Media Office Hizb ut-Tahrir Pakistan

Privatization of Energy Sector is a Great Harm Forbidden by Islam

بسم الله الرحمن الرحيم

Privatization of Pakistan's Energy Sector is a Great Harm, Forbidden by Islam

        From 29 October until 8 November 2014, the IMF held extensive discussions with Pakistan's Finance Minister and State Bank Governor, amongst other senior officials, which focused upon the continued privatization of Pakistan's energy sector. Thereafter, dutifully and compliantly, the Prime Minister, Nawaz Sharif, personally flew to China and then Germany to ask their companies to invest in Pakistan's energy sector, to add to the repeated invitations to American companies. Indeed, private ownership of Pakistan's energy sector is a central part of the colonialist agenda for Pakistan, with the colonialist financial institutions making it as an essential condition for their loans. In its “Pakistan—Program Note” of 7 April 2014 the IMF highlights “privatizing public sector enterprises” when discussing the energy policy. The World Bank’s Director for Pakistan, on 2 May 2014 stressed upon “improving tariff policy” and “opening the market to private participation.” However, far from saving Pakistan's economy, privatization of Pakistan's energy sector is weakening it, leading to ever increasing costs of gas and electricity, power shortages and dangerous foreign control.

        The IMF, the World Bank and the Raheel-Nawaz regime work together to continuously raise the prices of gas and electricity, in order to guarantee strong profits for the new private owners, even though it causes great hardship for the people. Ahead of its upcoming privatization, the state run Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) on 5 August 2014, posted a record Rs124 billion profit in 2013-14, up 36 per cent over the previous year.

        This shows that the privatization is occurring for the profits of companies and this is not in the interest of the Muslim Ummah in addition to the violation of the "Hukm Sharie" in which Oil and Gas are public property. Also the constant raising of oil and gas prices ensures that the people will take on more of the burden of ensuring profits. Privatization has also led to crippling power shortages of several hours every day, because private owners are under-producing when they cannot make good profits. As of 25 June 2013, KESC had a capacity to generate 3,007MW of electricity, including 626MW from two independent power producers, but its maximum generation ranged between 1,200MW and1,400MW, with the demand of Pakistan's economic center, Karachi, being 2,100MW.

        Moreover, when the private owners are foreign, they do not care for strengthening the local economy. Instead, they are bound by their own governments or colonialist institution to ensure that Pakistan does not compete effectively globally. Thus, since February 2013 the Asian Development Bank has ensured that expensive imported coal is used for thermal generation, rather than local coal from Thar, the sixth largest coal reserves in the world. Through decades of privatization of the energy sector, foreign companies are continuously securing great profits, whilst local industry and agriculture falters and collapses, unemployment soars and the backs of the people break with every increasing costs of electricity and gas. As if this were not enough, having deprived Pakistan of huge sources of revenue, the colonialists through their agents greatly increase taxation on the population, further strangling the economy. This is done in order to raise revenues to pay back foreign interest based loans, even though Pakistan has paid back the principle sums of such colonialist loans many times over. It is this colonialist trap, which is designed to prevent Pakistan from ever escaping and rising as a power.

        The cure to Pakistan’s economic illness does not lie in privatization, foreign investment or colonialist loans for they are the disease itself. The only cure is the implementation of Islam’s economic system, which alone would generate more than enough revenue to revolutionize the economy. Unlike Capitalism and Communism, Islam has declared that energy is neither a private nor a state property but a public property for all the Muslims. RasulAllah (saw) said, المسلمون شرکاء فی ثلاث الماء والکلاء والنار Muslims are partners in three things: water, pastures and fire (energy)” [Abu Dawood.]. Thus, although the Khilafah state takes charge of managing the public property and state property, it is not permitted for the Khalifah to grant the ownership of the public property to any private party, whether an individual or group, as it is a property for all Muslims. Revenues are for the public, looking after its affairs and securing its interests, and not for the state. This applies to all the abundant wealth of public property, whether energy, such as petroleum, gas, electricity or replenishable minerals, such as copper and steel, or water, such as seas, rivers and dams, or pastures and forests. Indeed, the entire Ummah is known to possess the lion’s share of the world's energy and mineral resources, but without Islam’s economic system, the Muslims are drowned in poverty and the Ummah carries no weight in world affairs, even when compared to states that possess a small fraction of her material wealth.

O Muslims of Pakistan!

        Our dire economic situation will continue to worsen as long as we accept to live under the rule of kufr which grants the colonialists mastery over our affairs. We will suffer regardless of who comes to rule in this system of oppression and deprivation, whether it is PML-N, PPP or PTI. Affliction awaits not only those who rule by kufr, but also anyone of us who witnesses it and does nothing to change it. Allah (swt) says, وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ And fear the Fitnah (affliction and trial) which affects not only those of you who oppress (but it will afflict everyone) and know that Allah is Severe in punishment.” [Surah al-Anfaal: 25]. Thus it is upon each and every one of us to make our full contribution for the Khilafah project, striving with the brave and aware shabaab of Hizb ut-Tahrir to restore Islam as a way of life.

O sincere officers within Pakistan’s armed forces!

        The people who you have sworn to defend are being crushed by hardship. The country which you have sworn to defend is being laid to waste and denied its actual potential. The Deen which you have testified to uphold lies abandoned, neglected and denied implementation. You cannot turn away and point fingers here and there, for you have the critical role in bringing the success to the Khilafah project. You are the successors of the fighting men of the Ansaar of Madinah (ra), who gave Nussrah to RasulAllah (saw) for the establishment of the ruling by Islam, as a state and constitution. Today, the duty to bring change practically is upon you. It is upon you to grant the Nussrah (Material Support) to Hizb ut-Tahrir, under its Ameer, the eminent jurist and statesman, Shaikh Ata ibn Khaleel Abu Rashta, so as to establish the Khilafah and restore this Ummah to its rightful place. Allah (swt) said, إِنAllah (swt) said, “وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ * وَعْدَ اللَّهِ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ  And that day the believers will rejoice in the victory of Allah. He gives victory to whom He wills, and He is the Exalted in Might, the Merciful. [It is] the promise of Allah and Allah does not fail in His promise, but most of the people know not.” [Surah Ar-Rûm 30:4-6]

Hizb ut-Tahrir                                                                  24 Muharram 1436 Wilayah Pakistan                                                            18 November 2014

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان کے توانائی کے شعبے کی نجکاری (پرائیوٹائزیشن)ایک نقصانِ عظیم ہے

اور اسلام کی رُو سے حرام ہے

29 اکتوبر سے لے کر8 نومبر 2014 ءتک آئی.ایم.ایف نے پاکستان کے وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگرعہدیداروں کے ساتھ طویل مذاکرات کیے جس کا بنیادی نقطہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کی نجکاری تھا۔ان مذاکرات کے فوراً بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ایک تابعدار ملازم کی طرح بذاتِ خودچین اور جرمنی کا دورہ کیا اور ان ممالک کی کمپنیوں کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی  جبکہ یہی دعوت وہ اس سے قبل امریکی کمپنیوں کو بھی دے چکے ہیں۔  یقیناً نجکاری  کے ذریعےپاکستان کے توانائی کے شعبے کی ملکیت کا حصول استعماری قوتوں کے منصوبے کا اہم جزوہے ، یہی وجہ ہے کہ استعماری مالیاتی ادارے توانائی کے شعبے کی نجکاری کو پاکستان کوقرضے فراہم کرنے کے لیے بنیادی شرط قرار دے رہے ہیں۔7 اپریل 2014ءکو آئی.ایم.ایف کی جاری کردہ رپورٹ "پاکستان-پروگرام نوٹ" میں توانائی کی پالیسی پر بحث کرتے ہوئے "حکومتی شعبے میں موجود کمپنیوں کی نجکاری"پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اسی طرح 2 مئی 2014 کو پاکستان کے لئے عالمی بینک کے ڈائریکٹر نے بھی توانائی کی "قیمتوں میں اضافے" اور"اس شعبے کو نجی کمپنیوں کے لئے کھول دینے"پر زور دیا۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ  پاکستان کے توانائی کے شعبے کی نجکاری پاکستان کی معیشت کو بحال  و مضبوط نہیں بلکہ کمزور کررہی ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس اہم شعبےپر غیر ملکی کنٹرول قائم ہو رہاہے جو ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

آئی.ایم.ایف، عالمی بینک اور راحیل-نواز حکومت مل کر مسلسل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں تا کہ توانائی کے شعبے کی نجی ملکیت میں منتقلی کے ساتھ ہی ان کے نئے مالکان کو زبردست منافع ملنے لگے چاہے اس کے نتیجے میں عوام کو انتہائی تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔  5 اگست 2014ء کو حکومتی ملکیت میں چلنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(OGDCL) نےمالیاتی سال 14-2013 میں 124 ارب روپے کے ریکارڈ خالص منافع کا اعلان کیا ، یہ منافع پچھلے سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نجکاری ان کمپنیوں سے حاصل ہونے والے منافع کو حاصل کرنے کے لئے کی جارہی ہے جو کہ امت کے مفاد میں نہیں ساتھ ہی ساتھ "حکم شرعی" کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے تحت تیل و گیس عوامی اثاثے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں اس لئے مسلسل بڑھائی جاتی ہیں کہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر نجی شعبے کی کمپنیوں کے نفع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔  توانائی کے شعبے کی نجکاری ہی ہر روز کئی کئی گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ  ہے کیونکہ جب بجلی کی پیداوار سے اچھا منافع ممکن نہیں ہوتا تو بجلی کمپنیوں کے نجی مالکان بجلی کی پیداوار کوکم کر دیتے ہیں۔ 25 جون 2013 کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (K.E.S.C) کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت3007 میگاواٹ تھی جس میں IPPsسے حاصل ہونے والی 626 میگاواٹ بجلی بھی شامل ہے۔ لیکن  کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے محض 1200 سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ کراچی جو کہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، کی ضرورت 2100 میگاواٹ تھی۔

اس کے علاوہ جب یہ کمپنیاں نجی ہاتھوں میں ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی ہوں تو وہ مقامی معیشت کو مضبوط  کرنے کی پرواہ نہیں کرتیں بلکہ وہ اپنی حکومتوں یا استعماری اداروں کے جانب سے اس بات کی پابند ہو تی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے رکھیں کہ پاکستان اور اس کی معیشت عالمی سطح پر مقابلہ نہ کرسکے۔  لہٰذا فروری 2013 ءسے ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے لئے ملکی کوئلے کی جگہ مہنگا برآمدی کوئلہ  استعمال ہو جبکہ پاکستان کے علاقے تھر میں دنیا کا چھٹا بڑا کوئلے کا ذخیرہ موجود ہے۔ توانائی کے شعبے میں کئی دہائیوں سے جاری نجکاری کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں مسلسل نفع بنارہی ہیں  جبکہ مقامی صنعت اور زراعت زوال اور تباہی کا شکار ہورہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور مسلسل مہنگی ہوتی بجلی اور گیس  نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اور پاکستان کو دولت کے ان وسیع ذخائر سے محروم کر دینا ہی کافی نہ تھاکہ  استعماری طاقتیں پاکستان پر مسلط اپنے ایجنٹ حکمرانوں کے ذریعے عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ میں بھی مسلسل اضافہ کرتی جارہی ہیں تا کہ معیشت کی تباہی میں کوئی کسرباقی نہ رہ جائے۔ یہ سب کچھ اس بہانے کیا جارہا ہے کہ اتنے محصول اکٹھے کیے جائیں جس سے غیر ملکی سودی قرضوں کی ادائیگی  کی جاسکے جبکہ پاکستان پہلے ہی قرضوں کی اصل رقم سے کئی گنا زیادہ پیسے  ادا کرچکا ہے۔ یہ ایک استعماری جال ہے جس کو اس مقصد کے لئے بُنا گیا ہے تا کہ پاکستان کبھی بھی اس دلدل سے نکل کرایک عظیم اور مضبوط ریاست نہ بن سکے۔

پاکستان کی بیمار معیشت کا علاج نجکاری ٖ،غیر ملکی سرمایہ کاری یا استعماری قرضے حاصل کر کے ممکن نہیں بلکہ یہ تو خود انتہائی خطرناک بیماریاں ہیں جو معیشت کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہیں۔ اس بیمار معیشت کا علاج صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلام کے معاشی نظام کو نافذ کیا جائے جس کی بدولت اس قدر محصول اکٹھا ہوتا ہے  کہ پوری معیشت میں انقلاب برپا ہوجائے۔سرمایہ داریت (کیپٹلزم)اور کمیونزم کے برخلاف اسلام میں توانائی کے وسائل نہ تو  ریاست کی ملکیت ہیں اور نہ ہی یہ کسی پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت ہو سکتے ہیں بلکہ اسلام نے انہیں مسلمانوں کے لئے عوامی ملکیت قرار دیا ہے۔  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ المسلمون شرکاء فی ثلاث الماء والکلاء والنار "مسلمان تین چیزوں میں برابر کے شریک ہیں: پانی، چراہ گاہیں اور آگ (توانائی)"(ابو داؤد)۔ لہٰذا اگرچہ ریاستِ خلافت عوامی اور ریاستی اثاثوں کے امور کی دیکھ بھال کرتی ہے لیکن خلافت کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہوتا کہ وہ کسی بھی عوامی اثاثے کو  نجی ملکیت میں منتقل کردے چاہے وہ کوئی فرد ہو یا گروہ کیونکہ یہ مسلمانوں کی مشترکہ ملکیت ہوتے ہیں۔ ان اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدن لوگوں کے امور کی دیکھ بھال اور عوامی سہولیات پر ہی خرچ کی جاسکتی ہے نہ کہ ریاستی اخراجات  پر۔ یہ اصول تمام عوامی اثاثوں پر لاگو ہوتا ہے چاہے وہ توانائی کے وسیع ذرائع  ہوں جیسا کہ تیل، گیس، بجلی وغیرہ یا معدنیات جیسا کہ تانبے، لوہے کی کانیں یا پھرپانی جیسا کہ سمندر، دریا ، ڈیم یا پھرچراہ گاہیں اور جنگلات۔ یقیناً یہ بات ہر خاص و عام جانتا ہے کہ اگرچہ امت مسلمہ  دنیا میں موجود تیل و گیس اور معدنیات کے بہت بڑے حصے کی مالک  ہے لیکن اسلام کے معاشی نظام کے نافذنہ ہونے کی وجہ سے مسلمان غربت کی دلدل میں ڈوبےہوئے ہیں اور امت دنیا کے امور میں کوئی وزن نہیں رکھتی جبکہ ایسے ممالک دنیا کے امور پر چھائے ہوئے ہیں جو اس دولت کے بہت کم حصے کے مالک ہیں۔

اے پاکستان کے مسلمانو!جب تک ہم کفر کی حکمرانی تلے رہیں گے جو استعماری طاقتوں کو ہمارے امور پر فیصلے کرنے کا اختیار دیتی ہے،ہماری معیشت کی تباہی و بربادی اسی طرح جاری و ساری رہے گی ۔ اس جبر و استحصال کے نظام میں ہم نقصان ہی اٹھاتے رہیں گے چاہے مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی ،تحریکِ انصاف یا کوئی بھی حکمرانی کی باگ ڈور سنبھال لے۔ تباہی و بربادی کا شکارصرف وہ لوگ ہی  نہیں ہوتے جو کفر کی بنیاد پر حکمرانی کرتے ہیں بلکہ وہ بھی اس کا شکار ہوتے ہیں جو کفر کی حکمرانی کو جاری و ساری  دیکھنے کے باوجود اسے ختم کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰکا ارشاد ہے:،  وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ "اورڈرو ایسےفتنے سے جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہوگاجو تم میں سے ظالم ہیں اور جان لوکہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے "(الانفال:25)۔لہٰذا ہم میں سے ہر ایک پر لازم ہے  کہ وہ خلافت کے قیام کے منصوبے میں اپنا حصہ ڈالے،اور اس کے حصول کے لئےحزب التحریر کے بہادر اور باخبرشباب کےساتھ مل کربھرپور جدوجہد کرے تا کہ اسلامی طرزِ زندگی ایک بار پھر زندہ  ہوجائے۔

اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران! آپ نے جن لوگوں کے دفاع کی قسم اٹھائی ہےوہ مشکلات و مصائب میں پِس رہے ہیں۔ جس ملک کے دفاع کی آپ نے قسم اٹھائی ہے اسے برباد و ویران کیا جارہا ہے اور اسے اس کی صلاحیت کے مطابق مقام حاصل کرنے سے روکا جارہا ہے۔ جس دین کی سربلندی کی آپ  نے قسم کھائی ہے اسے پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے ،اس سے غفلت برتی جا رہی ہے اوراس کے نفاذ کو روکا جا رہاہے۔ آپ نہ تو اس صورتحال کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو اس کا ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ  ہی ہیں جو خلافت کے قیام کو ممکن بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آپ  مدینہ کے جنگجو انصار  کے وارث ہیں جنہوں نے بطورِریاست و قانون اسلام کی حکمرانی کو قائم کرنے کے لیے رسول اللہﷺ کو نُصرۃ فراہم کی تھی۔ آج تبدیلی لانے کا فرض عملاًآپ  پر عائد ہوتا ہے۔  یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ خلافت کے قیام کے لئے مشہور فقیہ اور مدبر سیاست دان شیخ عطا بن خلیل ابو رَشتہ کی قیادت میں حزب التحریرکو نُصرۃ فراہم کریں  اور اِس امت کے اُس مقام کو بحال کردیں جس کی یہ حق دار ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ * وَعْدَ اللَّهِ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ "اس روز مسلمان شاد مان ہوں گے،اللہ کی مدد سے۔  وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے۔ اصل غالب اور مہربان وہی ہے۔ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے"(الروم:6-4)۔

24 محرم 1436 ہجری                                                                           حزب التحریر

18 نومبر 2014ء                                                                                ولایہ پاکستان


 
Today 280 visitors (356 hits) Alhamdulillah
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free