ہے"

(الروم:5-4)۔

11 شعبان 1436ھ                                                                  حزب التحریر

29 مئی 2015ء                                                                            ولایہ پاکستان


 
Today 122 visitors (143 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free